ایک نمبر کا دھوکے باز تھا۔۔۔شادی کے نام پر دھوکہ کھانے والے سلیبریٹیز

image
 
شادی ایک ایسا عہد ہے جسے نبھانا بہت مشکل ہے اور جو اس مشکل کو کرتا ہے پار وہی ہوتا ہے اصل داد کا حقدار۔۔۔لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے ساتھ یہ عہد ہوتا ہی دھوکے اور فراڈ کے لئے ہے۔۔۔ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے شادی تو کی لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوگیا۔۔۔
 
شیری شاہ
ماڈل اور اداکارہ شیری شاہ کی زندگی میں شادی کا طوفان آیا آج سے چار سال پہلے اور یہ رہا صرف ایک مہینہ۔۔۔شیری شاہ کا کوئی بھائی نہیں ہے اور وہ شروع سے بڑے بیٹوں کی طرح گھر کو سنبھال رہی تھیں۔۔۔جب انہیں ذمہ داریوں کے بعد یہ خوشی ملی تو وہ بھی ادھوری نکلی۔۔۔انہوں نے جس کو بہت قابل مان کر شادی کی وہ پہلے سے شادی شدہ، جھوٹا اور دھوکہ باز تھا۔۔۔اس کے پاس جھوٹی ڈگری تھی اور نا وہ کوئی ڈاکٹر نکلا اور نا ہی کوئی سیاستدان۔۔۔بلکہ جھوٹی نمبر پلیٹ کی گاڑی کا استعمال کررہا تھا۔۔۔ایک ماہ بعد ہی اس شادی کا اختتام ہوا اور انصار برنی کے ذریعے ساری کاروائی ہوئی۔
image
 
عینی خالد
پاکستان کی مشہور گلوکارہ عینی خالد جو ایک دور میں اپنے پاپ گانوں کی بدولت بے تحاشا شہرت کی حامل تھیں۔۔۔ان کی شادی گھر والوں کی مرضی سے 2012 میں نورید اعوان نامی ایک امیر کبیر شخص سے ہوئی جو ایم ایم گروپ آپ کمپنیز کے چیئر مین تھے اور دبئی میں ہی مقیم تھے۔۔۔اس شادی کی مدت دو سال رہی۔۔۔عینی خالد کا کہنا تھا کہ وہ اس قدر ہاتھ چھوٹ تھے کہ ان کے پاس سے بھاگنا اصل میں اپنی جان بچانا تھا۔۔۔یہ شادی ایک فراڈ تھی کیونکہ اس میں صرف اذیت تھی۔
image
 
مایا خان
میزبان مایا خان کی آخری شادی ایک ایسا دھوکہ تھی جس نے انہیں کئی تجربات سے روشناس کروادیا۔۔۔اس شخص نے یہ شادی صرف پیوں کے لئے کی تھی اور وہ مایا خان کو کمانے کی مشین بنانا چاہتا تھا۔۔۔مایا خان نے کوشش کی کہ وہ اس رشتے کو نبھائیں اور اس کے دھوکوں کو بھی نظر انداز کرتی رہیں۔۔۔لیکن پھر اس فراڈ انسان نے انہیں کافی لوٹا اور شادی بھی ختم ہوگئی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: