میری بھانجی مجھے سب سے حسین لگتی ہے۔۔۔شوبز کی خالائیں

image
 
یوں تو سارے ہی رشتے اپنے اندر محبت کا ایک احساس رکھتے ہیں لیکن بہت ہی مزیدار رشتہ ہے خالہ اور بھانجی کا۔۔۔اس رشتے میں خالہ کچھ یوں بھی بھانجی کے دل کے قریب ہوتی ہیں کیونکہ اماں کی سختیوں میں وہ ایک چھاؤں کی طرح ہوتی ہیں۔۔۔شوبز میں بھی ایسی کئی خالائیں ہیں جو اپنی بھانجیوں کے لاڈ اٹھاتے نہیں تھکتیں
 
سعدیہ امام اور عالیہ امام
یوں تو یہ دونوں بہنیں پھپھو بھی کمال ہیں لیکن ایک دوسرے کے بچوں کی یہ بہترین خالائیں ہیں۔۔۔۔عالیہ امام کو یوں بھی بچوں سے دیوانہ وار محبت ہے اور ان کا کیونکہ ایک ہی بیٹا ہے اس لئے سعدیہ امام کی بیٹی میرب ان کی آنکھوں کا تارا ہے۔۔۔اکثر اس کی سالگرہ سے لے کر اس کے کپڑوں کی سلیکشن تک خالہ جان ہی کرتی ہیں۔۔۔میرب بھی اپنی خٓلہ سے بہت پیار کرتی ہیں اور اگر انہیں کوئی پریشانی ہو تو وہ اپنے ننھے ننھے دکھ خالہ عالیہ امام کو ہی بتاتی ہیں
image
 
نیلم منیر
خوبصورت آنکھوں والی یہ خالہ نیلم منیر اپنے بھانجے بھانجیوں کے لئے ایک تحفہ ہیں۔۔۔نیلم ایک بہترین خالہ ہیں اور اپنی بھانجی کے بال بنانے سے لے کر ان کے ساتھ مستی کرنا اور کھیلنا ان کا بہترین مشغلہ ہے۔۔۔اگر کوئی نیلم کو اپنے بھانجے بھانجی کے ساتھ کھیلتا دیکھے تو وہ یہی سمجھے گا کہ یہ خود بھی کوئی بچی ہیں۔۔۔کیونکہ نیلم منیر اپنے گھر کے بچوں پر جان چھڑکتی ہیں۔۔۔
image
 
صنم بلوچ
صنم بلوچ کو بچے بہت پسند ہیں اور جب وہ مارننگ شو کرتی تھیں تو اکثر اپنے بھانجی بھانجوں سے ملواتی بھی تھیں۔۔۔انہیں بڑی بہن کی بیٹیوں سے تو عشق تھا ہی پھر ان کی چھوٹی بہن اور سبرین کے گھر بھی دو پریاں آگئیں اور یوں خالہ صنم کے مزے۔۔۔وہ ایک بہترین خالہ ہیں اور انہیں بچوں کے لاڈ اٹھانے میں بہت مزہ آتا ہے۔۔۔اکثر وہ اپنے بھانجے سندھیار کے ساتھ ٹک ٹاک کی ویڈیوز بھی بناتی ہیں اور انہیں پیار سے سندھی میں ’’ منجھو مٹھرو‘‘ کہتی ہیں۔۔۔
image
 
ارسہ غزل
دیکھنے سے لگتا ہے کہ ارسہ غزل تھوڑی سخت ہوں گی لیکن جب کوئی انہیں اپنی بھانجی کے ساتھ دیکھے تو یوں لگتا ہے کہ ان سے زیادہ محبت اور پیار کی بوچھاڑ کوئی کر ہی نہیں کستا۔۔۔وہ اپنی بھانجی کو سب سے خوبصورت مانتی ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ جس پیار سے وہ اسے دیکھتی ہیں کوئی نہیں دیکھ سکتا-
image
 
منال
یوں تو منال نئی نئی خالہ بنی ہیں لیکن کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا ان کے پیار کا۔۔۔اپنی شوٹس پر بھی وہ بار بار ننھی بھانجی سے بات کرنے کا بہانہ ڈھونڈ لیتی ہیں اور ان سے زیاہد لاڈ تو گھر میں کوئی کر ہی نہیں سکتا اپنی بھانجی کے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: