ایک انسان کی شخصیت بہت ساری طاقتوں کا مجموعہ ہوتی
ہےجیسے کہ عقل کی طاقت، محنت کی طاقت، عزم کی طاقت، عمل کی طاقت ،سوچ کی
طاقت، جسمانی طاقت، اور ذہنی طاقت کے ساتھ ساتھ ایک اور اہم طاقت ہے روحانی
طاقت۔
لیکن جو خوف کرونا کی وجہ سے پھیلا ہوا ہے اس کے نزديک ہماری ہر طاقت ہمیں
کمزور ہوتی محسوس ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے ہماری مجموعی طاقتیںzero ہو رہی
ہے۔کرونا ایک خطرناک وباہ ہے جس کو ہم individually طور پر deactivate نہیں
کر پا رہے، لیکن ہم اپنی طاقتوں کو انفرادی طور پر deactiveہونے سے تو بچا
کر انہیں active تو رکھ سکتے ہیں ۔ہر انسان کی اپنی روحانی طاقت ہوتی ہے،
اور وہ اپنی روحانی طاقت کے ذریعے ہربیماری سے لڑسکتا ہے۔اگر آپ روحانی طور
پر مضبوط نہیں ہیں تو آپ کسی بھی خوف یا بیماری اور پریشانی کوfaceنہیں کر
سکتے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی طور پر نقصانات ہو رہے ہیں ،جو لوگ گھروں میں
فارغ ہیں ان کے پاس اپنی روحانیت کو بڑھانے کا بہترین وقت موجود ہے، جس کے
لیے شاید پہلے ان کے پاس وقت نہیں تھا۔اپنی روحانیت کو ہم اپنی نماز کی
باقاعدگی سے، نفلی عبادات سے اور ذکرواذکار خداوندی سے بہتر بنا سکتے ہیں ۔
یہ ایک بہتر طریقہ ہےکرونا کے fobia(فوبیا) سے لڑنے اور اس کو face کر کہ
اپنے آپ کو مضبوط کرنے کا۔
|