صدائے حق

پہلی بار جب اس کتاب(صدائے حق) کا سنا تو بہت تجسس ہوا ''صدائے حق '' حق کی آواز۔۔کیا ہو گا اس میں۔۔؟ کس موضوع پر ہو گی یہ۔۔۔؟جس کتاب کا نام ہی اتنا جان دار، بے پناہ جذبوں اور احساسات سے بھرا ہوا ہے، اسکے اندر کتنے مضبوط الفاظ ہونگے، بہت سے خیالات آئے ذہن میں آخر کار جب یہ کتاب میرے ہاتھ میں آئی تو میں حیران رہ گئی اور بہت خوشی ہوئی یہ دیکھ کر کہ کس طرح اتنی خوبصورتی سے اس میں بے شمار موضوعات کو ایک ہی لڑی ''صدائے حق'' میں پرو دیا گیا ہے ۔اک ہی شخص نے ہر موضوع کو چاہے وہ اسلامی ہو،نظریاتی ہو، سیاسی ہو یا سماجی کتنے اعلٰی سادہ،عام فہم اور دلنشیں جذبے سے سرشار انداز سے بیان کیا ہے کہ اک اک لفظ دل میں گھر کرتا ہے، کتاب بے پناہ معلومات کا ذخیرہ ہے۔ یوں لگتا ہے کہ زندگی کی تمام باتوں کو اس صدائے حق میں قلم بند کر دیا گیا ہے کہ جس کو جو چاہیے وہ پڑھ لے سمجھ لے، تمام موضوعات اک دوسرے سے جداگانہ حیثیت رکھتے ہیں اتنے پیچیدہ نازک مسائل کو بھی اتنی مضبوطی اور اعلیٰ ظرفی سے تحریر کیا۔آپ کے قلم کی مضبوطی آپ کی پہچان ہے۔کتاب صدائے حق معروف کالمنگار ایم ایم علی کے قلم سے نکلا ہوا شاہکار ہے۔صحافت و ابلاغ میں اپنا اک خاص نام اور منفرد مقام رکھنے والی شخصیت ایم ایم علی جو کہ آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی ہیں۔ اتنے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے باوجود بھی تکبر،انا انہیں چھو کر نہیں گزرتا، بلکہ اعلی کردار کے مالک ہیں۔ ہر پل ہر قدم دوسروں کے لئے آسانیاں فراہم کرتے اور نئے لکھاریوں کے لئے مشعل راہ بنتے ہیں، اور آپ میاں محمد علی سے ایم ایم علی تک کیسے آئے یہ جان کر بھی بہت خوشی ہوئی۔اﷲ تعالیٰ نے ان کی خالص نیت کی بدولت ان کو بے پناہ عزت و وقارصلاحیتوں اور مقبولیت سے نواز رکھا ہے. اﷲ پاک ان کو ان کے نیک مقاصد میں کامیاب کرئے اور ان کو دشمنوں کے شر سے محفوظ فرمائے آمین۔آپ نے دوسروں کے لیے جو آسانیاں پیداکیں ہیں، اﷲ انہیں آپکے راستے میں ڈال دیں.اﷲ پاک آپ کی یہ کاوش قبول فرمائے اور میری دعا ہے اﷲ پاک ہر موڑ پہ آپ کو کامیاب کرئے اور یہ جہاد بالقلم جاری رکھیے۔آمین
 

Malka Mubeen Khalid
About the Author: Malka Mubeen Khalid Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.