میری مجال نہیں تھی امی کے سامنے بولنے کی۔۔۔گلوکارہ ماں کی گلوکارہ بیٹیاں

image
 
کہتے ہیں کہ جیسی ماں ویسی بیٹی۔۔۔کچھ یہی مثل سامنے آتی ہے جب رگوں میں گلوکاری یا اداکاری دوڑے۔۔۔اکثر شوبز میں گلوکاری کرنے والی ماؤں کی بیٹیاں بھی ان کا ساتھ دینے اس فیلڈ میں ان کے ساتھ کھڑی ہوئیں۔۔۔
 
ملکہ پکھراج اور ان کی بیٹی طاہرہ سید
پاکستان کی معروف گلوکارہ ملکہ پکھراج لوک اور غزل گائیکہ تھیں۔۔۔ان کے چھے بچے تھے جن میں طاہرہ سید سب سے چھوٹی تھیں۔۔۔وہ کبھی بھی گلوکاری کی طرف نہیں آنا چاہتی تھیں لیکن یہ ملکہ پکھراج کی خواہش تھی کہ میری بیٹی اس آواز کو لے کر چلے۔۔۔طاہر سید صرف بارہ سال کی تھیں تو ان کے لئے استاد لگوا دئے گئے اور انہیں مختلف موسیقی کے ساز بھی بجانے سکھائے گئے۔۔۔ان کو ستار میں مہارت حاصل ہوگئی۔۔۔وہ اپنی والدہ سے کافی ڈرتی تھیں اور اکثر اپنے دل کی بات ان سے کہنے سے گھبراتی تھیں۔۔۔یہ ماں کی ضد ایک دن طاہرہ سید کا شوق بنا اور انہوں نے گائیکی کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔۔۔
image
 
کجن بیگم کی صاحبزادی مہناز بیگم
پاکستان کا ایک بہت بڑا نام کجن بیگم کا ہے جنہوں نے ایک زمانے تک مرثیہ اور نوحہ خوانی کی اور پھر ان کی بیٹی مہناز بیگم نے ان کے اس فن کو آگے بڑھایا۔۔۔مہناز بیگم کی آواز بھی بچپن سے بہت خوبصورت تھی لیکن انہیں اس بات کا احساس نہیں تھا۔۔۔ان کے گھر میں پڑھائی پر زور تھا اور والد کا کہنا تھا کہ جو بھی کرنا ہے پڑھائی مکمل کرنے کے بعد کرنا۔۔۔ان کی خواہش تھی اپنی والدہ کجن بیگم سے سیکھنے کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ میں وہ نہیں سیکھ پائی جو میری ماں کے پاس تھا۔۔۔کاش سیکھ لیتی۔۔۔وہ اپنے والدین کی بہت فرمانبردار تھیں اور انہیں موسیقی کے ساتھ ساتھ فائن آرٹس کا بھی جنون کی حد تک شوق تھا۔۔۔
image
 
میڈم نور جہاں کی بیٹی ظل ہما
میڈم نور جہاں کی پہلے شوہر سے پیدا ہونے والی سب سے چھوٹی بیٹی ظل ہما ان کے بہت قریب تھیں۔۔۔جب میڈم نور جہاں کی پہلے شوہر سے علیحدگی ہوئی تو کورٹ میں اسٹودیوز کے بدلے ان کی کسٹڈی میڈم کے حوالے کی گئی۔۔۔اور یوں ظل ہما اپنی والدہ کے ساتھ کراچی میں رہنے لگیں۔۔۔انہیں بہت چھوٹی عمر سے میوزک سیکھنے کا جنون تھا لیکن والدہ نے اجازت نہیں دی۔۔۔پھر کم عمری میں ہی شادی ہوگئی ایک جیولر سے۔۔۔چار بچے ہوئے ارو پھر علیحدگی ہوگئی۔۔۔انہوں نے اپنی طلاق کے بعد مییوزک کو سیکھا اور اپنی والدہ کے فن کو آگے بڑھایا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: