مرد سے عورت بننا اتنا آسان نہیں۔۔۔پاکستانی اداکار جنہوں نے خواجہ سرا یا عورت کے کردار کئے

image


پاکستانی اداکار ایسے کئی کام انجام دیتے ہیں جن پر انہیں داد دینی بنتی ہے۔۔۔شوبز کے کئی اداکاروں نے خواتین یا پھر خواجہ سراؤں کے روپ میں اداکاری کرکے معاشرے کی توجہ بہت سارے اہم موضوعات پر بہت شاندار انداز سے کروائی لیکن یہ کیا اتنا آسان تھا؟

عمران اشرف
عمران اشرف ہر بار اپنے فینز کو اپنی اداکاری کے ایک نئے انداز سے معتارف کرواتے ہیں اور محفل لوٹ لیتے ہیں۔۔۔انہوں نے الف اﷲ اور انسان میں ایک ایسے خواجہ سرا کا کردار نبھایا ۔۔۔انہوں نے ’’شمو ‘‘ کے کردار میں ایسے ایکسپریشنز دیئے جو ناقابل بیان تھے۔۔۔ایک خواجہ سرا جو انتہائی صاف دل کا ہے اور وہ جب وقت اور حالات کے سامنے خود کو بدلتا ہے تو اس کے چہرے پر جو بے بسی تھی وہ ناقابل بیان تھی۔۔۔عمران شرف کے لئے یہ سب کرنا آسان نہیں تھا۔۔۔لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ ہر طبقے کی آواز اپنے ذریعے بلند کریں اور سچ تو یہ ہے کہ انہوں نے بہت دیانتداری سے اس کردار کو نبھایا-

image


محمود اسلم اور نیر اعجاز
محمود اسلم اور نیر اعجاز نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’’جنجال پورہ‘‘ میں وہ کردار نبھایا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں دنگ رہ گئیں۔۔۔یہ پہلی بار تھا کہ ٹیلی ویژن پر خواجہ سراؤں کو باقاعدہ دکھایا گیا اور کھل کر ان کے بارے میں بات بھی ہوئی۔۔۔ڈرامہ کے ہدایتکار تھے سویرا ندیم کے والد شاہد ندیم ۔۔۔جنہوں نے سویرا ندیم کو پہلی بار کسی لیڈنگ کردار میں متعارف کروایا۔۔۔محمود اسلم اس ڈرامہ میں ’’ریما‘‘ اور نیر اعجاز ’’چھیمی گروــ‘‘ بنے۔۔۔جب چھیمی گرو عام لوگوں کے مقابل الیکشن میں کھڑی ہوتی ہیں تو ان کی محبت میں سب کو دیوانہ دکھایا گیا اور یہی اس ڈرامہ کی اصل جیت تھی۔۔۔

image


محمود اختر
محمود اخترنے مورت ڈرامہ میں خواجہ سرا کا کردار نبھایا ۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ چھبیس ، ستائیس سال کے کیرئیر میں انہیں لگتا تھا کہ انہوں نے ہر قسم کا کردار کرلیا اور اب کیا بچا ۔۔۔لیکن ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے یہ کردار کیا تو جانا کہ اداکاری کا یہ سب سے اہم حصہ ابھی باقی تھا۔۔۔ان کی آنکھیں بار بار نم ہوجاتی تھیں اس کردار کو کرتے ہوئے ۔۔۔ڈرامہ میں عابد علی بھی تھے اور انہوں نے معاشرہ کی ایک ایسی شکل دکھائی جسے دیکھ کر احساس جرم اور بڑھ جاتا ہے۔۔۔محمود اختر نے ہر کردار کی طرح اس کردار کو بھی بخوبی نبھایا-

image


فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ نے یوں تو کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو متاثر کیا لیکن ڈرامہ ’’ وینا‘‘ میں ان کی اداکاری نے ثابت کیا کہ وہ ہر طرح کے کردار میں بخوبی خود کو ڈھال سکتے ہیں۔۔۔انہوں نے ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کیا اور ان کی جذباتی اداکاری نے لوگوں کو برسوں اس کے سحر میں مبتلا کر کے رکھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE: