ایک ماں کے لیے اس سے بڑا سانحہ کوئی نہیں ہو سکتا ہے کہ اس کی جوان اولاد
اس سے جیتے جی بچھڑ جائے اور وہ منوں مٹی تلے جا کر سو جائے- یہ صدمہ کسی
بھی ماں کو حواس باختہ کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے اور اس کے اس دکھ پر سب ہی
کی آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں۔ شوبز انڈسٹری کے لوگوں کے بارے میں یہ گمان
کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق اپنے خاندان سے اتنا مضبوط نہیں ہوتا ہے جس طرح
کہ عام گھرانوں میں ہوتا ہے- مگر یہ تاثر قطعی غلط ہے ماں کا تعلق کسی بھی
شعبہ زندگی سے ہو اس کے اندر اپنی اولاد کے لیے وہی محبت ہوتی ہے جو کہ
ممتا کہلاتی ہے آج ہم آپ کو شو بز سے جڑی کچھ ایسی ہی ماؤں کے بارے میں
بتائيں گے- جن کے جوان بیٹے بھری جوانی میں ان سے بچھڑ کر ان کو داغ جدائی
دے گئے-
1: سنبل شاہد
اداکارہ سنبل شاہد جو معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور ریٹائر میجر
شاہد ناصر کی زوجہ بھی ہیں گزشتہ سال ان کا بیٹا شیراز ناصر جس کی عمر 35
سال تھی ایک حادثے کے نتیجے میں اپنی ماں کو دائمی جدائی دے کر منوں مٹی کے
تلے جا کر سو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شیراز ناصر لاہور میں ایک ایڈونچر
ٹریول پاکستان کے نام کی کمپنی کے سی ای اوے تھے ۔ ان کی کمپنی ایڈونچر
پسند کرنے والے افراد کو کوہ کنی کی سہولیات مہیا کرتے تھے - ان کی موت
ڈولماس کے علاقے میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران تیز ہواؤں کے باعث پیرا شوٹ کے
بے قابو ہونے کے باعث ہوئی جس کی وجہ سے وہ بہت بلندی سے پہاڑوں پر گرے جس
سے ان کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئیں اور ان کا انتقال ہسپتال جانے کے
دوران راستے میں ہی ہو گیا- ان کی موت نے ان کی ماں سنبل شاہد کو اس حد تک
آرزدہ کر دیا کہ انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور گوشہ نشین ہو
گئیں-
|