چھے سال کی بیٹی بھی کرونا کا شکار ۔۔۔شوبز انڈسٹری میں کرونا تیزی سے پھیل گیا

image


کہتے ہیں کہ خود بھی وہی کرو جس کی ہدایت دیتے ہو ورنہ کہیں خود ہی نا پھنس جاؤ۔۔۔کچھ ایسا ہی ہوا ہماری شوبز انڈسٹری کے ساتھ۔۔۔تاجروں کا نقصان ہوتا رہا کیونکہ دکانیں بند تھیں، اسکول بند تھے تو بچوں کی پڑھائی کا نقصان، لاک ڈاؤن نے سب کچھ ختم کردیا لیکن صرف اس لئے کہ لوگوں میں یہ وبا نا پھیلے۔۔۔لیکن بھلا ہو اس میڈیا کا جہاں اینٹرٹینمنٹ کی دنیا نے اپنے پنجے گاڑھ کر رکھے۔۔۔اور ان کی اس غلطی کا خمیازہ ان کے پورے گھر کو ہی بھگتنا پڑا۔۔۔بلکہ ساتھ ساتھ ارد گرد کے لوگوں کو بھی۔۔۔کرونا نے ڈرامہ انڈسٹری اور مارننگ شو پر حملہ کردیا۔۔۔

ندا یاسر
ندا یاسر نے ہر حال میں مارننگ شوز کا سلسلہ جاری رکھا اور اس دوران عید کی ریکارڈنگز اور پرومو کی ریکارڈنگز بھی کرواتی رہیں۔۔۔انہیں کچھ زیادہ تو محسوس نہیں ہوا تھا لیکن ہلکا بخار، جسم میں درد کی شکایت اور تھکان تھی۔۔۔لیکن یہ سوچ کہ مجھے کیا ہوگا کہ مصداق وہ کام پر آتی رہیں۔۔۔نتیجہ یہ کہ انہیں تو کرونا ہوا ہی ساتھ کام کرنے والے بھی نہ بچے۔۔۔ان کی ٹیم کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے اور ان میں سے کچھ کو علامات بھی ظاہر ہوئیں۔۔۔

image


علیزے شاہ
بڑی بڑی آنکھوں والی علیزے شاہ کو بھی کرونا نے گھیر لیا اور ان کی بھی طبیعت خراب ہوئی۔۔۔ٹیسٹ کروانے پر پازیٹو آیا اور یوں وہ آئسولیشن میں چلی گئی ہیں جہاں فی الحال ان کی کوئی خبر نہیں آئی۔۔۔

image


نعمان سمیع
اداکار نعمان سمیع اور علیزے شاہ دونوں ہی ’’ میرا دل ، میرا دشمن‘‘ کے سیٹ پر موجود تھے اور اس ڈرامہ کی تقریباً ساری ہی کاسٹ کو کرونا نے جکڑ لیا۔۔۔تکلیف دہ بات یہ ہے کہ یہ کرونا ان کے گھروں تک بھی پہنچ گیا ۔

image


نوید رضا
اداکار نوید رضا کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کے بھی کچھ ممبرز کو اس بیماری نے جکڑا اور ان کی چھے سال کی بیٹی بھی اس بیماری کی لپیٹ میں آگئی ہے۔۔۔بظاہر تو انہیں کوئی ظٓاہری علامات نہیں۔۔۔ہلکا بخار اور تھکن کا احساس۔۔۔لیکن ٹیسٹ کا پازیٹو آنا بھی ایک خوف ہے۔۔۔

image


یاسر نواز
اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز بھی اس کرونا کی زد میں آگئے اور یہ کہا جارہا ہے کہ گھر میں ان کی موجودگی کے سبب بھی ندا یاسر کو اس بیماری نے جکڑا۔۔۔ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پایا کہ آخر یہ وبا ان تک پہنچی کہاں سے۔۔۔

image


یاد رکھیں !
اگر آپ اس وبا سے محفوظ ہیں اور آپ کے اردگرد کے لوگ اس سے محفوظ ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو رمضان کے روزے رکھنے کی توفیق عطا کی تو آپ خوش قسمت ہیں اس وجہ سے اللہ کا شکر ادا کریں اور کوشش کریں کہ اس عید کو مختلف انداز میں گزارنے کی پلاننگ کریں ۔اپنے تمام عزیز و اقارب کو آن لائن عید کی مبارکباد دیں اور عیدی کے بجائے ان کو ایسے تحائف دیں جو کہ اس کے لیے یادگار ہوں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس عید پر ان غریب گھرانوں کے لیے نئے کپڑوں اور اچھے کھانوں کا اہتمام کریں جو کہ اس سے محروم ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ کا شکر ادا کریں-

YOU MAY ALSO LIKE: