مرنے سے قبل ایک دوسرے کا ہوجانے کا فیصلہ یا کچھ اور۔۔۔ لاک ڈاؤن میں شوبز کے لوگوں کی اچانک ہونے والی شادیاں اور ان کی وجوہات

image
پاکستانی اداکار حنا الطاف نے اداکار علی آغا سے لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی ہے


کرونا وائرس کے سبب ہونے والے طویل لاک ڈاؤن نے سب لوگوں کو گھروں تک محصور کر دیا ہے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ صرف اپنے گھروں تک محدود رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں آزادانہ میل جول کا خاتمہ ہو گیا ہے اور بہت قریبی لوگ بھی دور ہوتے جا رہے ہیں کیوں کہ ان سے ملنے کی صورت نہیں بن پا رہی ہے- ان تمام حالات میں اگر کوئی خبر تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح لوگوں کو مل رہی ہے وہ شوبز سے جڑے خوبصورت جوڑوں کی شادیاں ہیں جو کہ انتہائی سادگی کے ساتھ انجام پا رہی ہیں اور لوگوں کو اس کی خبر ان اداکاروں کی سوشل میڈيا پوسٹ سے مل رہی ہے- ان شادیوں کی فہرست لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ طویل ہوتی جا رہی ہے
1: سجل علی اور احد رضا میر
2: ثمینہ احمد اور منظر صہبائی
3: نمرہ خان اور راجہ افتخار اعظم
4: حنا الطاف اور آغا علی
5: فریال محمود اور دانیال راحیل
6: شہروز سبزواری اور صدف کنول

پے در پے ہونے والی ان شادیوں نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ شوبز کے لوگ اس تواتر سے لاک ڈاؤن میں شادیاں کر رہے ہیں- اس حوالے سے ہمیں جو وجوہات محسوس ہو رہی ہیں وہ ہم آپ کو بتائیں گے ان میں کمی بییشی آپ اپنی رائے کا اظہار کر کے کر سکتے ہیں-
 

image
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے دو معروف سٹارز اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے اپریل کے شروع میں شادی کی تھی


1: چاہنے والوں سے دوری برداشت نہیں ہو رہی
لاک ڈاؤن کے سبب انسان گھروں تک محدود رہنے پر مجبور ہیں اس وجہ سے ان لوگوں سے ملنا کافی دشوار ہو گیا ہے جو نظر سے تو دور ہیں مگر دل کے بہت قریب ہیں- چاہنے والوں کو ہمیشہ کے لیے اپنے قریب کرنے کے لیے شادی ایک بہترین حل ہے جس سے انسان اپنے چاہنے والے کے ساتھ ہمیشہ کے لیے رہ سکتا ہے-

2: فرصت کے پل مصروف کر لیے جائيں
جیسے کہ لاک داؤن کے سبب ہر شعبے کا کام سست روی کا شکار ہے اور یہی کچھ شوبز کے لوگوں کے ساتھ بھی ہو رہا ہے- زيادہ تر شوٹنگ بند پڑی ہوئی ہیں اور بیرون ملک جانے کے راستے بھی بند ہو چکے ہیں- اس وجہ سے شوبز کے لوگ اب فارغ گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں- لہٰذا سنگل لوگوں کو اپنی زندگی میں ایک جیون ساتھی کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے جس وجہ سے وہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد از جلد شادی کر رہے ہیں تاکہ لاک ڈاون کے اس وقت کو خوشگوار انداز میں گزار سکیں-

3: ڈيزائنر سے جان چھٹ جاتی ہے
شوبز کے لوگوں کی ماضی میں ہونے والی شادیاں بہت زيادہ چمک دمک والی ہو رہی تھیں جن میں دولہا دلہن کے لباس باقاعدہ کسی نہ کسی ڈیزائنر سے ڈیزائن کروائے جا رہے تھے ۔ مہنگے میک اپ آرٹسٹ سے ٹائم لیا جاتا تھا اور اس کے بعد فوٹو گرافی کا مرحلہ ہوتا تھا لاک ڈاؤن میں شادی کرنے کی صورت میں ان میں سے کسی بھی الجھن کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے اور انسان بہت ہی آسانی سے صرف قاضی کو بلوا کر نکاح کر سکتا ہے جو کہ بہت فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے-
 

image
اداکار شہروز سبزواری نے صدف کنول سے شادی کی ہے


4: کم خرچ بالا نشین
انسان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو بچت کا خیال اس کو ضرور ہوتا ہے اور اس کو عام زںدگی میں بھی کہیں بھی بچت کرنے کا موقع مل رہا ہو تو وہ اس سے لازمی طور پر فائدہ اٹھاتا ہے- اسی وجہ سے شوبز سے جڑے لوگ بھی محدود پیمانے پر صرف اپنے قریبی لوگوں کے ہمراہ نکاح کر کے نہ صرف پیسے بچا رہے ہیں بلکہ ثواب بھی کما رہے ہیں-

5: وقت گزاری کا اچھا طریقہ
لاک ڈاؤن کے طویل دن اور لمبی راتوں کو کاٹنے کے لیے کوئی نہ کوئی مشغلہ تو درکار ہی ہے کچھ لوگ لوڈو کھیل کر وقت کاٹ رہے ہیں جب کہ ہمارے شوبز کے لوگوں نے وقت گزاری کا یہ اچھا مشغلہ ڈھونڈا ہے اب دعا یہ ہے کہ یہ شادیاں لاک ڈاون کے بعد بھی اسی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہیں-
 

image
اداکارہ نمرا خان نے راجہ افتخار اعظم سے شادی کی ہے
YOU MAY ALSO LIKE: