کیا ہم آزاد ملک کہلانے کے لائق ہیں

کیا آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ کیا ہم ایک آزاد ملک کہلانے کے لائق ہیں۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جب سے ہمارا ملک آزاد ہوا تو ہماری قوم کو صحیح معنوں میں آزادی نصیب ہوئی ہے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہم دوسرے ملکوں کے سامنے سر اُٹھا کر جی سکتے ہیں۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کیا ہم اپنے ملک میں چین سے زندہ رہ سکتے ہیں۔ یہ اور ایسے بہت سے سوال ہمارے ذہنوں میں ہر راز اُٹھتے ہیں۔ اور پھر خود ہی دم توڑ دیتے ہیں۔

ہمارے حکمران تو خود عیش کرتے ہیں اور غریب عوام فاقوں پر مجبور ہوتی ہے۔ ہمارے حکمران نہ جانے کس مٹی کے بنے ہوئے ہیں۔ دولت کی ہوس نے اُن کو اندھا بنا دیا ہے۔ روز کسی نہ کسی ملک سے دولت لے کر اپنے ملک کو غیروں کے رحم کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔ ان کو اپنے ملک کی عزت سے زیادہ دولت سے محبت ہے۔

حکمران کیا جانے آزادی کیا چیز ہے۔ آزادی وہ نعمت ہے جو خوش نصیبوں کو ملتی ہے۔ ہمارے بزرگوں نے کیا اس لئیے اتنی قربانیاں دے کر یہ ملک آزاد کراویا تھا کہ ہمارے حکمران اس کو اپنی جاگیر سمجھ کر اس کا غیروں کے سامنے سودا کریں ۔ اپنے ملک کی زمین کو دوسرے ملکوں کو استعمال کرنے کی اجازت دیں۔

یہ جو آئے روز امریکہ ڈرون حملے کرتا ہے کیا یہ ہمارے آزاد ملک کہلانے پر ایک طمانچہ نہیں ہے۔ امریکی آئے روز حملے کر کے چلے جاتے ہیں اور ہمارے حکمران بس احتجاج کرتے رہ جاتے ہیں۔

جواب میں امریکہ جیسے طنزیہ کہتا ہے تم بس احتجاج ہی کر سکتے ہو کیوں کہ تم خود ہی تو ہمارے سے ڈالر لے کر ہمیں حملوں کی اجازت دے چکے ہو۔

ہمارے حکمران ایک لالچی کی طرح امریکیوں کے آگے سر جھکائے بیٹھے ہیں۔ اور جب ہمارے حکمران ذرا سر اٹھانے لگتے ہیں تو وہ ان کو پھر پیسہ دے کر چپ کروا دیتے ہیں۔

آخر میں حکمرانوں کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں اگر تم واقعی ہی اس ملک کو آزاد اور خود مختار بنانا چاہتے ہو تو خدارہ ان غیر ملکیوں سے اپنا دامن چھڑا لو۔

آخر میں آپ لوگوں سے رائے لینا چاہوں گا ہم اپنے ملک کو کیسے آزاد اور خود مختار بنا سکتے ہیں۔ آپ لوگوں کی رائے کا انتطار رہے گا۔

اللہ ہمارے ملک پر اپنا کرم کرے (آمین) پاکستان زندہ باد
Ghulam Mujtaba Kiyani
About the Author: Ghulam Mujtaba Kiyani Read More Articles by Ghulam Mujtaba Kiyani: 34 Articles with 89694 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.