✕
ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Directory
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
English
اردو
Home
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
Home
Urdu Articles
Politics Articles
اس پرچم کے سائے تلے
(Mudassar Faizi, Lahore)
پاک فوج کے مشرف دور کے کردار سے ہزار اختلاف رکھنے کے باوجود کوئی بھی محب وطن پاکستانی موجودہ حالات کے تناظر میں فوج اور آئی ایس آئی کو طعن و تشیع کا نشانہ بنانے اور ان کے خلاف زہریلے پراپیگنڈہ کی حمایت نہیں کرسکتا۔ اب جبکہ سبھی لوگ کم و بیش یہ بات جانتے ہیں کہ ہماری فوج اور آئی ایس آئی کی قیادت اس وقت امریکہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتی تو اس کا مطلب یقینی طور پر یہی لیا جاسکتا ہے کہ فوج اور خفیہ ادارے کی قیادتوں میں حب الوطنی پائی جاتی ہے اور Enough is Enough کے مصداق اب وہ اس طرح امریکی پالیسی کو من و عن قبول کرنے کو تیار نہیں جس طرح مشرف دور میں ہوا کرتا تھا فوج اور فضائیہ کی قیادت پہلے بھی یہ کہہ چکی ہے کہ ہمارے پاس ڈرون گرانے کی صلاحیت موجود ہے لیکن فیصلہ سیاسی حکومت نے کرنا ہے۔ فوج کو اس سے پہلے بھی موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد متعدد مواقع مل چکے ہیں کہ ضیاءالحق یا مشرف کی طرح عنان حکومت سنبھال لے ، حالات بھی کسی حد تک سازگار تھے ، یار لوگ خواہش بھی ر کھتے تھے اور دن بھی گنے جا رہے تھے ۔ یہ کہانیاں اور تھیوریاں بھی منظر عام پر آ چکی ہیں کہ عدلیہ، بیورو کریسی اور فوج کو ساتھ ملا کر چار پانچ سال کے لئے ٹینکو کریٹس کی حکومت تشکیل دیدی جائے لیکن شاید یہ فوج کا ہی ” جمہوری“ رویہ تھا یا اپنی کریڈیبلٹی کی بحالی کی خواہش تھی جس نے بوٹوں کی آواز کو ایوان صدر ، وزیراعظم ہاﺅس اور پی ٹی وی کی عمارت سے دور رکھا۔
تازہ ترین حالات بہت دگرگوں بھی ہیں اور انتہائی نازک بھی۔ پاکستان کے تمام ادارے اس وقت بوجوہ تنزلی کی شاہراہ پر ناکامیوں کے جھنڈے گاڑتے نظر آتے ہیں ۔ ایبٹ آباد آپریشن نے جہاں بہت سے سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے وہیں دوررس نگاہیں رکھنے والوں کو امید کی ایک کرن بھی نظر آتی ہے ۔ 9/11 کے بعد امریکی قوم اکٹھی ہوگئی۔ ممبئی حملوں کے بعد بھارتی قوم میں اتحاد نظر آیا۔ حالانکہ بہت سے ماہرین ، تجزیہ نگار اور میڈیا دونوں واقعات کو ” ڈرامہ“ بھی کہتے رہے لیکن مجموعی طور پر دونوں ممالک کے عوام، حکومتیں ، افواج اور میڈیا اپنے ملکوں کی پالیسی کے مطابق عمل پیرا رہے اور اکا دکا لوگوں کو چھوڑ کر پوری قوم یک زبان نظر آئی ، ایبٹ آباد آپریشن میں واقعی اسامہ بن لادن کی شہادت ہوئی یا یہ راز ہمیشہ راز ہی رہے گا؟ کیا پاکستان کے اداروں کو واقعی اس کا علم اس وقت ہوا جب امریکی ہیلی کاپٹر واپس سرحد پار کر گئے تھے یا امریکہ کے ان F-16 جہازوں نے ہمارے ہاتھ باندھ رکھے تھے جو مبینہ طور پر اس وقت افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر اڑ رہے تھے۔ کیا شجاع پاشا نے واقعی پارلیمنٹ کے سامنے اپنے آپ کو ”سرنڈر“ کیا ہے یا وزیراطلاعات نے کوئی سابقہ ” ادھار“ چکانے کی کوشش کی ہے ، کیونکہ ” سرنڈر“ کا لفظ پاکستانی تاریخ میں بہت بھیانک پس منظر رکھتا ہے ۔ ان سوالوں کے جواب شائد مستقبل میں کبھی مل جائیں ۔ سردست معاملہ انتہائی نازک اور گھمبیر ہے۔ پاکستان کی سا لمیت اور خودمختاری کو شائد آج سے پہلے ایسے خطرات سے واسطہ نہیں پڑا تھا ۔ ان دگرگوں حالات اور سنہری موقع کے باوجود اگر عسکری قیادت اور خفیہ ایجنسی نے دل بڑا کر کے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری خیال کیا تو اس سے یقیناً پارلیمنٹ کی عزت و توقیر میں بھی اضافہ ہوا اور افواج پاکستان کی بھی !
