اوکاڑہ کی صحافت کا روشن ستارہ (حاجی ناصر وحید مرحوم)


سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب حاجی ناصر وحید گزشہ رات (ہفتہ )رضائے الہی سے انتقال کر گئے ، آپ کے انتقال کی خبرضلع اوکاڑہ، پنجاب اور پاکستان بھر میں انتہائی دکھ اور افسوس سے سنی اورپڑھی گئی،آپکو مرکزی قبرستان شہراوکاڑہ میں بعد نماز ظہر(ہفتہ 16مئی 2020) سپرد خاک کیا گیا ، نماز جنازہ میں صحافیوں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،وکلاء ،کاروباری شخصیات ، سمیت پنجاب بھر سے آئے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بطور صحافی ، سیاسی ، سماجی، کاروباری اور ہر دل عزیز شخصیت ہونے کی وجہ سے تعزیت اور دکھ افسوس کا اظہار مرحوم کے خاندان اور دوستوں سے ہوتا رہا حاجی ناصر وحید مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے انکی صحافتی ، سماجی ،سیاسی سرگرمیوں کی تصاویر شیئر کرنے والوں کی تعداد سینکڑوں نہیں ہزاروں میں رہی ،اﷲ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے آمین ،حاجی ناصر وحید مرحوم ایم اے پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کرنے کی سب سے بڑی وجہ زمانہ طالب علمی میں سیاست میں زیادہ دلچسپی کو قرار دیتے تھے ،نوے کی دہائی میں بانی پریس کلب اوکاڑہ منیر چوہدری نے آپکو پریس کلب کا صدر بنانے میں خصوصی دلچسپی لی آپ مسلسل تین ((1995,96,97سال تک صدر منتخب ہوتے رہے بعد ازاں منیر چوہدری سے چند اختلافات کی وجہ سے پریس کلب کے معاملات سے کنارہ کشی بھی اختیار کیے رکھی لیکن صحافیوں کے ایک بڑے گروپ کی نمائندگی کرتے رہے ،حاجی ناصر وحید مرحوم کی زمانہ طالب علمی میں سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستگی ہوئی جو اُنکے انتقال تک رہی ، سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکے دوسرے دور میں آپکی سیاسی سرگرمیاں عروج پر رہیں ، سن دو ہزار ایک میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان میں جب نیا ضلعی نظاِم حکومت متعارف کرایا تو حاجی ناصر وحید مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستگی رکھنے والے ناظموں میں سے ایک دبنگ ناظم کی صورت میں سامنے آئے ،چودہ اگست دو ہزار ایک میں اس نظام کے تحت منتخب ہونے والوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تو آپ نے بطور یونین کونسل کے ناظم اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا ،اور بطور اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل میں اپنی ایک الگ پہچان برقرار رکھی ، اسی دور میں بطور کاروبار ی شخصیت کے بھی سامنے آئے پاکستان کی معروف موبائل فون کمپنی کی فرنچائز کا شہر میں دفتر کھولا جہاں مرحوم کے ساتھ راقم الحروف کی اکثر ملاقاتیں ہوئیں جن میں صحافت ، سیاست اور سماجی کاموں پر سیر حاصل گفتگو ہوتی رہی ،اس میں کوئی شک نہیں کہ حاجی ناصر وحیدکی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کااظہارزندگی کے تمام شعبہ جات کی سرکردہ شخصیات نے کیا ان کی وفات سے صحافتی حلقوں میں جو خلاء پیدا ہو ا ہے وہ مدتوں تک پْر کرنا ممکن نہیں ہے ،آپ نے اپنے پیشہ ورانہ تجربے اور صلاحیتوں سے صحافت کے میدان میں لوہا منوایا ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے سے ضلع کے چیدہ چیدہ صحافیوں نے صحافت کے میدان میں بھر پور فائدہ اْٹھایا ہے۔آپکی صحافت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور انہوں نے سخت اور مشکل حالات جن میں سابق صدورجنرل ضیا الحق، جنرل پرویز مشرف کے دور میں صحافت کی دنیا میں اپنا نام اور مقام محنت سے بنایا صحافت کی دنیا میں انکا خلاء کبھی پر نہیں ہوگی اور وہ اوکاڑہ کی صحافت کا روشن ستارہ تھے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مرحوم کے ساتھ راقم الحروف کی بیس سال سے زائد دوستی رہی آپ نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کی طرح حوصلہ افزائی کی ٭
 

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 88 Articles with 71694 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.