شادی کرنا ایک بہت نیک عمل ہے لیکن عموماً دوسری شادی میں بیویوں کا ایک
ساتھ رہنا، دوست بننا بہت مشکل لگتا ہے۔۔۔لیکن پاکستانی ستاروں میں ایسی
کئی مثالیں ہیں جنہوں نے اپنی سوتن سے دوستی کا ذکر کرکے سب کو حیران کردیا۔۔۔
صبیحہ خانم اور ان کی سوتن
اداکارہ صبیحہ خانم مرحوم جب اپنی شہرت کے عروج پر تھیں تو انہیں سپر اسٹار
سنتوش سے پیار ہوگیا۔۔۔صبیحہ خانم جب صرف چھے سال کی تھیں تو ان کی والدہ
کا انتقال ہوگیا تھا اور والد نے بچپن میں ددھیال بھیج دیا تھا تاکہ پرورش
ہوسکے۔۔۔جب واپس آئیں والد کے پاس تو کچھ عرصہ بعد ہی فلمی دنیا میں قدم
رکھ دیا۔۔۔والد ان کے معاملے میں کافی محتاط تھے کہ کہیں زندگی میں کوئی
دکھ نا ملے۔۔۔اس لئے جب سنتوش سے شادی کا کہا تو والد نے سب سے پہلے کہا کہ
ان کی پہلے سے شادی ہے اور دو بیٹیاں بھی۔۔۔صبیحہ خانم نے کہا کہ وہ ایک
بہت اعلی انسان ہیں اور میں جانتی ہوں کہ وہ کچھ برا نہیں ہونے دیں
گے۔۔۔یوں یہ شادی ہو گئی اور صبیحہ خانم کی اپنی سوتن سے انتہائی اچھی
دوستی تھی۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں میں کوئی نا اتفاقی اس لئے بھی
نہیں ہوئی کہ ہم دونوں ہی سنتوش کو بے تحاشا چاہتے تھے تو پھر کوئی فساد بن
ہی نہیں پایا۔۔۔ہمارے بچے ایسے مل کر رہتے تھے جیسے ایک ہی ماں سے
ہوں۔۔۔صبیحہ خانم خود بھی ایک بہت بڑے دل کی مالک تھیں۔
|