میں جو پہنوں میری بیٹی کو بھی وہی پہننا ہوتا ہے۔۔۔شوبز کی مائیں جنہوں نے عید پر اپنے بچوں کو اپنے جیسا ہی تیار کیا

image


عید پر شوبز ستاروں کی تیاریاں کبھی کم نہیں ہوتیں۔۔۔لیکن سب سے خوبصورت لگتا ہے جب وہ اپنی فیملی کو بھی اپنے جیسا ہی تیار کرواتے ہیں اور عید کی خوشیوں کو خوبصورت بناتے ہیں۔۔۔گو کہ اس عید پر لوگ اپنے گھروں میں ہی رہے لیکن عید کی تصاویر سامنے آئیں جن سے اندازہ ہوا کہ کس کے گھر میں کون اپنے بچوں کو بھی اپنی طرح ہی تیار کرواتا ہے۔۔۔

صنم جنگ اور ان کی بیٹی
صنم جنگ اکثر اپنی بیٹی کو اپنے جیسے کپڑے پہنا کر تصاویر شیئر کرتی ہیں لیکن اس عید پر جو تصاویر انہوں نے شیئر کیں وہ بہت ہی خوبصورت تھیں کیونکہ اس میں الایا جعفری نے اپنی ماں کے انداز کو کاپی کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔۔۔لوگوں کے کمنٹس کے جواب میں صنم جنگ نے بتا یا کہ اگر میں اپنے جیسے کپڑے الایا کے لئے نا بنواؤں تو مسئلہ ہوجاتا ہے اور الایا پوچھتی ہے کہ میرا ڈریس کہاں ہے۔۔۔اور اب صنم کو اپنے کپڑوں کے ساتھ ایک چھوٹا سا ڈریس لازمی سلوانا پڑتا ہے جو بالکل ماں کی طرح ہی ہو ورنہ مسئلہ ہوجاتا ہے

image


ایمن خان اور ان کی بیٹی
ایمن خان کی بیٹی امل منیب کی یہ پہلی عید تھی اور ایمن نے اس کے لئے بہت تیاریاں کیں۔۔۔انہوں نے امل کو بھی اپنی طرح گولڈن ڈریس پہنایا اور چوڑیاں بھی گولڈن پہنائیں۔۔۔سب سے خوبصورت نیل پالش تھی لال رنگ کی جو ان کے ننھے ننھے پیروں اور ہاتھوں کی انگلیوں پر موجود نظر آئی۔۔۔امل منیب کا ڈریس ہو بہو اپنی ماں ایمن منیب کے ہی جیسا تھا اور اس کا دوپٹہ بھی ہو بہو ایک جیسا تھا۔۔۔ایمن کے لئے اپنی بیٹی کو اپنے جیسا تیار کرنا ایک بہت خوبصورت اور پہلا تجربہ تھا۔۔۔

image


ثروت گیلانی اور ان کے بیٹے
اداکارہ ثروت گیلانی کے دونوں بیٹوں نے اور ان کے شوہر نے سفید رنگ کا کرتا شلوار پہنا اور یہ پورا خاندان ایک ہی جیسا لگ رہا تھا۔۔۔ثروت نے خود بھی سادہ سفید شلوار قمیض پہنا تاکہ وہ اپنے بیٹوں جیسی ہی لگ سکیں اور ان کی اپنی ساس کے ساتھ بھی تصاویر آئیں جس میں وہ اپنے بیٹوں اور شوہر کے ہمراہ موجود ہیں اور عید کو انجوائے کر رہی ہیں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: