کورونا وائرس ایک آزمائش

اسلم گل پشاور
انسانی زندگی میں کبھی کبھار مشکالات آتے ہیں ۔ ان مشکلات کا نام آزمائش ہے جس کے ذریعے اﷲ تعالیٰ معلوم کر تاہے کہ کو ن آزمائش کی اس گھڑی میں کس حد تک ثابت قدم رہتاہے۔ عام انسانوں کے علاوہ اﷲ رب العزت اپنے برگزیدہ بندوں کو بھی آزماتا ہے۔ حضرت آدم ؑ سے لیکر آخری نبی حضرت محمدﷺ تک تمام انبیاء کرام کو آزمایا گیا لیکن تمام انبیاء کرام علیہم السلام نے آزمائش اور مصیبت کی گھڑی میں اﷲ تعالیٰ کی طرف رجوع کیااورثابت قدم رہیں، اس لئے کامیاب ہوئے۔چونکہ اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں پر ستر ماؤں سے بھی زیادہ مہربان ہے، اسلئے بعض اوقات عام انسانوں اور ظالم حکمرانوں کو بھی آزمائش میں ڈالتا ہے، تاکہ وہ عبرت حاصل کرلے کہ باد شاہی صرف اور صرف اﷲ تعالیٰ ہی کی ہے اور وہی ذات مسائل کے حل کرنے والا اور مشکلات سے نجات دینے والاہے۔ بجائے اس کے کہ ہم آزمائش کی گھڑی میں گھبرائے، ہمیں اﷲ کی طرف رجوع کرنا چاہیے، صبر سے کام لیتے ہوے اپنی زبان کو قابو میں رکھیں، کیونکہ اﷲ صبر کرنے والوں کا مددگار ہوتاہے، آزمائشوں کے خاتمے کیلے کثرت سے ذکرو اذکار کا اہتمام کریں۔اﷲ تعالیٰ قرآن میں فرماتاہے،جس کاترجمہ ہے۔’’ اور ہم آزمائیں گے تم کو تھوڑے سے ڈر سے اور بھوک سے اور نقصانوں سے مالوں کے اور جانوں کے اور میووں کے اور خوش خبری دیں صبر کرنے والوں کو کہ جب پہنچے ان کو مصیبت تو کہیں ہم تو اﷲ ہی کا مال ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانیوالے ہیں‘‘﴿سورۃالبقرہ آ یت نمبر 153 تا آیت نمبر156

اس وقت پوری دنیا کو اﷲ تعالیٰ نے ایک آزمائش میں ڈالا ہوا ہے اور اس کا نام ہے کورونا وائرس۔کورونا نے پوری دنیا میں خون کی ہولی کھیلناشروع کیا ہے، جو کہ چائنا کے صوبے ووھان سے شروع ہوا تھا اور اس نے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لیاہواہے ۔ تمام دنیا کے ماہرین نے دن رات ایک کر کے کروناسے خلاصی کی سعی ناتمام میں لگے ہوئے ہیں ، مگر تا حا ل کوئی بھی ماہر سے ماہر سائنسدان کسی حتمی نتیجے پرنہیں پہنچ سکا ہے،۔ ترقی پزیر ممالک تو کیا ترقی یافتہ ممالک بھی اپنے عوام کو بچانے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔پوری دنیا حیران اور پریشان ہے، ہر ملک نے اپنے عوام کو لاک ڈاؤن پر مجبور کیا ہے مگر کورونا وائرس ہے کہ جس طرف بھی چاہے جاسکتی ہے اور وہاں پر موت کا بازار گرم کر دیتی ہے۔ ہر سو غم و پریشانی کی فضا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتالوں میں دوسرے امراض کے علاج معالجے پر بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی ہے ، کہ کہیں یہ قاتل وائرس مزید نہ پھیل جائے، جس کی وجہ سے دیگر امراض میں مبتلا لوگوں کو مشکالات کا سامنا ہے، مثلا تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون ملنا مشکل ہوگیا ہے، کیونکہ بلڈ ڈونرز کو باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جو کہ ان کی زندگی کی امید ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کے علاوہ ترقی یافتہ ملکوں میں بھی بے روزگاری نے اپنے پنجے گاڑ دئے ہیں۔ صاحب حیثیت لوگ تو گھروں میں بیٹھ کر اشیاء خورونوش کی فکر سے کسی حد تک آزاد ہیں مگر وہ لوگ جو یومیہ اجرت پر کام کر کے اپنے اور اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں،انکی پریشانی میں روز اضافہ ہوتا جارہاہے۔ہر بندہ اپنے اور اپنے خاندان کی فکر میں لگاہواہے۔ اسی طرح تعلیمی نظام بھی کافی حد متاثر ہوا ہے، والدین کے پریشانی میں ہر لمحہ اضافہ ہورہا ہے کیونکہ ان کے بچوں کامستقبل تاریک ہونے کاخدشہ ہے۔

اگر ہم قرآن کریم کے ﴿ سورۃ الانبیا آیت نمبر 86 لا الہ الا انت سبحٰنک انی کنت من الظٰلیمن ﴾ کا مطالعہ کرے تو معلوم ہوتا ہے کہ جب حضرت یونس ؑ نے تین تاریکیوں میں ، یعنی ایک اندھیرا مچھلی کے پیٹ کا ، دوسرا دریا کے پانی کا اور تیسر ا ا ندھیرا رات کا ، میں اﷲ رب العزت کو پکارا تو اﷲ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کی دعا قبول کی اور آپ کو اس گھٹن سے نجات دی۔ جب حضرت یونسؑ بستی چھوڑ کر نکل گئے توآپ کی قوم کو فکرلاحق ہوئی کہ اب عذاب آہی جائیگا، بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ عذاب کے بعض آثار کا انہوں نے مشاہدہ بھی کیا تو انھوں نے اپنے شرک و کفر سے توبہ کیا اور بستی کے سب مرد اور عورتیں اور بچے جنگل کی طرف نکل گئے اور اپنے مویشیوں کوبھی ساتھ لے گئے اور بچوں کو ان کی ماؤں سے الگ کردیا اور سب نے گریہ وزاری کرنا شروع کیااورجانوروں کے بچوں نے جن کو ان کی ماؤں سے الگ کر دیا گیا تھا الگ فریادوزاری کی، تو اﷲ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آگئی ان کی سچی توبہ کو اﷲ تعالیٰ نے قبول کر لیا اور عذاب ان سے ہٹادیا۔

لہذا اگر ہم اﷲ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی سچے دل سے طلب کرے ، پانچوں وقت نماز کی پاپندی کریں، قرآن کریم کی تلاوت کو اپنا معمول بنائے، قرآن مجید کے احکامات پر عمل کریں اوراپنی زندگی کو ہمیشہ کیلے اسلامی قوانین کے سانچے میں ڈالے ۔ اسی طرح اتفاق واتحاد سے زندگی گزاریں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں اورجسم کی صفائی کے ساتھ ساتھ گھر، محلے ،علاقے اور ملک کی صفائی کو عادت بنائے تو یقینا ہمیں اس موجودہ کورونا وائرس اور آئندہ آنے والی بیماریوں اور وباؤں سے نجات مل سکتی ہے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

MP Khan
About the Author: MP Khan Read More Articles by MP Khan: 3 Articles with 2619 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.