یہ ایسا نازک وقت ہے کہ اگر پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر موجود سیاسی قیادت نے ہوشمندی سے کام نہ لیا ، اپنی پرانی روش نہ چھوڑی، پوائنٹ سکورنگ سے دستبردار نہ ہوئی اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے احتمال نہ کیا تو خاکم بدہن پاکستان کہیں واقعی غار کے دور میں واپس نہ چلا جائے۔ موجودہ چلینجز سے نمٹنا افواج پاکستان ، خفیہ اداروں یا حکومت، کسی بھی ادارے کے اکیلے بس میں نہیں ہے ۔ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں ، ان کے لیڈروں کا یہ امتحان ہے کہ وہ ان تمام معاملات کو کتنا سنجیدہ لیتے ہیں ۔ عسکری قیادت نے تو کسی حد تک بال کو حکومت اور پارلیمنٹ کی کورٹ میں بھیج دیا ہے ۔ فوج یقیناً نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اس نے ان کی حفاظت کا حلف بھی اٹھا رکھا ہے لیکن یہ تبھی ممکن ہے اگر حکومتی ادارے اور پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہو۔ اگر شجاع پاشا کے مطابق اللہ ہی ان کا ” بگ باس“ ہے تو انہیں اللہ کا سپاہی بن جانا چاہیے اور جس دن فوج کی قیادت اپنے آپ کو اللہ کا سپاہی سمجھ کر کوئی کام کرے گی تو یقیناً پاکستان کے عوام اور پوری دنیا کو پتہ چل جائے گا اور یہ تاثر بھی زائل ہو جائے گا کہ ہماری فوج امریکہ کے ہاتھوں میں کھیلتی ہے ۔ جس دن ایسا ہوگیا تو یقین رکھیں کہ ہماری فوج کی تعداد پانچ چھ لاکھ نہیں بلکہ سولہ سترہ کروڑ ہو جائے گی۔ یہ پوری قوم اللہ کے سپاہیوں کے روپ میں ڈھل جائے گی۔
اگر ہم آج بھی متحد نہ ہوئے تو شاید دوبارہ ایسا موقع نصیب نہ ہو ، اگر ہم ایک قوم بن جائیں، اگر پاکستان کے سترہ کروڑ لوگ اس ملک کو بچانے اور یہاں اللہ کا نظام قائم کرنے پر متفق ہوجائیں، اگر اس سر زمین کے بیٹے اپنی ماں پر قربان ہونے کو تیار ہو جائیں، اگر ہم فیصلہ کرلیں کہ پورے پاکستان میں بسنے والے، سب بھائی بھائی ہیں، رنگ و نسل ، فرقے، زبانیں سب ثانوی چیزیں ہیں، اصل بات یہ ہے کہ ہم مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ اگر ہم یہ عہد کرلیں کہ کسی دشمن یا دوست نما دشمن کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے ملک پر کسی بھی صورت میں حملہ آور ہوسکے، وہ ڈرون حملے ہوں ، خودکش حملے ہوں یا ریمنڈ ڈیوس جیسے ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل کی وارداتیں اور اگر ہم سولہ سترہ کروڑ لوگ اپنے اللہ کو اپنا آقا ، رب اور ” بگ باس“ سمجھ کر مرنے کا عزم کرلیں تو یقین کیجئے کہ امریکہ کیا پوری دنیا بھی اکٹھی ہوجائے تو ہماری طرف ٹیڑھی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اکٹھے ہوں ، متحد و متفق ہوں اور زندگی اور موت کا مالک اللہ تعالیٰ کو سمجھیں، اگر اللہ کے پرچم تلے سب سپاہی اکھٹے ہو جائیں تو دنیا بھی ہماری ہے اور آخرت بھی........ ( انشاءاللہ)
< PREVIOUS
امریکا کو الفاظ نہیں...اَب پاکستان سے ایکشن چاہئے جان کیری
NEXT >
جان کیری لوگر امداد کے شاخسانے
Facebook
WhatsApp
Pinterest
Twitter
Comments
Print
19 May, 2011
Views: 670
About the Author:
Mudassar Faizi
Read More Articles by
Mudassar Faizi
:
212 Articles with 234086 views
Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile
here.
Add Your Article
Article Categories
Politics
سیاست
Society & Culture
معاشرہ اور ثقافت
Religion
مذہب
Other/Miscellaneous
متفرق
Literature & Humor
ادب و مزاح
Education
تعلیم
Health
صحت
Famous Personalities
مشہور شخصیات
Science & Technology
سائنس / ٹیکنالوجی
Novel
افسانہ
Sports
کھیل
True Stories
سچی کہانیاں
Books Intro
تعارفِ کتب
Travel & Tourism
سیر و سیاحت
Career
کیریر
Entertainment
انٹرٹینمنٹ
Kids Corner
بچوں کی دنیا
Poetry
شعر و شاعری
100 Lafzon Ke Kahani
سو لفظوں کی کہانی
Young Writers
نوجوان قلم کار
Arts
ہنر
Military Democracy
سول فوجی جمہوریت
Hamariweb Writers Club
ہماری ویب رائٹرز کلب
Recent
Politics
Articles
چین کی ترقی ، ایک اہم عالمی محرک
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت اور عالمی سازشیں
جدت طرازی پر مبنی اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون
چین اور آسیان ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تعاون
View all Politics Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
چین کی معاشی پالیسیاں اور عالمی ترقی
"Can a Green Card Be Canceled in America? Understanding the Risks and Protections"
The Evolving Political Landscape of Pakistan: Challenges and Opportunities
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت اور عالمی سازشیں
قرار داد پاکستان اور قیام پاکستان کا مقصد
Musharraf Era, Martial Law and Major Reforms:
لال مسجد آپریشن کی کہانی تصویروں کی زبانی
بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پکڑنےوالے کیپٹن قدیر شہید کی داستان