چہرے سے لگتی ہیں مغرور، لیکن زندگی سے بھرپور۔۔۔شوبز کی وہ اداکارائیں جن کی شخصیت میں ہی غرور ہے

image


شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو شہرت کے آسمان کو چھو رہے ہیں لیکن ان میں غرور کا کوئی شائبہ تک نہیں۔۔۔انہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ تو کسی سے بات بھی نہیں کرتی ہوں گی لیکن سچ تو یہ ہے ان سے ملنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ انتہائی صاف دل کی اور جھک کر ملنے والی ہیں۔۔۔

صبا قمر

شہرت کے آسمان کو چھونے والی صبا قمر کو اکثر لوگ کافی مغرور سمجھتے ہیں۔۔۔پاکستان میں تو انہوں نے نام کمایا ہی لیکن بھارت میں بھی ان کے کافی فینز ہیں اور وہ انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔۔۔لیکن صبا قمر کو بہت قریب سے جاننے والے اچھی طرح واقف ہیں کہ جو ایک بار صبا سے ملتا ہے صبا اسے کبھی نہیں بھولتیں اور ہمیشہ نام سے ہی بلاتی ہیں۔۔۔صبا ان لوگوں میں سے ہیں جو اپنے فینز تک کو شکل اور ناموں سے یاد رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔۔۔وہ اپنے ماضی کو ہمیشہ اپنے ساتھ جوڑ کر رکھتی ہیں اور خود کو زمین پر ہی رکھنا چاہتی ہیں۔۔۔

image


مہوش حیات
صرف ملکی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ مہوش حیات بہت ہی صاف دل کی مالک ہیں۔۔۔وہ کبھی کسی کی برائی کرنا پسند نہیں کرتیں اور ان میں غرور نام کو نہیں۔۔۔مہوش حیات کبھی اپنے فینز کو ناراض نہیں کرتیں اور کوشش کرتی ہیں کہ اگر کہیں مل جائیں تو ان سے لازمی ملاقات کریں اور ان کو وقت دیں۔۔۔نظر انداز کرنا ان کے اختیار میں ہی نہیں۔۔۔فلم اسکرین پر بھی راج کیا لیکن ان میں غرور کا کوئی عکس موجود نہیں۔۔۔

image


سجل علی
سجل علی ایک بہت ہی سادہ طبیعت کی لڑکی ہیں اور انڈسٹری میں اتنا نام کمانے کے باوجود وہ سب کی سنتی بھی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ ان پر عمل بھی کریں۔۔۔انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں اسٹار ہوں بلکہ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو ایک طالبعلم کی طرح ہی لیتی ہیں۔۔۔سجل کے ساتھ اداکار اس بات کے گواہ ہیں کہ وہ بہت ہی زندہ دل اور خوش مزاج لڑکی ہیں جن میں غرور نام کو نہیں۔۔۔

image


مایا علی
مایا علی ان لوگوں میں سے ہیں جن میں کوئی بناوٹ نہیں۔۔۔وہ دوستوں میں اگر ہوں گی تو ان کو دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ شہرت کا مزہ بھی چکھ چکی ہیں۔۔۔وہ ایک بہترین انسان ہیں اور بہت ہی نرم مزاج کی ہیں۔۔۔مایا علی کے فینز اگر ان سے ملنے آئیں تو وہ بہت ہی خوش دلی سے ان سے ملتی ہیں۔۔۔

image


سائرہ یوسف
لوگوں کو لگتا ہے کہ سائرہ یوسف بہت مغرور ہوں گی لیکن ایسا ہرگز نہیں۔۔۔سائرہ فوراً ہی دوست بن جاتی ہیں اور دوسروں کی خوشی کا بھی بہت خیال رکھتی ہیں۔۔۔ان کی مسکراہٹ کبھی کم نہیں ہوتی چاہے وہ خود کتنی ہی پریشان کیوں نا ہوں۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: