|
عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ شوبز سے بڑے لوگ بہت آزاد خیال ہوتے ہیں
اور مذہبی اعتبار سے بہت آزاد خیال ہوتے ہیں یہاں تک کہ کچھ لوگوں کا یہاں
تک کہنا ہوتا ہے کہ ان کا مذہب سے تعلق صرف نام کا ہوتا ہےاور وہ شو بز میں
آتے ہی اس لیۓ ہیں کہ وہ بہت آزاد خیال خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں -
مگر یہ تاثر درست نہیں ہے شوبز سے جڑے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ شوبز ان کا
پیشہ ہے جب کہ اسلام اور ان کا ایمان ان کا ذاتی فعل ہے اور ان کا بھی
اسلامی اقدار و عقائد پر اتنا ہی یقین ہے جتنا کہ کسی بھی عام انسان کا ہو
سکتا ہے- اس حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ ایسے لوگوں کے بارے میں بتائيں گے جو
کہ نہ صرف بہت مذہبی گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے
بچپن ہی میں قرآن حفظ کر چکے ہیں-
1: عمران ہاشمی
بالی وڈ کے ہیرو عمران ہاشمی کا نام ذہن میں آتے ہی ان کے بہت بولڈ اداکیے
جانے والے کرداروں کا خیال آتا ہے- مگر ان کے حوالے سے بہت کم لوگ اس بات
سے واقف ہوں گے کہ ان کے والد ایک مسلمان اور والدہ معروف پروڈيوسر مہیش بٹ
کی کزن تھیں اور عمران ہاشمی نے بچپن ہی میں قرآن حفظ کر لیا تھا اور وہ
حافظ قرآن بھی ہیں-
|
|
2: اسد ملک
خوبرو اور اسمارٹ اسد ملک جن کا تعلق کے پی کے سے ہے اور عام طور پر ٹی وی
اسکرین پر منفی کردار ادا کرنے والے اسد ملک کا تعلق ایک انتہائی مذہبی
گھرانے سے تھا اور وہ اپنی عمر کے ابتدائی دور میں ہی قرآن حفظ کر چکے تھے-
|
|
3: سعود قاسمی
پاکستانی فلموں کے سابق ہیرو اور جویریہ سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے
سعود قاسمی کا تعلق قاری شاکر قاسمی اور قاری وحید ظفر قاسمی کے خاندان سے
ہے اور سعود قاری وحید ظفر کے بھتیجے ہیں- اسی وجہ سے ان کا گھرانہ بھی بہت
مذہبی تھا اور انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی قرآن حفظ کر
لیا تھا اور اب بھی مختلف محفلوں میں وہ نعت خوانی کرتے ہوۓ نظر آتے ہیں-
|
|
4: شفقت چیمہ
شفقت چیمہ کا شمار ہماری فلم انڈسٹری کے ٹاپ ولن میں ہوتا ہے اور ان کے
منفی کرداروں کے سبب ان کا نام سامنے آتے ہی ایک ایسے انسان کا تاثر ذہن
میں آجاتا ہے جو کہ منفی کردار کا حامل ہو- مگر شفقت چیمہ حقیقی زںدگی میں
اس سے بہت مختلف ہیں وہ نہ صرف بہت مذہبی خیالات کے حامل انسان ہیں بلکہ اس
کے ساتھ ساتھ ایک دور مند دل بھی رکھتے ہیں ان کے حوالے سے یہ بات کم لوگ
ہی جانتے ہیں کہ وہ ایک حافظ قرآن بھی ہیں-
|
|