پاک فوج پر پاکستانی قوم
جتنا بھی فخر کرے، کم ہوگا۔ہر کڑے وقت میں پاک فوج نے پاکستانی عوام کی
بھر پور مدد کی ہے۔پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتی
ہے۔پاکستان کے تر یسٹھ سا لہ زندگی میں وطن عزیز کے لئے ان کی خدمات
اور قر با نیا ں سنہرے حر وف میں رقم کر نے کے قا بل ہیں ۔ہمارے دشمنوں
کو (خواہ بیرونی دشمن ہوں یا اندرونی) اس بات کا بخو بی علم ہے کہ پاک
فوج کے ہو تے ہو ئے وہ پاکستان کو کو ئی گزند نہیں پہنچا سکتے۔یہی وجہ
ہے کہ گزشتہ ایک عر صہ سے ہما رے دشمن اس کو شش میں لگے ہوئے ہیں کہ
کسی طرح پاک فوج کو کمزور کیا جائے،انہو ں نے اپنے مقاصد کے حصول کے
لئے پاکستان کے اندر اور باہر ایسے دوست تلاش کر لئے ہیں جو پاک فوج کو
کمزور کر نے کے لئے ان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ تاریخ عالم ایسے واقعات سے بھر ی پڑی ہے کہ مسلما نوں کی
بہا در افواج کو ہمیشہ اس وقت شکست دی گئی جب انہی میں سے بعض لوگ
دشمنوں کے ساتھ مل گئے، دور مت جا ئیے ،۷۵۸۱ کی جنگ آ زادی کا مطا لعہ
کیجئے،انگر یزوں نے بعض مسلمانوں کو اپنے ساتھ ملا یا اور یوں بر صغیر
پر مکمل قبضہ جما نے میں کا میاب ہو گئے۔انگر یز وں کا ساتھ دینے والے
اور مسلما نوں کے ساتھ غد اری کے مر تکب افراد کو انگر یزوں نے بڑی بڑی
جا گیر یں عنایت کیں۔آج ان کی اولاد دولت کے بل بوتے پر اقتدار کی کر
سیوں پر برا جمان ہیں اور ان کا یہ عقیدہ ہے کہ جس طرح ہما رے آبا ﺅ
اجداد نے انگریز آقا ﺅں کا ساتھ دے کر بے شمار فوا ئد حا صل کیے اسی
طرح ان کے نقش قدم پر چل کر، غیر ملکی آقاﺅں کی تا بعداری کر کے ہی ہم
منزل مراد حاصل کر سکتے ہیں۔ بناءبر ایں وہ آج بھی غیر ملکی آقا ﺅ ں کے
اشاروں پر چل رہے ہیں ۔ ان کے غیر ملکی آقاء آج ان کو یہی سبق دے رہے
ہں کہ تمہا رے راستے میں سب سے بڑی رکا وٹ پاک فوج ہے۔
اگر پاک فوج کو کسی طرح کمز ور کیا جائے تو دنیا کی کو ئی طاقت تمہارے
سے عنا ن اقتدار چھین نہیں سکتی۔
اگر ہم گز شتہ چند سالوں کا جائزہ لیں تو یہ بات روز روشن کی طر ح واضح
ہو جاتی ہے کہ بیرونی قو تو ں کے علاوہ کچھ اند رو نی طا قتیں بھی ایسی
ہیں جو پاک فوج کو بدنام کرنے اور ان کی طاقت میں ضعف پیدا کرنے کی
دانستہ کو شش کر رہے ہیں ۔آ ئی ایس آئی جو دنیا کی بہترین اینٹیلیجنس
ادارہ ہے، اسے کمزور کرنے کے لئے ماضی میں جو چا لیں چلائی گئیں ان سے
ہماری افواج اور عوام بخوبی واقف ہیں ۔
حال ہی میں ایبٹ آباد میں امر یکی اپریشن کے بعد حکومتی اہلکارں نے
دیدہ دانستہ جس طرح پاک فوج کو بدنام کرنے اور سارا گند پاک فوج کے سر
پر تھو پنے کی کو شش کی،وہ بھی سب کو پتہ ہے۔ان کیمرہ بریفنگ کے دوران
ہی وزیر اطلا عات فر دوس عاشق ا عوان صا حبہ نے جس بھو نڈے انداز میں
آئی ایس آئی کے سر ینڈر ہو نے کا ا علان کیا ۔وہ قابل افسوس اور قابل
توجہ تھا۔ سر ینڈر کا لفظ بار بار استعمال کر کے وہ عوام کو کیا پیغام
دینا چاہتی تھیں ،یہ سب کچھ گہری سوچ و فکر کی متقا ضی ہیں ۔
بلا شک و شبہ پاک فوج کا سیاست میں دخل نہ دینے کا عزم قابل تحسین ہے
مگر اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہونا چا ہیے کہ ملک کے حکمران طبقہ پا
کستان کو گھر کی لو نڈی سمجھے اور جو چاہے، جیسا چا ہے ،سلوک کرے اور
ملک کی اصل طا قت یعنی پاک فوج کو اسے کمزور کر نے کی ا جازت دی جائے۔
ہما رے فو جی جر نیلوں اور سپہ سالاروں کو یہ بات ذ ہن میں رکھنی چا
ہئے کہ ہما رے بیشتر سیا ستدان و حکمران،چالاکی، فریب ،دھوکہ اور نظر
بندی میں اپنی مثال آپ ہیں ۔لہٰذا ان سے بہت زیادہ ہوشیار رہنے کی
ضرورت ہے، ہمارے آرمی چیف جنر ل کیا نی ایک سمجھدار مگر شر یف آدمی ہیں
۔مگر ہر کوئی شریف آدمی کی قدر نہیں کرتا بلکہ اسے ور غلانے کی کوشش
کرتا ہے۔وقت گزرنے کے بعد پھر شریف روتا اور ذلیل ہنستا ہے۔ خدا نہ کرے
کہ پا کستان کے دشمن،خواہ وہ بیرون ملک ہوں یا اندرون ملک،اپنے مقا صد
کے حصول میں کا میاب ہو جائیں ۔مگر خطرہ ضرور مو جود ہے۔لہٰذا جاگنے
اور مستعد رہنے کی ضرورت ہے اور ہر اس کو شش کو ناکام بنانے کی ضرورت
ہے جو پاک فوج کو کمزور کرنے کے لئے کی جا رہی ہو۔اپنے ملک کے سیا
ستدان تو عوام کا اعتماد مکمل طور پر کھو چکے ہیں اگر خدا نخواستہ پاک
فوج بھی اپنا اعتماد کھو بیٹھے تو اس کے نتا ئج نہا یت تبا ہ کن ہو
نگے۔لہذا پاک فوج کے سجیلے جوانوں کے میر کا رو اں سے گزارش ہے کہ
ہشیا ر باش رہو، ہشیار باش رہو۔ |