|
اولاد کے لیے ماں اور باپ دونوں کا وجود اس کی پرورش کے لیے بہت ضروری ہوتا
ہے ۔ مگر عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ بعض اوقات ماں باپ میں سے کوئی
ایک بچوں کو لے کر زیادہ حساس ہوتا ہے اور اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے
بچوں کے سارے کام خود کرے اور زیادہ سے زيادہ وقت انکے ساتھ گزارے عام طور
پر یہ فریضہ ماؤں کے ذمے ہی ہوتا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ زيادہ اٹیچ رہیں-
مگر شوبز سے جڑے ہمارے کچھ سیلیبریٹی ایسے بھی ہیں جو اپنے بچوں کا خیال
ایک ماں کی طرح رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزار کر بہت خوشی محسوس کرتے
ہیں-
1: شاہد آفریدی
شاہد آفریدی ہمارے مشہور آل راؤنڈر ہیں اور اس کا تعلق کے پی کے سے ہے اللہ
نے ان کو پانچ بیٹیوں سے نوازا ہے- عام طور پر کے پی کے سے تعلق رکھنے والے
لوگوں کے بارے میں یہ گمان کیا جاتا ہے کہ وہ بیٹوں کو زيادہ اہمیت دیتے
ہیں اور ان کے نزدیک بیٹوں کی پرورش بیٹیوں کے مقابلے میں زيادہ اہم ہوتی
ہے- مگر شاہد آفریدی نے اس تاثر کی یکسر نفی کر دی ہے اور وہ اپنی تمام تر
مصروفیات میں اپنی بیٹیوں کے لیے نہ صرف وقت نکالتے ہیں بلکہ ان کو اپنے
میچز اور دیگر مصروفیات میں اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر کو
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اکثر شئیر بھی کرتے ہیں-
|
|
2: شان شاہد
اداکار شان شاہد کا شمار بھی ان خوش نصیب افراد میں ہوتا ہے جن کو اللہ
تعالیٰ نے چار بیٹیوں سے نوازا ہے اور شان اپنی بیٹیوں کے حوالے سے بہت
حساس ہیں اس لیے ان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اگر دیکھا جائے تو اس میں ان
کی ان بیٹیوں کے ساتھ گزارے ہوۓ خوبصورت پلوں کی تصاویر نظر آتی ہیں- جن
میں کہیں تو شان اپنی بیٹیوں کو بطور ڈائریکٹر پیش کرتے ہوئے اپنے کام کے
معاملات میں ان سے مشورے لے رہے ہوتے ہیں تو کہیں ان سے اپنے ناخنوں پر نیل
پالش لگوا رہے ہوتے ہیں- اس کے علاوہ ان کی برتھ ڈیز سیلیبریٹ کرنا بھی شان
اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور یہ ان کی بے پناہ محبت کا ایک ثبوت ہے-
|
|
3: عدنان صدیقی
عدنان صدیقی کو اللہ نے دو بیٹیوں اور ایک بیٹے سے نوازا ہے- اپنے ایک
انٹرویو میں ان کا یہ کہنا تھا کہ اگرچہ سب سے چھوٹی اولاد ہونے کے سبب وہ
اپنے والد سے بہت زیادہ قریب تھے مگر ان کے والد ایک سخت گیر باپ تھے جب کہ
اس کے مقابلے میں انہوں نے یہی کوشش کی کہ وہ اپنے بچوں کے ایسے باپ بنیں
جو کہ ایک دوست کی طرح ہوتا ہے- اور ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ ان کے بچے
اپنی ماں کے مقابلے میں ان کے زیادہ قریب ہیں اور جب پہلی بار اسٹڈی ٹور پر
عدنان صدیقی کی بیٹی تنہا ترکی کے سفر پر گئی تو انہوں نے اپنی سوشل میڈیا
پوسٹ کے ذریعے ایک بہت جذباتی خط لکھا- جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی
بیٹی کو کتنا مس کر رہے ہیں-
|
|
4: بلال قریشی
بلال قریشی جو کہ اب شوبز میں تیزی سے جگہ بنا رہے ہیں ان کو اللہ نے ایک
بہت ہی خوبصورت بیٹے سوہان قریشی سے نوازا ہے جس میں ان کی جان بسی ہوئی ہے-
وہ اپنا زيادہ وقت اپنے بیٹے اور بیوی کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں اور ان
کی اس ہیپی فیملی کی اس خوبصورتی کا بنیادی کریڈٹ بلال کو ہی جاتا ہے جو کہ
اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ نظر آتے ہیں اور ان کی کوشش یہی ہوتی
ہے کہ ان کا بیٹا بھی ان جیسے ہی کپڑے پہنے ہوئے ان کے عکس کی صورت میں نظر
آئے-
|
|