کراچی میں ہر سال گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی بدترین
لوڈشیڈنگ کا آغاز بھی ہوجاتاہے،ہر سال کی طرح رواں سال بھی کراچی کے شہری
نہ صرف گرمی کی شدّت سے پریشان ہیں بلکہ کےالیکٹریک کی اعلانیہ
اورغیراعلانیہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے بھی سب کی راتوں کی نیندیں حرام کردیں
ہیں۔ کہیں بارش کی چندبوندیں برسیں اوربجلی کااتاپتہ گم ہوتےدیرنہیں لگتی۔
کےالیکٹرک کےترجمان کےمطابق لوڈشیڈنگ محض انہی جگہوں پرہےجہاں چوری کی بجلی
یاپھربجلی کےبلوں کی آداٸیگی نہیں کی گٸ ہےاورمزید یہ کہ کراچی میں
لوڈشیڈنگ پرقابوپانےکےلیے٣٢٠٠میگاواٹ بجلی کی طلب ہے۔جوکہ گزشتہ رات بارش
ہونےکےباوجودختم نہ ہوسکی۔ نارتھ کراچی، نیوکراچی، سرجانی ٹاٶن اورلیاقت
آباد سب سےذیادہ متاثرہونےوالےعلاقےہیں۔ بجلی کی طلب کو کم
کرنےکےلیے١گھنٹےسے٨گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نےبھی
کراچی میں ہونےوالی لوڈشیڈنگ کاجاٸزہ لےکربجلی مہنگی کرنےکافیصلہ
مٶخرکرکےنیشنل گرڈ سےبجلی سپلاٸ کرنےکااعلان کیا۔جس پرتاحال عمل نہیں
کیاگیا۔واضح رہےکہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کامسٕلہ نیانہیں ہےبلکہ گزشتہ
حکومتوں کےادوارمیں بھی کراچی کی عوام کوگرمی کی اٹھنےوالی لہروں کےعلاوہ
لوڈشیڈنگ سےسامنا رہا ہے۔
|