مظلوم کشمیریوں کی آہ ساتویں آسمان تک پہنچ گئی(قسط نمبر2)۔

کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، ابھی تک کوئی بھی ایسا ملک سامنے نہیں آیا جو اس وبا ء سے محفوظ ہو ۔ اس وباء نے پوری دنیا میں یک دم تباہی سی مچا دی ہے ۔ یہ وباء شروع تو چین سے ہوئی تھی مگر دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنے شکنجے میں لے لیا ۔ چونکہ اس وباء کی ابھی تک ویکسین نہیں بن سکی اس لئے اس وباء کے خلاف لڑنے کا واحد حال صرف اور صرف احتیاطی تدابیر ہیں ۔ اس وباء کے خلاف لڑنے کیلئے اس وقت تقریباً پوری دنیا میں لاک ڈاؤن نافذ ہے ۔ اس وباء نے ایک پین ڈیمک کی شکل اختیار کرتے ہوئے پوری دنیا میں تباہی مچادی ہے ۔ کرونا وائرس سے اس وقت امریکہ ، روس اور برازیل جیسے ممالک سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔ اگرچہ یہ وباء چین سے شروع ہوئی تھی لیکن چین نے اس وباء پر بہت زیادہ حد تک قابو پالیا ، چین اس وباء سے کافی حد تک محفوظ ہے لیکن اس وقت پوری دنیا اس وباء کے ہاتھوں تنگ آئی ہوئی ہے ۔ اس وائرس نے جنوبی ایشیاء میں بھی اپنے شنجے گاڑھے ہوئے ہے ۔ پاکستان ، بھارت ، نیپال اور دوسرے ممالک اس وباء سے متاثر ہیں ۔ پاکستان میں شرخ اموات کافی حد تک کم ہے جس کا سہرا ہمارے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف اور پاک آرمی کو جاتا ہے جو اس وقت اپنی جان پر کھیل کر اس وباء کے خلاف لڑنے میں مصروف ہے ۔ پاک آرمی تو ہمیشہ سے ہی پاکستانی عوام کی مدد کرتی آئی ہے چاہے وہ کوئی قدرتی آفت ہی کیوں نہ ہو ۔ بہرحال کرونا وائرس نے اس وقت بھارت میں بہت زیادہ حد تک تباہی مچادی ہے اور یہ سلسلہ بہت تیزی سے چل رہا ہے ۔ بھارت میں کرونا وائرس نے جب اپنے پنجے گاڑھنا شروع کئے تو بھارت کا پاگل وزیر اعظم مودی جنگی جنون کو ہوا دے رہا تھا اور چین ،نیپال اور پاکستان کے ساتھ سرحدی تنازعات میں مصروف تھا۔ چین نے تو بھارت کی ایسی درگت بنائی کہ بھارت کو پوری دنیا میں ایک بار پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ، اس کے علاوہ بھارتی افواج آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرکے آزادکشمیر کی معصوم سول آبادی کو نشانہ بناتی ہے اور قیمتی املاک اور انسانی جانوں کو نقصان پہنچارہی ہے مگر جب پاک آرمی بھارتی فوج کی اس بزدلی کا جواب دیتی ہے تو ڈرپوک بھارتی فوجیوں کی گنیں خاموش پڑجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس وقت بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی نہتے کشمیریوں کے خلاف زورآزما ہے ۔ جہاں معصوم کشمیریوں پر ظلم کا ہر نیا حربہ استعمال کیا جارہا ہے ۔ معصوم کشمیری گزشتہ 72سالوں سے جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے لڑرہے ہیں ۔ جس سے بھارت بہت زیادہ خوف زدہ ہے ۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت نے گزشتہ 10ماہ سے مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا رکھا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے اگر کرفیو ہٹ گیا تو مقبوضہ جموں و کشمیر سے ایک ایسا سیلاب نکلے گا جو پورے بھارت کو بہا لے جائے گا ، بہر حال کشمیریوں کی آہ و پکار کو خدا نے سنا اور ایسا سنا کہ آج بھارت گھٹنوں کے بل گر گیا ہے ۔ بھارت میں اس وقت کرونا وائرس کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، یہی نہیں بلکہ اس وقت بھارت کرونا وائرس کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے اعداد 3لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں جس کے بعد مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے ۔ کرونا ایک وباء ہے جس سے بلا رنگ ونسل ومذہب ہر ایک متاثر ہو رہا ہے ۔لیکن افسوسناک امر تو یہ ہے کہ ہندو شدت پسندوں نے کرونا وبا کے پھیلاؤکا مسلمانوں کو نہ صرف مورد الزام ٹھہرایابلکہ مساجد و تبلیغی مراکز و مزارات کو بھی پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کیا ہوا ہے۔ ہندو شدت پسندوں نے کرونا وبا کے خلاف منظم سازش میں مسلمانوں پر تشدد شروع کردیا، حالانکہ کرونا وبا سے بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا متاثر ہے لیکن بھارت، مسلمانوں کے خلاف کوئی ایسا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، جس میں شدت پسند ی نہ ہو۔بھارت میں مسلمانوں پر رزق کمانے کے دروازے بھی تیزی سے بند کئے جا رہے ہیں۔ ایسی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن میں انتہاپسند ہندو ریڑھی بان مسلمانوں کو بھگا رہے ہیں۔ شہر بدایوں میں ایک واقعہ اس طرح کا ہوا کہ ایک نوجوان اپنی گزر بسر کیلئے فٹ پاتھ پر پھل وغیرہ لگا کر بیچ رہا تھا وہاں اس کے علاوہ دوسرے افراد بھی یہ کاروبار کرتے ہیں جو سب ہندو تھے۔ یہاں بی جے پی کے کارکن آئے اور انہوں نے زبردستی اس نوجوان کو وہاں سے اٹھوا دیا اور الزام لگایا کہ تم مسلمانوں کی وجہ سے بھارت میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے، اس سے کہا گیا کہ جب تک وائرس ختم نہیں ہوتا اس وقت تک اپنے گھروں سے باہر مت نکلوجس کے بعد اُسے مارنا پیٹنا شروع کردیا ۔آج دنیا بھر میں اس وبا سے نمٹنے کیلئے مذہب اور فرقے سے ہٹ کر اقدامات کئے جا رہے ہیں،پاکستان میں بھی اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جا رہا ہے اور ہندو، سکھ، عیسائی سمیت تمام اقلیتوں کو بھی ریلیف پیکیج میں شامل کیا گیا ہے لیکن بھارت میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ مودی سرکار اور انتہاپسند تنظیمیں اس بحرانی صورتحال میں بھی مسلم دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ کرونا کا شکار مسلمانوں کے حوالے سے باقاعدہ مودی سرکار کی طرف سے زبانی احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ایسے کرونا مریض کو داخل نہ کیا جائے جس کا مذہب اسلام ہو۔ آر ایس ایس غنڈوں نے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے باہر لکھ کر لگا دیا ہے کہ یہاں مسلمانوں کا داخلہ منع ہے اور اگر کسی ڈاکٹر نے انہیں داخل کیا تو وہ انجام کا خود ذمہ دار ہو گا۔ بھارت میں مسلمان ڈاکٹروں پر بھی زمین تنگ کی جا رہی ہے کہ وہ کہیں مسلمان مریضوں کا علاج نہ کرنا شروع کر دیں۔بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ایسے بھیانک اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جنہیں سن اور دیکھ کر انسانیت بھی شرمائے جائے۔ بھارت کی اس وقت جس طرح کی صورتحال ہے ، بھارت کو تیسرے پھر دوسرے اور پھر پہلے نمبر پر بھی آنے میں دیر نہیں لگے گی ۔ آج بھارت کی جو صورتحال ہے اس کا ذمہ دار صرف اور صرف مودی ہے ، مودی بھارت کا خیرخواہ نہیں بلکہ دشمن ہے ۔
 

Syed Noorul Hassan Gillani
About the Author: Syed Noorul Hassan Gillani Read More Articles by Syed Noorul Hassan Gillani: 44 Articles with 33509 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.