انسان زندگی میں کامیابیوں کے سارے پہاڑ سر کرلیتا ہے لیکن پھر قسمت اسے اس
نہج پر لے آتی ہے کہ وہ ساری کامیابیاں زیرونظر آنے لگتی ہیں۔۔۔علی اعجاز
مرحوم پاکستان کی فلم انڈسٹری اور ڈرامہ انڈسٹری کے ستاروں میں سے ایک بہت
ہی قیمتی ستارہ تھے۔۔۔جنہیں ﷲ نے شہرت، عزت اور نام سے نوازا۔۔۔جنہوں نے سو
سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کی ہر فلم میں کامیابی کی مہر لگی ہوتی
تھی۔۔۔انہوں نے سونا چاندی، خواجہ اینڈ سنز جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری
کی وہ چھاپ لگائی جو آج تک ذہنوں میں نقش ہے۔۔۔ایک عرصہ تک اسکرین پر راج
کرنے والے اس اداکار کے بارے میں کچھ سال پہلے خبر ملی کہ فالج نے حملہ
کردیا۔۔۔
اس خبر نے ان کے چاہنے والوں کو مایوس تو کیا لیکن سچ تو یہ ہے کہ لوگ
آہستہ آہستہ اپنی دنیا میں مگن ہوگئے۔۔۔کسی کو یاد بھی نہیں رہا کہ ایک
اداکار کافی عرصہ سے اسکرین سے غائب ہے۔۔۔پھر انہیں اچانک ایک شو میں اسماء
عباس کے ساتھ دیکھا گیا۔۔۔اور اس شو نے کئی ایسی باتیں کھولیں جنہیں جان کر
دل خون کے آنسو رونے لگا۔۔۔
|