دوسروں کو خودکشی سے روکنے والا سرفراز کیسے خود کو دھوکہ دے گیا --- سشانت سنگھ نے خودکشی کا فیصلہ کیوں کیا؟

image


21 جنوری 1986 کو ہندوستان کے چھوٹے سے شہر پٹنہ میں سشانت سنگھ نے جنم لیا ۔چھوٹے سے شہر میں بڑے بڑے خواب دیکھنے والا یہ اداکار بہترین سے کم پر راضی نہیں ہوتا تھا- زمانہ طالب علمی میں بہترین اسٹوڈنٹ رہا انجنئرنگ کالج میں داخلہ لینے کے ساتھ ساتھ اداکاری کے شعبے میں جانے کا شوق چرایا تو ڈانس اسکول اور ایکٹنگ اسکول جوائن کر لیۓ اور انتہائی مختصر عرصے میں اپنی محنت کے سبب سب کی نظروں میں آگیا-

اس کو ہر کام کی جلدی رہتی تھی یہی وجہ تھی کہ جلد ہی اس کو ڈراموں میں اداکاری کا موقع ملنا شروع ہو گیا اور بالا جی کی پروڈکشنز میں بننے والے کئی ڈراموں میں 2008 سے لے کر 2011 تک اپنی شناخت بنائی جہاں سے ان کی فلمی کیرئیر کا آغاز فلم کوئی پوچھے سے ہوا- اس فلم نے سسشانت کے لیے کامیابی کے ایسے دروازے کھول دیے جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نہ تھا -
 

image


اس کے بعد عامر خان کی فلم پی کے میں سرفراز نامی لڑکے کے کردار میں اگرچہ وہ اسکرین پر مختصر وقت کے لیے نظر آئے مگر سرفراز دھوکہ نہیں دے گا کے مشہور ڈائیلاگ نے انہیں اس فلم کا دولہا بنا ڈالا اور ان کی مقبولیت سرحد پار پاکستانیوں تک بھی جا پہنچی ۔ دھونی کی آپ بیتی پر بنائی جانے والی فلم میں دھونی کے کردار میں وہ ایک بار پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑ بیٹھے-

یہاں تک کہ ان کی فلم چھچھورے پردہ اسکرین پر نمودار ہوئی جس میں ان کا کردار نوجوانی سے لے کر ادھیڑ عمری تک کا تھا اور درحقیقت یہ وہ کردار تھا جس میں وہ دیکھنے والوں کو یہ پیغام دیتے نظر آئے کہ حالات کیسے بھی ہوں ان کا مقابلہ کرنا چاہیے اور زندگی کے حالات سے پریشان ہو کر خودکشی کرنا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا ہے-

مگر وہی سشانت جو کہ لوگوں کو خودکشی نہ کرنے کا درس دیتا تھا 14 جون 2020 کو اپنے بمبئی اپارٹمنٹ میں پھندہ لگا کر چھت سے لٹک کر خودکشی پر مجبور ہو گیا- ان کے قریبی لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ سشانت سنگھ گزشتہ کچھ دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھے-
 

image


جب کہ اس حوالے سے کچھ لوگ سشانت سنگھ کی خودکشی کو ان کی سابقہ مینیجر ڈیشا سالین کی خودکشی سے بھی جوڑ رہے ہیں جنہوں نے ایک ہفتہ قبل اپنے رہائشی فلیٹ سے کود کر خودکشی کر لی تھی-

معاملہ کچھ بھی ہو مگر سشانت سنگھ کی خودکشی کو ایک بڑے نقصان سے دو چار کر دیا ہے ان کی کئی فلمیں تکمیل کے مراحل میں تھیں جن کی شوٹنگ کا عمل لاک ڈاؤن کے سبب رکا ہوا تھا اور جو کہ اب سشانت سنگھ کی خودکشی کے باعث ہمیشہ کے لیے نامکمل رہ جائے گا-

YOU MAY ALSO LIKE: