بلیک میلر پیپلز پارٹی۔۔

قدرت کا ایک اصول ہے قرآن اگر ہم ترجمہ کے ساتھ پڑھیں تو معلوم ہو گا "کے انسان جو عمل کرتا ہے اسکا وبال اسکی جان پر پڑتا ہے" یعنی مرنے سے پہلے پہلے وہ اپنی بے بسی اور لاچاری کی دنیا ہی میں سزا ملتی ہے آخرت میں تو عذاب ہمیشہ ہمیشہ کے بھگتنا ہو تاہے۔ جیسے نصرت بھٹو کا قومہ میں جانا دھن دولت جو بھی ملک سے غداری یا عوام کے درمیان نفرت کا بیج بو کراپنا الو سیدھا کیا ہو گا۔دنیا ہی میں سزا ملتی ہے جیسا کہ

بلاول زرداری آج کل سندھی اجرک کا بنا ماسک پہنے نظر آتا ہے
ہو سکتا ہے یہ آپ سب کے لیے ایک معمولی بات ہو مگر میں ان سیاسی گدھ نما انسانوں کی سیاست سے خوب واقف ہوں یہ ریاست اور اداروں کو ایک پیغام دیتا ماسک ہے
وہ کیسے یہ سمجھیں
جب بھی ان لوگوں پر ریاست نے انکے جرائم کی پاداش میں ہاتھ ڈالا ان لوگوں نے ریاست کو بلیک میل کیا ۔سندھی کارڈ کھیل کر ،قومیت کارڈ کھیل کر ،این ایف سی ایوارڈ کی آڑ میں اور آٹھارویں ترمیم کو لے کر ،پانی کا مسئلہ ہو یا انکی کرپشن اور کیسز کا معاملہ اس سیاسی مافیا نے ریاست اور ریاستی اداروں کا بلیک میل کیا

اس وقت سندھ میں قوم پرست تنظیمیں بہت سرگرم ہیں ۔حتی کے پچھلے دو ماہ سے بی ایل اے اور ایم کیو ایم لندن کے تعاون سے بنی سندھ قوم پرست دہشتگرد تنظیم سندھ رینجرز پر حملے کر رہی ہے

یہ بات تو واضح ہے کہ قوم پرستوں کو پیپلز پارٹی کی ٹیم بی سمجھا جاتا ہے ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم پرستوں کی مدد کی تاکہ ریاست کو بلیک میل کیا جا سکے
زرداری مافیا اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر اس وقت گھیرا تنگ ہو چکا ۔آصف زرداری پر مختلف کیسز میں فرد جرم عائد ہونے جاری ہے ۔جی آئی ٹی رپورٹ سے پیپلز پارٹی کی قیادت کی اصلیت سب کے سامنے ہے

ایسے میں یہ پیپلز پارٹی والے دوبارہ قومیت کارڈز اور سندھی کارڈز محرومی کارڈز کھیل کر اداروں کو پیغام دیں گے تم لوگ ہمیں دباؤ مت ورنہ ہم بھی قوم پرست تنظیموں کی حمایت کھل کر کریں گے یعنی دوسرے لفظوں میں اداروں کو پیغام دیں گے کہ مشرقی پاکستان یاد رکھو اور آٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم نا کرو یا صدارتی نظام کی طرف نا جاؤ

کیونکہ یہ بات تو صاف ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی وفاق میں حکومت نہیں بنا سکتی چاہیے دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے
ریاست نے اب فیصلہ کر لیا کہ ریاست سمجھوتا نہیں کرے گی اور ان سیاسی بدمعاشوں اور سیاسی دہشتگردوں کے سامنے ریاست کمزوری کا مظاہرہ نہیں کرے گی
اب پاکستان ایسے مرحلے پر کھڑا ہے کہ اب اگر ریاست نے سمجھاتا کیا تو پاکستان بہت پیچھے چلا جائے گا۔پاکستان کو کمزور کرنے والے یہ ملک کے دلال مرنا بھول گئے ہیں۔۔

 

Syed Maqsood ali Hashmi
About the Author: Syed Maqsood ali Hashmi Read More Articles by Syed Maqsood ali Hashmi: 171 Articles with 151969 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.