غضب کی باتیں ہیں۔۔۔شوبز اداکارائیں جن کی باتوں کے لوگ دیوانے ہیں

image
 
کچھ لوگ بھلے تھوڑی دیر کے لئے ہی ملیں لیکن ان کی باتیں ہوتی ہیں اتنی مزیدار کہ وہ دماغ پر ہوجاتے ہیں سوار۔۔۔شوبز میں بھی ایسے کئی نام ہیں جو ملتے ہیں تو ان کی باتوں کو سننے کے بعد ہر کوئی کہتا ہے ۔۔۔غضب کی باتیں ہیں۔۔۔
 
حرا مانی
اداکارہ حرا مانی یوں تو ابھی بھی بچپن کی وادیوں میں ہی گم ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کے پاس باتوں کا خزانہ ہے اور جب کوئی ان سے ملتا ہے تو ان کی باتوں کا غبار ہٹانا مشکل ہوجاتا ہے۔۔۔شوبز کے ہر شخص کے بارے میں ان کو بات کرنا آتی ہے اور کبھی یہ کسی کی تعریف کرنے پر آئیں تو ان کی قلابیں سن کر بندہ سوچ میں پڑجائے اور جب یہ آئیں برائیاں کرنے پر تو کانوں کو ہاتھ لگائے۔۔۔ان کے پاس باتوں کا ایسا پٹارہ ہے جو ایک بار کھل جائے تو پھر سامنے والے کو سننے کا مزہ آجاتا ہے۔۔۔
image
 
نادیہ خان
’’جیو مزے سے‘‘ ، ہیپی ٹو یو‘‘ اور ایسے کئی مزیدار الفاظ جو لوگوں کے دماغ پر نقش ہوجائیں یہ ہے صرف نادیہ خان کا کمال۔۔۔ان کے سوالات سن کر اکثر مہمان بھی ایک لمحہ کو چپ ہوجاتے تھے۔۔۔انہیں اپنی بات کو گھما کر کرنا بھی آتا ہے اور اس سے جڑے سو قصے بھی ان کے پاس جمع ہیں۔۔۔جو کوئی ان کا دوست بن جائے پھر وہ ان سے دور نہیں جا سکتا کیونکہ ان کے پاس غضب کی باتوں کا ایک خزانہ ہے۔۔۔
image
 
ایمان علی
لوگوں کو لگتا ہے کہ ایمان علی کافی کم گو ہیں۔،۔۔۔ایسا شاید ان لوگوں کے ساتھ ہو جن سے ایمان علی خود بات نا کرنا چاہیں۔۔ورنہ ان سے زیادہ مزیدار باتیں کوئی نہیں کرتا۔۔۔وہ جب بولنے پر آتی ہیں تو کانوں سے دھواں نکال دیتی ہیں۔۔۔ایک قصہ کو گھر تک پہنچاتی ہیں اور پھر اس کی تاریخ سے لے کر مستقبل تک سب کھول دیتی ہیں۔۔۔
image
 
جویریہ سعود
انڈسٹری کا یہ نام لوگوں کا دل خوش کرنے کا ماہر ہے۔۔۔ان کے پاس باتوں کا ایک بہت بڑا صندوق ہے جسے یہ اکثر سب کے سامنے کھول دیتی ہیں۔۔۔ان کی باتیں سننے کے لئے دوست بننا ضروری نہیں۔۔۔یہ ہر وقت حاضر ہیں۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: