شوبز کے ایسے اداکار جو اداکاری کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اپنی انگلیوں پر نچانا بھی جانتے ہیں

image
 
اداکاری اور ہدایت کاری ڈرامے کے دو علیحدہ علیحدہ شعبے ہیں اور دونوں کی اپنی جگہ اہمیت ہے اور اس کے لیے باقاعدہ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے اور دنیا بھر میں ان شعبوں میں تربیت کے لیے مختلف ادارے موجود ہیں- مگر پاکستان کے اندر وقت وہ استاد ہے جو کہ انسان کی قدرتی صلاحیتوں کو نکھار دیتا ہے اور لوگ اداکاری کے شعبے سے آغاز کرتے ہیں- مگر وقت کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے شعبے میں بھی قدم جما لیتے ہیں اور لوگوں کو اپنی ہدایات کی روشنی میں اپنی انگلیوں پر نچانا شروع کر دیتے ہیں- ایسے ہی کچھ اداکاروں کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے جو اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری بھی کر رہے ہیں -
 
1: سیفی حسن
سیفی حسن کا شمار ایک قدرتی اور باصلاحیت اداکار کے طور پر ہوتا ہے مگر ان کے حوالے سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ وہ جتنے اچھے اداکار ہیں اس سے زیادہ اچھے ڈائریکٹر ہیں- انہوں نے بطور ڈائریکٹر اپنے کیرئير کا آغاز ہم ٹی وی کے ڈرامے بڑی آپا سے کیا جس میں ان کو بہترین ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کیا گیا- اس کے بعد ڈرامہ عہد وفا ، ڈرامہ سنگ مرمر اور ڈرامہ الف ان کے وہ ہٹ ڈرامے ہیں جن کو اپنی ہدایت کاری سے انہوں نے چار چاند لگا دیے-
image
 
2: محمد احتشام الدین
محمد احتشام الدین کو لوگوں نے ڈرامہ یقین کا سفر اور یہ رہا دل میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا ہو گا مگر ان کی صلاحیتوں کا اصل جادو اسکرین کے سامنے آنے کے بجائے کیمرے کے پیچھے سے زیادہ چلتا ہے- اس کی زندہ مثال کے طور پر ڈرامہ آنگن ، اڈاری ، اسیر زادی اور صدقے تمھارے اور اس جیسے لاتعداد ڈرامے شامل ہیں- محمد احتشام الدین نے چھوٹی اسکرین کے علاوہ بڑی اسکرین پر بھی اپنی صلاحیتوں کا جلوہ دکھا یا ہے اور مشہور فلم مالک اور سپر اسٹار کی ڈائریکشن دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے-
image
 
3: سرمد کھوسٹ
سرمد کھوسٹ جو کہ مایہ ناز اداکار عرفان کھوسٹ کے صاحب زادے ہیں انہوں نے بھی اپنے کیرئیر کا آغاز بطور مزاحیہ ادکار کے لیے مگر جلد ہی ان کو یہ اندازہ ہو گیا کہ وہ ڈائریکشن لینے کے لیے نہیں بلکہ ڈائریکشن دینے کے لیے پیدا ہوئے ہیں- اور ڈرامہ ہم سفر کی ڈائریکشن سے انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کر دیا جس کے بعد ان کی کامیابیوں کا سفر بطور ڈائیریکٹر صرف اور صرف کامیابیوں کے حصول کے لیے رہ گیا- اس میں ان کی شدید محنت کے ساتھ ساتھ ان کی خداداد صلاحیتوں اور رسک لیںے کی عادت کا بھی دخل تھا- یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی ڈائیرکشن کے لیے مشکل اور منفرد موضوعات کا انتخاب کیا ڈرامہ شہر زات اور فلم منٹو اس کی اہم مثالیں ہیں-
image
 
4: شان شاہد
اینگری ینگ مین کے کردار میں جذباتی کرداروں میں شان نے اپنی مسحورکن شخصیت سے ایک طویل عرصے تک فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بنایا رکھا- اور اس کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیاجب کہ یکسانیت سے بھر پور کردار ادا کرتے کرتے شان شاہد تھک گئے اور انہوں نے کچھ نیا کرنے کا فیصلہ کر لیا اور فلم ارتھ بنانے کا اعلان کر دیا- اگرچہ یہ فلم باکس آفس میں بہت کامیابی حاصل نہ کر سکی مگر شان کو اپنے کام نے جو سکون دیا اس کے بعد انہوں نے فلم ضرار بھی بنانے کا اعلان کر دیا- اب دیکھنا یہ ہے کہ اس شعبے میں ان کو کتنی کامیابی ملتی ہے-
image
 
5: صبا حمید
صبا حمید کا کیرئير 30 سال پر محیط ہے جس میں انہوں نے ہر طرح کے ہدایت کار کے ساتھ کام کیا اور ہر طرح کے رول ادا کیے- اور اس کے بعد انہوں نے بلاآخر خود بھی اس شعبے میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور ڈرامہ غلطی کی ہدایت کاری دی اب اس شعبے میں ان کی کامیابی کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا-
image
 
6: روبینہ اشرف
روبینہ اشرف نے بھی صبا حمید کی طرح ایک طویل عرصے تک اداکاری کے شعبے میں اپنی خدمات انجام دی ہیں اور اس شعبے میں بہت کچھ سیکھا ہے- اور اس کے بعد ڈرامہ رسوائی کے ذریعے ہدایت کاری کے شعبے میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے پر کتنی استقامت سے قائم رہتی ہیں-
image
 
7:دانش نواز
دانش نواز ہمیشہ اسکرین پر مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں مگر ان کے حوالے سے کم لوگ ہی یہ جانتے ہوں گے کہ ڈرامہ خاص اور حالیہ دنوں میں پیش کیے جانے والا ڈرامہ کشف دانش نواز کی ہدایت کاری میں پیش کیا گیا ہے اور ان کی بہترین صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے-
image
 
8: یاسر نواز
یاسر نواز نے بھی اپنے کیرئير کا آغاز بطور اداکار کیا مگر ان کی کامیابیوں کے سفر میں اہم کردار ان کی ہدایت کاری نے انجام دیا- جس میں فلم رونگ نمبر کی ہدایت کاری اور دل موم کا دیا کی کامیابی اور اب میرا دل میرا دشمن میں یاسر نواز کی بہترین ہدایت کاری ان کو بطور اداکار کے ساتھ ساتھ بہترین اداکار بھی ثابت کر رہی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: