امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے
یکم اور 2مئی کی درمیانی شب میں ایبٹ آباد، پاکستان کے ایک نواحی علاقے میں
آپریشن کر کے دنیا کو انتہائی مطلوب اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا ہے۔
اسامہ بن لادن جو دنیا کی سب سے بڑی جہادی تنظیم القاعدہ کا سربراہ تھا کو
امریکی اسپیشل فورسز نے ایبٹ آباد میں سیکیورٹی آپریشن کر کے ہلاک کردیا۔
امریکی صدر نے 2مئی 2011 کو ایک اعلان میں کہا کہ ہم نے پاکستان کے تعاون
سے ایبٹ آباد میں آپریشن کر کے اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا۔ اس اعلان سے
امریکا بھر میں جشن کا سا سماں بندھ گیا اور لوگوں پر نکل آئے اور خوشی کا
اظہار کرتے رہے۔
نائن الیون کے بعد سے اسامہ بن لادن امریکا کو مطلوب اشخاص کی لسٹ میں سب
سے اوپر تھا۔
اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کی خبر نے دنیا بھر میں تہلکا مچا دیا،
ہر کوئی اس خبر پر حیران و پریشان تھا۔
(اسی سلسلے میں "قومی خبریں آن لائن" کی آئندہ تحریریں دیکھنا نہ بھولیں) |