کیا انسان زمین سے نہیں؟

مجھے یہ بات بہت دلچسپ معلوم ہوئی جب میں نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو میں اس کا تذکرہ دیکھا. میں نے اس متعلق معلومات جمع کرنا شروع کیں اور "ایلس سلور" کی کتاب کا جائزہ لیا بتاتا چلوں ایلس سلور ایک ماہر ماحولیات ہیں جنھوں نے ایک کتاب "انسان زمین سے نہیں" لکھی. انھوں نے کچھ نکتے بیان کیے جو سائنس کی روشنی میں بلکل رد نہیں کیے جا سکتے. کچھ دیر کے لیے میں اس کتاب میں کھو چکا تھا کیوں کے شائد یہ باتیں ہر انسان روز اپنے ساتھ ہوتا دیکھتا اور محسوس کرتا ہے لیکن پھر بھی نظر انداز کر دیتا ہے.

اب ذکر کرتے ہیں ان کچھ نقطوں کا جو ایلس سلور نے اپنی کتاب میں لکھے ہیں. سب سے پہلے تو ہم سب کو معلوم ہے کے زندگی کو اس زمین پر شروع ہوے بلین برس بیت چکے ہیں اور انسان کو بھی اس زمین پر پیدا ہوے کافی لمبا عرصہ بیت چکا ہے لیکن آج تک ہم زمین کے ماحول کے عادی نہیں ہو سکے سورج کی روشنی ہماری جلد کو گرمیوں میں جلاتی ہے سردی سے بچنے کے لیے ہمیں گرم کپڑوں کی ضرورت پڑتی ہے جب کے دوسری مخلوقات ہمیں بخوبی اس ماحول میں ایڈجسٹ ہوتی دکھائی دیتی ہیں نہ انہیں گرمی میں پھنکے ، اے سی کی ضرورت ہوتی نہ سردی میں گرم کپڑوں کی اور اس زمین صرف انسان واحد ایسی مخلوق ہیں جس کو کھانا پکا کر کھانا پڑتا ہے کیوں کے ہمارا نظام ہضم باقی مخلوقات کی نسبت کمزور ہے.

ہمیں اس زمین پر اے اتنا عرصہ بیت گیا لیکن ہم انسان اب تک اس کو اپنے مطابق بنانے کی کوشش کر رہے ہیں سونے کے لیے ہمیں نرم بسترے سے لے وہ تمام چیزیں جو شائد ہم اس زمین کے ماحول کو ویسا بنانے کے لیے کر رہے ہیں جہاں سے ہم اے ہیں. اور بھی بہت سے ایسے نقطے اس کتاب میں درج ہیں سب بیان کرنا ممکن نہیں لیکن اس کتاب میں دلچسپی مزید بڑھ جاتی ہیں جب ذہن حضرت آدم علیہ اسلام کے جنت سے نکالے جانے والے واقعے کی طرف جاتا ہے. یہ سب باتیں ایک غیر مسلم نے لکھی ہیں جو کے شائد اسلام سے نا آشنا ہو لیکن قربان جاؤں اپنے اس سچے دین پر جس نے چودہ سو سال پہلے تمام حقیقت کھول کر سامنے رکھ دی اور الله پاک نے بار بار قرآن مجید میں ہم سے ارشاد فرمایا: "ور غور کرو فقر کرو" قرآن پاک آج بھی ہمیں دنیا کے تمام راز اور کامیابی سے ہمیں نوازنا چاہتا لیکن ہم ہی تیار نہیں. دعا ہے الله ہمیں اپنے دین اسلام کی صحیح سمجھ اتا کرے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے (امین).

 

Talha Wajid
About the Author: Talha Wajid Read More Articles by Talha Wajid: 29 Articles with 57168 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.