آرڈر 32 کروڑ کے لولی پوپ کا، مڈغاسکر میں حکومتی وزیر کو فارغ کر دیا گیا

image


مڈغاسکر کے وزیرِ تعلیم کو اسکول کے بچوں کے لیے 2 ملین ڈالر سے زائد کی مالیت کے لالی پاپ منگوانے کے منصوبے کی وجہ سے فارغ کردیا گیا-

وزیر Rijasoa Andriamanana کا کہنا تھا کہ ہر اس ایک فرد کو 3 لالی پاپ دیے جائیں گے جس کے منہ کا ذائقہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے جڑی بوٹیاں استعمال کرنے کی وجہ سے خراب ہوجائے گا-

مڈغاسکر کے صدر کے اعتراضات کے بعد یہ منصوبہ منسوخ کردیا گیا تھا۔

صدر اینڈری راجویلینا جڑی بوٹیوں کے ٹانک کو کورونا وائرس کے علاج کے طور پر فروغ دے رہی ہیں۔
 

image


اس وقت متعدد افریقی ممالک کورونا کے علاج کے نام پر جڑی بوٹیوں کی درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس سے اس وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی ، لیکن عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کوئی ثابت شدہ علاج موجود نہیں ہے۔

مڈغاسکر کی نیشنل میڈیکل اکیڈمی نے بھی آرٹیمیسیا نامی جڑی بوٹی پر مبنی مشروبات کی افادیت پر شبہ ظاہر کیا ہے ، اور کہا ہے کہ اس میں لوگوں کی صحت کو نقصان پہنچانے کا امکان ہے۔

صدر راجیویلینا نے ٹانک پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افریقہ کے بارے میں مغرب کے متکبرانہ رویہ کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی ٹانک کسی پورپی ملک نے دریافت کر لیا ہوتا تو کیا اس پر بھی ایسے ہی شک کا اظہار کیا جاتا؟

مڈغاسکر میں اب تک کورونا وائرس کے تقریباً 1 ہزار کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 7 اموات بھی واقع ہوچکی ہیں-

لاک ڈاؤن کے اقدامات ملک بھر میں موجود ہیں لیکن صدر راجیویلینا کو اس وباء پر اپنے ردعمل پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں مشرقی قصبہ توماسینا میں جھڑپیں شروع ہوئیں، جہاں صحت سے متعلق اقدامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بدامنی اس وقت شروع ہوئی جب ایک دکاندار کو سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر پیٹا۔ دوسری جانب افسران نے کسی قسم کا تشدد کرنے سے انکار کیا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: