پاکستان کا ایک سنہرا دور ایسا بھی تھا جب پاکستانی
گلوکاروں کی دنیا بھر میں دھوم تھی- ان پاکستانی گلوکاروں کے گائے گانوں کو
ایور گرین قرار دیا جاتا تھا- ماضی میں تہلکہ مچانے والے ان گلوکاروں کے
گانوں یا غزلوں کو آج بھی اگر سنا جائے تو یہ منفرد معلوم ہوتے ہیں- مندرجہ
ذیل میں ایسے ہی پاکستانی گلوکاروں کی نئی اور پرانی تصاویر اور مختصر
تعارف جس کے وہ قطعاً محتاج نہیں پیش کیا جارہا ہے جو یقیناً آپ کی پرانی
یادیں تازہ کردیں گی-
|
|
محمد علی شہکی مقبول ترین پاکستانی پاپ گلوکار ہیں جنہوں نے 70 کی دہائی
میں میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا اور تہلکہ مچا دیا- محمد علی شہکی نے پلے
بیگ سنگر کے طور پر بھی بے انتہا نام کمایا-
|
|
عالمگیر حق پاکستانی گلوکار اور پاکستان میں پاپ میوزک کے علمبردار ہیں۔ وہ
'بابے پاپ' کے نام سے بھی مشہور ہیں- عالمگیر نے گانے کا منفرد انداز پلے
بیگ سنگر احمد رشدی سے متاثر ہو کر اپنایا- عالمگیر اس وقت گردوں کی بیماری
میں مبتلا ہیں-
|
|
نیرہ نور ایک ایسی پاکستانی پلے بیک گلوکارہ ہیں جو جنوبی ایشیاء کے مشہور
فلمی گانوں کی بہترین پلے بیک گلوکارہ اور اسٹیج گلوکارہ سمجھی جاتی ہیں۔
نیرہ نور پاکستان ٹیلی ویژن شوز یا ملک کے کنسرٹ ہالوں میں لائیو غزل گانے
کا اعزاز رکھتی ہیں۔
|
|
استاد غلام علی پٹیالہ گھرانہ کے ایک پاکستانی غزل گائیک ہیں- غلام علی کو
ممتاز پلے بیک گلوکار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ غلام علی بڑے غلام علی
خان کا شاگرد تو تھے ہی لیکن انہیں بڑےغلام علی کے چھوٹے بھائی برکت علی
خان اور مبارک علی خان نے بھی گانے کی تربیت دی تھی-
|
|
ناہید اختر 70 کی دہائی کی وہ گلوگارہ جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے- یہ بیک
وقت پلے بیک اور اسٹیج گلوکارہ تھی - انہوں نے اپنے فنی کیریر کا آغاز
ریڈیو پاکستان ملتان پر “ راگ ملہار “ گا کر کیا- ناہید اختر 26 ستمبر 1956
کو پاکستان کے شہر ملتان میں پیدا ہوئیں-
|
|
عابدہ پروین، ایک مقبول ترین پاکستانی صوفی گلوکار، کمپوزر اور موسیقار ہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ ایک مصور بھی ہیں- عابدہ پروین پاکستان کے
سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے گلوکاروں میں سے ایک ہیں-
|
|
عطا اللہ خان نیازی ، پنجاب کے شہر میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل سے تعلق
رکھنے والے ایک پاکستانی گلوکار اور موسیقار ہیں۔ گزشتہ سال حکومت پاکستان
نے انہیں 23 مارچ 2019 کو ستارہ امتیاز سے نوازا جبکہ 1991 میں انہیں
پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
|
|
حسن جہانگیر پاکستانی پاپ گلوکار ہیں اور انہوں نے 1980 کی دہائی میں "ہوا
ہوا" ، "ہٹو بچو" ، اور "شادی نہ کرنا یاروں" جیسے مقبول ترین گانوں سے
شہرت حاصل کی۔ حسن جہانگر کا 1987 میں ایک ہوا ہوا کے نام سے البم بھی جاری
ہے جس بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی-
|
|
حامد علی خان پاکستانی کلاسیکل گلوکار ہیں۔ ان کا تعلق بھی پٹیالہ گھرانہ
سے ہے۔ پٹیالہ گھرانے کا نمائندہ ہونے کے ناطے ، حامد علی خان غزل اور
کلاسیکی گائیکی کا مظہر ہیں۔ انہوں نے متعدد غزلیں گائی ہیں اور کئی مشہور
ہندوستانی فنکاروں کے ساتھ بھی پرفارم کیا۔
|
|
منی بیگم پاکستان کی ایک مشہور ترین گلوکارہ اور غزل گائیک ہیں- منی بیگم
کا اصلی نام نادرہ بیگم ہے اور یہ 20 جون 1955 کو پیدا ہوئیں- انہوں نے
لاتعداد غزلیں گائیں اور بےپناہ شہرت حاصل کی- |