|
اولاد اﷲ تعالیٰ کی وہ نعمت ہے جس پر جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم
ہے۔۔۔اکثر لوگوں کے گھر میں بیٹیاں نہیں ہوتیں لیکن وہ اس نعمت پر بھی شاکر
ہوتے ہیں کہ ان کے بیٹے ان کے گھر کی رونق ہیں۔۔۔دو بچے خوشحال گھرانہ تو
سنا ہی ہے لیکن بہت سارے ستارے کہتے ہیں دو بیٹے خوشحال گھرانہ
جنید خان
گلوکار اور اداکار جنید خان کے گھر دو بیٹے ہیں اور دونوں ہی بہت پیارے
ہیں۔۔۔جنید خان اکثر ان کی تصاویر شیئر کرتے ہیں اور حالیہ دنوں میں جب کہ
انہیں بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا بہت زیادہ موقع ملا تو وہ کافی خوش نظر
آئے۔۔۔انہوں نے عید پر اپنے دونوں بیٹوں کو گود میں بٹھا کر اپنے والد کے
ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جیسا باپ ویسے بیٹے، ویسے پوتے۔۔۔
|
|
زاہد احمد
زاہد احمد کے دو بیٹے ہیں زاویار زاہد اور زایان زاہد اور وہ اپنے بیٹوں کے
ساتھ بہت خوش رہتے ہیں۔۔۔انہیں اپنے بیٹوں کے ستاھ کھیلنا اور وقت گزارنا
بہت پسند ہے۔۔عید پر بھی انہوں نے اپنے بیٹوں کے ساتھ جب تصاویر شیئر کیں
تو ان کی خوشی بہت نمایاں تھیں اور وہ اپنے دونوں بیٹوں کو اپنے جیسا ہی
دیکھتے ہیں
|
|
مانی
اداکار مانی کے گھر میں بھی دو بیٹے ہیں اور ایک بالکل اپنے ابا جیسا اور
دوسرا اپنی اماں کی کاپی ہے۔۔۔مانی اپنے دونوں بیٹوں کے بارے میں بتاتے ہیں
کہ ان میں بھی میرے والے جراثیم موجود ہیں اور وہ دونوں کافی شرارتی تو ہیں
لیکن کافی ذہین بھی ہیں ارو ان کے پاس آئیڈیاز ہوتے ہیں نئے نئے ۔۔۔یعنی
مانی کے بیٹے بھی مانی جیسے ہی ہیں۔۔۔
|
|
فہد مرزا
اداکار اور سرجن فہد مرزا کے بھی دو بیٹے ہیں اور وہ دونوں ہی ان میں ملتے
ہیں۔۔۔فہد اپنے بچوں کے ساتھ کافی مستی بھی کرتے ہیں اور انہیں کہانیاں بھی
سناتے ہیں۔۔۔ان کے دونوں بیٹوں کی عمر میں فرق کم ہے اس لئے وہ ایک جتنے ہی
لگتے ہیں۔۔۔فہد اور ثروت دونوں ہی ان کے ستاھ مصروف رہتے ہیں
|
|