میں نے اسے دیکھتے ہی فیصلہ کرلیا کہ یہی میری بیوی بنے گی۔۔۔بیویوں کے دیوانے پاکستانی شوبز ستارے

image


یہ سچ ہے کہ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں اور شوبز میں ایسے کئی قدر دان ستارے ہیں جو نا صرف اپنی بیویوں کی قدر کرتے ہیں بلکہ یہ بھی مانتے ہیں کہ ان کی جوڑی صرف انہی کے ساتھ جچتی ہے

نعمان اعجاز کی بیوی رابعہ نعمان
نعمان اعجاز کی بیوی ایک بہت حسین اور گریس فل خاتون ہیں ۔۔۔تین بیٹوں کے بعد اور شادی کے اتنے سال بعد بھی رابعہ نعمان پر عمر کا کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ ان کے وقار میں مزید اضافہ ہی ہوا ہے۔۔۔نعمان اعجاز نے رابعہ کو دیکھتے ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ یہی میری بیوی بنے گی لیکن محبت کی اس کہانی میں ولن تھے رابعہ کے والدین جو نعمان اعجاز کی اداکاری والی نوکری سے مطمئن نہیں تھے اور اپنی بیٹی کسی اداکار کو دینے کے لئے راضی نہیں تھے۔۔نعمان اعجاز نے انہیں منانے کے لئے دوسری نوکری بھی تلاش کی اور پھر یہ شادی ہو ہی گئی۔۔۔نعمان اعجاز آج بھی اسی طرح اپنی بیوی کے دیوانے ہیں اور فیملی کو اپنے کام اور تقریبات پر ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں

image


عاطف اسلم کی بیوی سارہ بھروانہ
عاطف اسلم تو خود کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں لیکن کالج لائف میں ہی ان کے دل کی دھڑکن بن چکی تھیں سارہ بھروانہ۔۔سارہ کینرڈ کالج میں پڑھتی تھیں اور عاطف گورنمنٹ کالج لاہور میں۔۔۔عاطف نے جب پہلی بارسارہ کو دیکھا تو اپنا دل ہار دیا۔۔۔لیکن کیونکہ وہ اس وقت اپنی جدو جہد کے حصے میں تھے تو اس جوڑی نے آٹھ سال کا انتظار کیا۔۔۔دونوں گھرانوں میں یہ خبر تھی کہ یہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لیکن عاطف نے آٹھ سال بعد دنیا کے سامنے یہ اعتراف کیا کہ میں اس لڑکی سے پیار کرتا ہوں اور پھر شادی بھی کی اور سارہ کے حسن کو دیکھ کر واقعی ان دونوں کی جوڑی پر رشک آتا ہے۔۔۔عاطف اسلم بھی اپنی بیگم کے شدید دیوانے ہیں-

image


ابرار الحق کی بیوی حریم ابرار
گلوکار ابرار الحق کی بیوی حریم ابرار ایک بہت ذہین اور ساتھ دینے والی بیگم ہیں ۔۔۔یہ شادی 2005 میں ہوئی اور اس جوڑے میں بھی بے تحاشا محبت ہے ۔۔ابرار الحق کے تین بچے ہیں اور ان کی بیگم آج بھی اتنی ہی حسین ہیں جتنی شادی کے وقت تھیں۔۔۔وہ سامنے کم ہی آتی ہیں لیکن اکثر خاندان کے فنکشنز کی تصاویر میں ان کا سامنا ہو ہی جاتا ہے-

image


نعمان حبیب کی بیوی اسماء نعمان
میں ہوں شاہد آفریدی سے شہرت پانے والے اداکار نعمان حبیب اکثر ڈراموں میں نظر آتے ہیں۔۔۔ان کی بیوی اسماء نعمان سے ان کی محبت کی شادی ہے۔۔لیکن یہ محبت صرف صورت دیکھ کر نہیں بلکہ سیرت کی وجہ سے بھی ہوئی۔۔اسماء کی والدہ اور نانی ایک ادارہ چلاتی ہیں جہاں بوڑھے لوگوں کی دیکھ بھال ہوتی ہے اور اسماء بھی وہاں اسی خدمت پر مامور تھیں۔۔۔نعمان وہاں بوڑھے لوگوں سے ملاقات اور مدد کی نیت سے گئے اور اسماء کو دل دے بیٹھے۔۔۔ان کی بیوی بہت بھولی صورت اور خوبصورت نین نقش کی مالک ہیں اور نعمان ان کے دیوانے ہیں -

image
YOU MAY ALSO LIKE: