خاموشی کیا ہے ؟
خاموشی ایک ایسی عبادت ہے جسے فرشتہ لکھ نہیں سکتا،شیطان اسے بگاڑ نہیں
سکتا اور کوئی بھی اسے جان نہیں سکتا ۔ اسکو لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ
فالتو نا بولیں، خاموشی سے سنتے رہیں تو اس میں آپ کا کیا جاتا ہے ۔ ٹھیک
ہے اگر آپ صحیح ہیں اور پھر بھی آپکو باتیں سننی پڑ رہیں ہیں تو بھی آپ
خاموشی اختیار کریں اور اگر آپکو صحیح ہونے کے باوجود لوگوں کی باتیں سننا
پڑ رہیں ہیں تو بھی آپ آج صبر کریں کل کو سچ سامنے آ ہی جائے گا، آپ صرف اس
وقت بولیں جب آپکو بولنے کی ضرورت ہو ، جب کوئی آپ سے کچھ پوچھے آپ تب
بولیں اور سچ بولیں ۔ ایک ضروری بات ہمیشہ یاد رکھیں اگر آپ نے خاموشی
اختیار کر بھی لی ہے تو اس قدر بھی خاموش نہ ہو کہ آپکے گھر والے اور دوست
احباب پریشان ہو جائیں ۔
ہم خاموشی کا راستہ تب ہی اختیار کرتے ہیں جب ہم بول بول کے تھک جاتے ہیں ،
جب کوئی بھی ہماری بات نہیں سنتا بلکہ سننا ہی نہیں چاہتا تو آپکو احساس
ہوتا ہو گا کہ میں بولے جا رہا ہوں لیکن یہ ہے کہ سنتا ہی نہیں ۔ اور تب آپ
کو اللہ یاد آتا ہے تب آپ سب کچھ یاد کر کے اپنے اللہ کے سامنے روتے ہیں
گڑگڑاتے ہیں کہ اے میرے اللہ اب تو ہی ہے جو میری سن سکتا ہے تو ہی ہے جو
ہمیشہ میرے ساتھ ہوتا ہے بس اب تو ہی میرا اپنا ہے ۔ یہ وہ مقام ہے جہاں
ساری چیزیں اللہ کے سپرد کر دی جاتی ہیں کیونکہ اس لمحے کی تکلیف اور اذیت
کا اندازہ اللہ کے سوا کوئی نہیں کر سکتا ۔
اور لوگوں سے ویسے بھی کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے لوگ تو اپنے عیب چھپانے
کے کے لیے دوسروں پر الزام اور تہمت لگا دیتے ہیں یہ تو بس اللہ ہی ہے جو
ہر ایک انسان کے عیبوں پر پردہ ڈالتا ہے شکر کریں کہ انسان خدا نہیں ہے
ورنہ نا یہ کائنات رہتی نا کوئی انسان ۔
خاموشی ایک بہت بڑی چیز ہے اگر آپ اسکو سمجھ جائیں تو آپکی زندگی کی آدھی
مشکلات حل ہونا شروع ہو جائیں گی . انشاءاللہ 💞
صائمہ سحر ✏
|