جب مجھے لاک ڈاؤن کر دیا گیا

حامد نے اپنے قلم میں کئ دن بعد سیاہی بھر کر لاک کیا اور کاغز پر ڈاؤن کیا اور قلم لکھنے لگا کہ
شائد لوگ دو مہینے سے لوک ڈاؤن ہوں لیکن میں تو کئ سال سے لاک ڈاؤن ہوں ۔ مجھے کسی کی محبت نے لاک ڈاؤن کر دیا تھا ۔ اچھا ہوا اس سے شادی نا ہوئ ورنہ ناک ڈاؤن ہو چکا ہوتا ۔ کئ لوگ شادی کے بعد چت لیٹے ہوتے ہیں اور کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو جاتا ہے جو پھر ختم بھی نہیں ہوتا ۔

انسان کی سوچ محبت کی قید میں اسی کے خیال میں گھومتی رہتی ہے ، ہر کام اسی کے حوالے سے کیا جاتا ہے ، ہر خیال اسی کے خیال سے جڑا ہوتا ہے ۔ کام ہوتے ہیں لیکن ایک خاص محور کے گرد یعنی اسمارٹ لاک ڈاؤن ۔

خدا کی قدرت ہے کہ جس سے دو دن گھر نہیں بیٹھا جاتا وہ صبر کے ساتھ چالیس دن سے بیٹھا ہے اور کئ چلّے ابھی کاٹنے ہیں ۔ شادی ، غمی ، کاروبار سے بے نیاز اور کچھ لوگ خلق خدا کی خدمت کی آواز ، شائد ہونے والا ہے اک نئے دور کا آغاز ، ہر طرف ایک ہی آواز

اے خدا ہم معافی چاہتے ہیں ، ٹال دے اس وبا کو
اور آنے والی ہر بلا کو

ایک تسلی سی دل کو قرار دیتی ہے
مصیبت اور پریشانی سے فرار دیتی ہے

اپنی تمام کمزوریوں کے باوجود ، خطاؤں کے اعتراف اور عطاؤں پر سر بسجود ، ایک خدا کی طرف رجوع کر ہی لیا جاے اور اس کی رحمت کے حصار میں آ کر خود کو لاک ڈاؤن کر لیا جاے۔

لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین

آپ کے سوا کوئ معبود نہیں ، آپ پاک ہیں ، بے شک میں قصوروار ہوں
 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 290678 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.