خواہشات کی تکمیل....ذرا سوچیں

ایک خواہش پوری کرنے کے لیے 16 میل مجھے سفر کرایا اے اللہ میں جانور تھا، بےزبان تھا یہ میری غلطی اور 16 میل کا سفر ایک خواہش پوری کرنے کیلئے

ذرا سوچیں!
خواہشات سمندر کی لہروں کی ماند ہوتی ہیں.. پانی میں پتھر پھینکا جاے تو مشاہدہ کریں لہر کے پیچھے لہر جنم لیتی ہے .یہی خواہشات کا سلسلہ ہے..ان خواہشات کی تکمیل کے لیے انسان انسانیت کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے اور نہ جانے کس حد تک گزر جاتا ہے, رشتوں کی پہچان, اسلامی, معاشرتی اور سماجی اقدار کا گلہ دبا دیتا ہے.. لیکن .... جن ہستیوں نے آقا دو عالم سرور کاینات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندگی کو اپنا شعار بنا لیا آیے ان کے متعلق جانتے ہیں کہ خواہش کیا ہوتی ہے اور ....

حضرت عمرؓ کی مچھلی کی خواہش
وہ اپنی غلطی کو غلطی سمجھتے تھے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کبھی کوئی خواہش نہیں کی مچھلی کھانے کو دل چاہا تو آپ کے ایک غلام کا نام یرکا تھا۔یرکاآپ کا بڑا وفادار غلام تھا ایک دن اپ نے کہا مچھلی کھانے کو دل کرتا ہے۔
لیکن مسئلہ یہ ہے آٹھ میل جانا پڑے گا دریا کے پاس مچھلی لینےاورآٹھ میل آنا پڑے گا مچھلی لےکے رہنے دو کھاتے ہی نہیں آک چھوٹی سی خواہش کیلئے اپنے آپ کو اتنی مشقت میں ڈالنا حضرت عمر نے کہا اٹھ میل جانا اور اٹھ میل آنا میری مچھلی کے لئے چھوڑوں پرے ہاں اگر قریب سے ملتی تو اور بات تھی۔
غلام کہتا ہے میں سالوں سے آپ کا خادم تھا لیکن کبھی آپ نے کوئی خواہش کی ہی نہیں تھی پر آج جب خواہش کی نا
تو میں نے دل میں کہا خواھش کرلی ہے اور کی بھی پہلی دفعہ اب ایسا ہوسکتا کے یےخواہش کو میں پوری نہ کروں۔
غلام کہتے جناب عمرؓ ظہر کی نماز پڑھنے گئے تو مجھے معلوم تھا ان کے پاس کچھ مہمان آئے ہوئے ہے عصر انکی ہوجائے گی۔غلام کہتا ہے کہ میں نے حضرت عمرؓ کے پیچھے نماز پڑھی اور دو رکعت سنت نماز پڑھ کرمیں گھوڑے پر بیٹھا عربی نسل کا گھوڑہ تھا دوڑا کر میں پہنچ گیا عربی نسل کے گھوڑے کو آٹھ میل کیا کہتے ہیں آک ٹوکرا میں نے مچھلی کا خریدا اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی عصر کی نماز ہونا سے پہلے میں واپس بھی آگیا اور گھوڑے کو میں نے ٹھنڈی چھاؤں میں بندہ تھا تاکہ اس کا جو پسینہ آیا ہوا ہے وہ خشک ہو جائے اور کہی حضرت عمر دیکھ نا لے
غلام کہتا ہے کے پسیینا خشک ہوگیا پر پسینے کی وجہ سے گردوغبار گھوڑے پر جم گیا تھا جو واضح نظر آرہا تھا تو میں نے کہا حضرت عمرؓ تو دیکھ لینگے۔
کہتا ہے میں جلدی سے گھوڑے کو کنویں پر لے گیا اور اسے غسل کرایا پھر اسے لا کر چھاؤں میں باندہ(ہماری خواہشوے ہوتی ہیں تو کیا حال ہوتا ہے لیکن یہ خواہش پوری کرکے ڈر رہے ہیں کیونکہ ضمیر زندہ ہے)
فرماتےہے جب عصر کی نماز پڑھ کر حضرت عمر آئے میں نے بھی نماز ان کے پیچھے پڑی تھی۔

گھر آئے تو میں نے کہا حضور اللہ نے آپ کی خواہش پوری کردی ہے۔ مچھلی کا بندوبست ہوگیا ہےاور بس تھوڑی دیر میں پکا کے پیش کرتا ہوں۔
کہتا ہے میں نے یہ لفظ کہے تو جناب عمر اٹھے اور گھوڑے کے پاس چلے گئے گھوڑے کی پشت پہ ہاتھ پھیرا،اس کی ٹانگوں پہ ہاتھ پھیرا اور پھر اس کے کانوں کے پاس گئے اور گھوڑے کا پھر ایک کان اٹھایا اور کہنے لگے یرکا تو نے سارا گھوڑا دوہ دیا لیکن کانوں کے پیچھے سے پسینہ صاف کرنا تجھے یاد ہی نہیں رہا
یہاں نہیں تونے پانی ڈالا تو بھول گیا تھا اور پھر حضرت عمرؓ گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گئے اور کہنے لگے
"اوہ یار یرکا ادھر آ تیری وفا میں مجھے شک کوئی نہیں اور میں کوئی زیادہ نیک آدمی نہیں ہوں، کوئی پرہیز گار نہیں ہوں میں تو دعائیں مانگتا ہوں اللہ میری نیکیاں اور برائیاں برابر کرکے مجھے معاف کردے۔
میں نے کوئی زیادہ تقوی اختیار نہیں کیا اور بات کو جاری رکھتے ہوئے کہنے لگے یار اک بات تو بتا اگر یہ گھوڑا قیامت کے دن اللہ کی بارگاہ میں کہیں کہ یا اللہ عمر نے مجھے اپنی ایک خواہش پوری کرنے کے لیے 16 میل مجھے سفر کرایا اے اللہ میں جانور تھا، بےزبان تھا یہ میری غلطی اور 16 میل کا سفر ایک خواہش پوری کرنے کیلئے
تو پھر یرکا تو بتا میرے جیسا وجود کا کمزور آدمی مالک کے حضور گھوڑے کے سوال کا جواب کیسے دے گا؟"
وہ یرکا کہتا ہے میں اپنے باپ کے فوت ہونے پر اتنا نہیں روئے تھے جتنا آج رویا میں تڑپ اٹھا کے حضور یہ والی سوچ(یہاں تولوگ اپنے ملازم کو نیچا دکھا کر اپنا افسروں ہونا ظاہر کرتے ہیں)غلام رونے لگا جناب عمرؓ کہنے لگے اب اس طرح کر گھوڑے کو تھوڑا چارہ اضافی ڈال اور یہ جو مچھلی لے کے آیا ہے اسے مدینے کے غریب گھروں میں دے دیں اور انہیں یہ مچھلی دے کر کہنا کے تیری بخشش کی بھی دعا کریں اور عمر کی معافی کی بھی دعا کریں۔(سبحان اللہ)

یہ حال ہے خدمت گاروں کا
سرکار کا عالم کیا ہوگا ..
جزاک اللہ والخیر (کاپی)
اگر ہم اور ہمارے حکمران بھی ایسی سوچ پیدا کرلیں تو اس کے نتایج کیسے ہونگے..
 

RIAZ HUSSAIN
About the Author: RIAZ HUSSAIN Read More Articles by RIAZ HUSSAIN: 122 Articles with 173825 views Controller: Joint Forces Public School- Chichawatni. .. View More