|
|
شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی حادثات ہوئے جنہوں نے دل کو اداس کردیا۔۔۔انہی میں سے
ایک حادثہ وہ تھا جس نے دو پیار بھرے دلوں کو جدا کردیا۔۔۔بابر خان اور ثنا
خان۔۔۔ان کی شادی اور محبت کی کہانی سے بہت سارے لوگوں کو ان کی طرف موڑ دیا تھا۔۔۔ |
|
پھر کچھ عرصہ بعد ہی ثنا خان حادثے کا شکار ہوکر خالق حقیقی سے جا ملیں۔۔۔یہ وہ وقت
تھا جب بارہا بابر خان نے خود کو ختم کرنے کی کوشش کی۔۔۔وہ ثنا کے بغیر جینا ہی
نہیں چاہتے تھے۔۔۔اکثر قبرستان میں ثنا کی قبر پر ہی رات گزار دیتے۔۔۔اپنے زخم کو
بھرنے بھی نہیں دیتے اور نا ہی ان پر دوائی لگاتے تھے۔۔۔ |
|
ان کی یہ تڑپ اور تکلیف ان کی ماں سے دیکھی نہیں جاتی تھی۔۔۔ان کی والدہ نے
انہیں اپنی جان لینے کی دھمکی دی اور قسم دی کہ تم میری خاطر میری بھانجی
سے شادی کرلو۔۔وہ تھک گئیں تھیں اپنے اکلوتے بیٹے کو زندگی سے خفا ہوتے
دیکھ کر۔۔۔ |
|
|
|
بابر خان کی والدہ کو لگتا تھا کہ شادی کے بعد بابر اپنی پرانی زندگی کو
بھلانے میں کامیاب ہوجائے گا اور اس کا درد کافی حد تک کم ہوجائے گا۔۔۔لیکن
یہ شادی زندگی میں ایک عرصہ تک تکلیف کا شکار رہی۔۔۔بابر خان شادی کے بعد
بھی اکثر اپنی چھوٹی سی بیوی کو نظر انداز کردیتے۔۔۔بہت غصہ کرتے۔۔۔لیکن وہ
لڑکی ہمت اور حوصلے سے اپنے شوہر کا ساتھ دیتی رہی۔۔۔ |
|
یہ سارے دکھ اور یہ تکلیفیں بہت کم ہوئیں جب بابر خان کے گھر پہلی بیٹی
پیدا ہوئی۔۔انہیں لگا کہ یہ اﷲ کی طرف سے ان کے لئے ایک بہت خاص تحفہ
ہے۔۔۔اور یہی سچ تھا۔۔۔لیکن وہ بیٹی کو تو توجہ دیتے مگر بیوی پر ان کا
پیار کم ہی نظر آتا۔۔۔ایک طویل عرصہ تک انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری
بیوی اور اپنے دونوں بچوں کو سامنے نہیں رکھا۔۔۔ایک ٹی وی انٹرویو میں پہلی
بار وہ سامنے آئے۔۔۔ |
|
لیکن اب ان کی محبت اور خوشیاں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں اور بابار خان نے
پہلے اپنے بچوں کی ، پھر والدہ کی اور پھر اپنی بیوی کے ساتھ اپنی فیملی کی
تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ میری پیاری بیوی اور میرے بچے۔۔۔ |
|
|
|
ان کی خوشی دیکھ کر سب ہی بہت خوش ہوئے کیونکہ ثنا کے انتقال کے بعد ڈاکٹر
شائستہ لودھی کے ساتھ ان کا پہلا انٹرویو دیکھ کر سب ہی افسردہ ہوگئے
تھے۔۔۔ان کی آنکھوں میں درد اور تکلیف بہت واضح تھی۔۔۔اب وہ زندگی کی طرف
لوٹ آئے ہیں اور یہ ایک بہت اچھا موقع ہے جب یہ بھی کہا جائے کہ بابر کو
زندگی کی طرف واپس لانے میں ان کی دوسری بیوی کا بہت بڑا کردار ہے۔۔۔ |
|