|
قرنطینہ نے جہاں سب کو گھروں میں قید کیا وہیں ان کے لئے اور بھی دروازے
کھول دیئے۔۔۔شوبز ستارے جنہیں گھر میں وقت گزارنے کو ملتا ہی نہیں تھا اب
باقاعدہ کھانے بنا بنا کر گھر والوں کو کھلا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ سوشل
میڈیا پر بھی اپنے کھانے کی تصاویر اور ویڈیوز ڈال کر داد وصول کر رہے ہیں-
شائستہ لودھی
شائستہ لودھی کے میاں بھی کافی دنوں سے ان کے ساتھ ہی قید ہیں۔۔۔ورنہ وہ
اکثر جنوبی افریقہ میں رہتے ہیں۔۔۔ان دنوں میں شائستہ مکمل طور پر گھریلو
خاتون بنی ہوئی ہیں اورمیاں کو اچھے اچھے اور صحت سے بھرپور کھانے کھلا رہی
ہیں۔۔۔پہلے انہوں نے چکن بروسٹ بنائی رشین سلاد اور آلو کے چپس کے
ساتھ۔۔۔انہوں نے آلو کے چھلکے نہیں اتارے کیونکہ وہی تو غذائیت سے بھرپور
ہوتے ہیں۔۔۔پھر اپنی بیٹی کے لئے بھرپور ناشتہ بنایا۔۔۔سیخ کباب کے رولز،
اورنگ اور کیلے کی اسمودی، ساتھ میں پین کیک۔۔۔ان کی کوکنگ دیکھ کر لگتا ہے
کہ وہ بہت جلد کوئی کوکنگ چینل ہی نا کھول لیں-
|
|
صبا فیصل
صبا فیصل یوں تو گھر میں کبھی کبھی کھانا بنا ہی لیتی تھیں لیکن اس قرنطینہ
میں تو انہیں گھر کے علاوہ اور کوئی بات نہیں سوجھتی۔۔۔مکمل طور پر اپنے
بیٹے اور بہو کو اپنے ہاتھ کے کھانے بنا بنا کر کھلا رہی ہیں۔۔۔سجی سنوری
صبا فیصل کو ان کے کچن میں کافی گھریلو انداز میں دیکھا جاسکتا ہے اور یہ
کہا جاسکتا ہے کہ اس وقت وہ اسکرین والی صبا کو بالکل بھلا کر بیٹھی ہیں-
|
|
اقراء عزیز
اقراء عزیز میں کھانا پکانے کے تو سارے گر موجود ہیں لیکن وہ باقاعدہ مشکل
مشکل کھانے بنا سکتی ہیں اس کا علم نہیں تھا۔۔۔ان کے شوہر نے ان کی ایک
ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کوفتے بنا رہی ہیں اور سالن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ
کسی شیف نے بنایا ہے۔۔۔اقراء عزیز نے کوفتوں میں آلو بھی ملائے اور انہیں
پیش کیا اپنے شوہر کو۔۔۔
|
|
ایمن اور منال
ایمن اور منال ان حالات میں نا صرف ایک دوسرے سے مل رہی ہیں بلکہ دونوں مل
کر کوکنگ بھی کر رہی ہیں۔۔۔انہوں نے اپنے گر اسنیکس میں دکھائے اور مزیدار
سینڈویچز کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر لگ رہا تھا کہ ایمن کو اب کھانا
بنانے کی عادت ہو ہی گئی ہے۔۔۔
|
|
شرمیلا فاروقی
ہوش سے بیگانہ ایک ویڈیو چلی تو سب کا ہنس ہنس کر برا حال ہوگیا۔۔۔کیا
شرمیلا فاروقی نے کھانا پکانے کے دوران مذاق کیا تھا جو مچھلی کو مرغی اور
پھر مچھلی کو بھی مختلف ناموں سے پکارتی رہیں۔۔۔بعد میں انہوں نے خود اپنا
ہی مذاق بھی اڑایا لیکن لوگوں کے ذہنوں میں شرمیلا کی کوکنگ ایک مذاق ہی بن
کر رہ گئی۔۔۔وہ اب بہت محنت سے دوسری چیزیں بھی بنا رہی ہں لیکن لوگ صرف ان
کی غلطیاں ہی نکالنے کے لئے ویڈیو دیکھتے ہیں-
|
|