کیا یہ اتنے برے تھے؟؟ لالی وڈ کے اداکار جو فلم اسکرین سے غائب ہوگئے ہیں

image
 
ایک دور تھا جب پاکستانی سینما کی ضرورت کئی ناموں کے بغیر مکمل نہیں ہوتی تھی۔۔۔۔ان ناموں کی اپنی ایک فینز کی تعداد تھی جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔۔۔پھر وقت بدلا اور پچھلے کچھ سالوں سے سینما اسکرین پر بھی کام ہو اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ نئے چہروں نے بھی جگہ لے لی۔۔۔لیکن کیا وجہ تھی کہ ان چہروں کو کاسٹ کرنے کے لئے کسی نے نا سوچا۔۔۔میرا جی کو فلم باجی کے لئے لیا گیا لیکن اس فلم میں بھی انہیں ختم ہوتے دکھایا گیا۔۔۔شوبز انڈسٹری کے کئی نام نظر تو آتے ہیں لیکن بڑی اسکرین کے پردے پر نہیں۔۔۔
 
ریشم
اداکارہ ریشم ان لالی وڈ کی اداکاراؤں میں تھیں جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتی تھیں۔۔۔انہوں نے فلم ’’جیوا‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور دو سال بعد ہی فلم ’’سنگم‘‘ سے انہیں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔۔۔پھر انہوں نے کئی کامیاب فلمز دیں ۔۔۔جن میں انتہا، دوپٹہ جل رہا ہے، چور مچائے شور، گھونگھٹ جیسی فلمیں شامل ہیں۔۔۔۲۰۱۵ میں انہوں نے بڑی اسکرین کے لئے آخری فلم کی ’’ سوارنگ‘ کی جو فلاپ ہوئی اور اسے بین بھی کردیا گیا۔۔۔لیکن کیا یہ اختتام تھا بڑی اسکرین پر اس خوبصورت چہرے کا؟نئے چہرے سامنے آ رہے ہیں لیکن ریشم لالی وڈ میں کہیں نہیں۔۔۔
image
 
افضل خان
لالی وڈ کا ایک اور نام جان ریمبو افضل خان ہیں جنہوں نے بہت جلدی خود کو منوایا۔۔۔انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری سے بھی شہرت حاصل کی۔۔۔لیکن ۲۰۱۱ کے بعد انہیں ۲۰۱۶ میں فلم ــ سایہ خدائے زوالجلال میں لیا گیا۔۔۔اس فلم کے بعد کئی فلمز بنیں لیکن بڑی اسکرین کے پردے پر سوائے ڈونکی کنگ میں ڈبنگ کے افضل خان کہیں نظر نا آئے۔۔۔
image
 
سعود
پاکستانی لالی وڈ ہیرو سعود نے بہت کامیاب فلمیں کیں جن میں سلاخیں، ہوائیں، گناہ، مجاجن شامل ہیں۔۔۔اپنی آخری فلم کے بعد وہ دس سال تک انڈسٹری میں کہیں نہیں تھے پھر نور بخاری کی فلم عشق پازیٹیو میں نظر آئے۔۔۔لیکن وہ ان کی لالی وڈ یعنی بڑے پردے کے لئے آخری فلم تھی۔۔۔پھر نئے آنے والے ڈائریکٹرز کی نظر ان پر نہیں پڑی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: