"مختصر اسلامی نصاب" نامی کتاب کیا ہے؟

تحریر:حافظ عمیرحنفی

ہمارا نوجوان طبقہ دور حاضر میں جن اذیتوں کا شکار ہےوہ اس سے قبل اس کا شکار نہ تھا دین سے دوری مذہب سے بیزاری شرعی احکامات سے لاعلمی اور حتیٰ کہ جس مسلم گھرانے میں پیدا ہوا اسی خوبصورت مذہب ِ اسلام پر طرح طرح کے اعتراضات افسوس تو اس بات کا ہے کہ دین کے بنیادی ارکان تک کا علم نہیں ہے عقائد پر پختگی نہیں ہے عبادات کا پتہ نہیں ہے معاشرت سے بھی دور دور تک شناسائی نہیں ہے تو ضرورت ہے اس امر کی تھی کہ نوجوان طبقہ کی فکر کو لیکر آگے بڑھا جائے کیونکہ "نوجوان" کسی بھی معاشرے کا مستقبل ہوا کرتے ہیں اسی فکر کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے "مختصر اسلامی نصاب" نامی کتاب ترتیب دی گئ۔

یہ 110 صفحات پر مشتمل ہے اسے معروف عالم دین اور روحانی شخصیت محبوب السالکین پیر طریقت حضرت مولانا الشیخ گل رئیس نقشبندی مجددی صاحب دامت برکاتہم نےترتیب دیا ھے جبکہ اس کی اشاعت صاحبزادہ مولانا مفتی محمد عبداللہ نقشبندی کے ہاتھوں ممکن ھوئ ھے مجلس مشاورت میں پروفیسر شوکت محمود(گورنمنٹ گریجویٹ کالج پشاور) پروفیسر مشرف جیلانی(اسلامیہ کالج پشاور) ڈاکٹر نعمان(اسلام آباد) حافظ محمد الیاس(نمل یونیورسٹی اسلام آباد) شامل تھے معاونت مفتی فہد نواز حقانی جبکہ پروف خوانی پروفیسر شوکت محمود نے کی ھے
یہ کتاب چار حصوں پر مشتمل ہے پہلا ایمانیات دوسرا حصہ عبادات تیسرا حصہ اخلاقیات اور چوتھا حصہ معاملات سے متعلق ہے حصہ ایمانیات میں توحید ، رسالت ، فرشتے ، قیامت اور تقدیر کا بیان ہے پھر ان میں سے ہر ایک موضوع کی اجمالاً تعریف اور ان پر تفصیلاً روشنی ڈالی گئی ہے جیسا کہ قیامت تو اس کی تعریف کہ کس دن کو قیامت کہتے! اور ساتھ میں قیامت کی نشانیاں جو احادیث مبارکہ میں بیان ہوئیں اس کتاب میں بیان کی گئی ہیں(الخ)

حصہ عبادات میں طہارت، طہارت کی تعریف و فضیلت
جو قرآن مجید یا احادیث مبارکہ سے ثابت شدہ ہے پھر طہارت کی دو قسمیں وضو، غسل پھر ان میں سے ہر ایک پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے وضو کا مکمل طریقہ فرائض وضو ، سنن وضو ، مکروہات وضو ، اور نواقض وضو کو بھی مکمل تفصیلا بیان کیا گیا ہے اسی طریق پر غسل کا طریقہ، فرائض غسل، سنن ِ غسل، اور مکروہات غسل کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔

اگلے باب میں نماز کے فضائل، فوائد اور نماز کا مکمل طریقہ بیان کیا گیا ہے مفسدات نماز ، بیمار کی نماز ، مسافر کی نماز ، مسافر کی جمعہ کی نماز ، اس سے ملحق چند مسائل کو بھی اجمالاً ذکر کیا گیا ہے چھ کلمے نماز جنازہ کا بیان نوافل(اشراق، چاشت) اور صلوۃ التسبیح کا مکمل طریقہ بھی تفصیلاً لکھ دیا گیا ہے دن بھر کے اعمال موقع بموقع پڑھی جانے والی مسنون دعائیں سب کو ہی مختصر طریق پر ذکر کیا روزہ، روزہ کی نیت و طریقہ روزہ کے مسائل و فضائل، مکروہات ودیگر تمام اور زکوٰۃ کے مسائل و فضائل مصارف و مستحقین زکوٰۃ کا نصاب سب کچھ اجمالاً بیان کیا گیا ہے حج کی تعریف و طریقہ پر چند مختصر نوٹ دیے گئے ہیں اخلاقیات کے باب میں والدین اولاد ،پڑوسی ،ودیگر تمام کے حقوق کو تفصیل سے بیان کیا ہے ۔
روز مرہ کی سنتیں کو ایک باب میں بند کردیا ہے بعد ازاں چند سورتیں جو معمول میں پڑھنے میں آتی ہیں ان کے فضائل اس کے بعد مجموعی طور پر اخلاق رذیلہ کا بیان ہے جس میں تکبر، حسد ، کینہ ، اور بغض وغیرہ جیسی دیگر مہلک بیماریوں کا بیان اور ان کا علاج و حل بھی ساتھ ہی بیان کیا گیا ہے آخری باب میں موبائل فون انٹرنیٹ کے متعلق چند اہم مسائل بیان کیے گئے ہیں جو دور حاضر کی اہم ترین ضرورت تھی۔

یہ کتاب شبانہ روز کے اھم ترین معاملات میں دینی رھنمائ کیلیے معاون و مفید ثابت ھوگی اسی لیے اسے پاکٹ سائز میں شائع کیاگیا ھے

اسے جامعہ دارالھدی جامن روڈ بنوں سے بذریعہ ڈاک منگوایا جاسکتا ھے ......

 

Nafees Danish
About the Author: Nafees Danish Read More Articles by Nafees Danish: 5 Articles with 9652 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.