کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں ملک بہت بڑے نقصان کی
طرف چلا گیا ہے وہاں اس صورتحال سے ہر طبقہ فکر کے لوگ بھی متاثر ہوئے ہیں
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں عام عوام بھی بری طرح
پسے جا چکے ہیں خاص طور پر مزدور طبقہ تو فاقوں کی نوبت تک جا پہنچا ہے اس
وائرس سے مقابلہ کرنے میں جہاں حکومت نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے وہاں پر
ہمارے سرکاری اداروں کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا ھامل رہا ہے پاک
آرمی،پولیس،ٹریفک پولیس محکمہ صحت اور اس طرح کے دیگر اداروں نے اس دوران
دن رات ایک کیئے رکھا ہے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے ڈٹ
کر مقابلہ کیا ہے اور آج اﷲ کے فضل و کرم سے شرح اموات میں کچھ کمی واقع
ہوئی ہے اور اس کے پھیلاؤ میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے حکومت اور انتظامیہ
کی طرف سے اس ھوالے سے جو بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں روز مرہ کے معاملات
کو چلانے میں وقتی طور پر جو بھی رکاوٹیں پیدا گئی ہیں ان سب میں ہماری ہی
بھلائی ہے حکومت ہر قدم عوام کی بہتری اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیئے
اٹھا رہی ہے ان اقدامات کا مقصد کسی کو تنگ یا اس کے کاروبار کو روکنا نہیں
ہے بلکہ اس کی جان کو محفوظ بنانا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارے ایسے
فرنٹ لائن ہیروز جنہوں نے اپنی جانوں کے نزرانے بھی پیش کیئے ہیں جنہوں نے
ہماری جانیں بچانے کیلیئے خود کو تکلیف میں مبتلا کیئے رکھا ہے انہوں نے
خود کو خطرات میں ڈال کر ہماری زندگیوں کو محفوظ بنانے میں کوئی بھی کسر
باقی نہیں چھوڑی ہے وہ یقینا سیلوٹ کے مستحق ہیں جس طرح پورے ملک میں ہمارے
کورونا فرنٹ لائن ہیروز کا کردار اہم رہا ہے وہاں پر تحصیل کلرسیداں میں
بھی سرکاری انتظامیہ اس وائرس سے بچاؤ کیلیئے حفاظتی اقدامات کرنے میں کسی
سے پیچھے نہیں رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولائیت،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر
وعدیم پرویز،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عابد شاہ،ریسکیو1122کے سربراہ، تحصیل
میونسیپل آفیسر ،پولیس تھانہ کلرسیداں،ٹریفک انچارج عمران نواب خان اور ان
کا دیگر عملہ اور دیگر تمام سرکاری اداروں کے سربراہان و اہلکاران نے اس کے
خلاف جہاد جاری رکھا ہوا ہے ان سرکاری اداروں کے سٹاف نے اپنی نوکریوں کے
اوقات کار کو بلکل بھلا دیا ہے دن رات کی پرواہ کیئے بغیر اپنے کام جاری
رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ہیروز کا
کردار ادا کیا ہے اپنے ان کورونا فرنٹ لائن ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرتے
ہوئے اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیئے کلرسیداں کی تاریخ میں اپنی
نوعیت کی پہلی انوکھی اور دلچسپ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان
تحریک انصاف راولپنڈی اور تحصیل یوتھ کونسل کلرسیداں کے سربراہ شہزاد اکبر
بٹ کی طرف سے کورونا فرنٹ لائن ہیروز کا کردار ادا کرنے والے تمام سرکاری
اداروں کے سربراہان اور اہلکاران کو ان کو حوصلہ افزائی کیلیئے شیلڈز اور
تعریفی سرٹیفیکیٹس جاری کیئے گئے ہیں اس تقریب میں فرہنٹ لائن ہیروز کو
شیلڈز تحصیل یوتھ کونسل کلرسیداں اور تعریفی اسناد پاکستان تحریک انصاف
راولپنڈی کی طرف سے دی گئی ہیں اس تقریب کے انعقاد کے تمام تر انتطامات
سیاسی و سماجی شخصیت محترم شہزاد اکبر بٹ کی طرف سے انجام دیئے گئے ہیں
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ہے اس کے بعد کورونا فرنٹ
لائن ہیروز کا کردار ادا کرنے والے سرکاری اداروں کے سربراہان و اہلکاران
کو شیلڈز دی گئی ہیں ان میں ایم ایس ٹی ایچ کیو کلرسیداں ڈاکٹر عدیم
پرویز،چیف آفیسرخالد رشید کمبوہ،میونسپل آفیسر محمد عمر صغیر،ریسکو آفیسر
حافظ ارسلان،انچارج ریسکیو 1122 کلرسیداں حارث احمد اور دیگر سرکاری
اہلکاران شامل ہیں اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او راولپنڈی میں منعقدہ ایک
اہم میٹنگ کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکے ہیں ان دونوں سربراہان کو
خراج تحسین پیش کرنے کیلیئے ایک الگ سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد اکبر بٹ نے کہا کہ کورونا کے خلاف جاری جنگ میں
ہمارے فرنٹ لائن سولجرز نے بہت عمدہ کام کیا ہے جن میں اسسٹنٹ کمشنر،ایس
ایچ او ،ڈاکٹز،ریسکیو 1122کا عملہ شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے
خلاف جنگ میں ہمارے کلرسیداں کے میڈیا نے ایسا قابل تعریف کردار ادا کیا ہے
جس کی کہیں بھی کوئی مثال نہیں ملتی ہے میں کلرسیداں میڈیا کے نمائندوں کا
انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے ہماری ہر طرح سے حوصلہ افزائی ہے اور ہمیں
راستہ بھی دکھایا ہے ٹائیگر فورس نے بھی کورونا کے خلاف جنگ میں انتہائی
اہمیت کا حامل کردار ادا کیا ہے انہوں نے گلی محلوں میں جا کر ایس او پیز
پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے میں ٹائیگر فورس کو سلام پیش کرتا ہوں تقریب
سے دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ہے تقریب کے آخر میں انہوں
نے ریسکیو 1122 کو سٹیفک روپس اور پلائیز بھی عطیہ کی ہیں اس تقریب کے
انعقاد کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بے حد سراہا ہے انہوں نے اس تقریب کے
انعقاد کو سرکاری انتطامیہ کی حوصلہ افزائی قرار دیا ہے کلرسیداں کی سطح پر
اس طرز کی تقریب کے انعقاد پر سرکاری، سیاسی، و سماجی حلقوں نے شہزاد اکبر
بٹ کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے یہاں پر یہ بات واضح کر تا چلوں
کہ کورونا کے خلاف جنگ میں شہزاد اکبر بٹ کا ذاتی کردار بھی قابل تعریف رہا
ہے انہوں نے اس جنگ میں سرکاری اداروں کی ہر طرح سے معاونت کی ہے ان کی
حوصلہ افزائی کی ہے اس موقع پر سابق چیرمین یو سی نلہ مسلماناں چوھدری شفقت
محمود، پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کے رہنما قمر ایاز ،انوار الحق،عثمان
شاہد،محسن نوید سیٹھی،تحصیل یوتھ کونسل کے ممبران عثمان بٹ،حمزہ یاسین سمیت
دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں
|