بے بسی کی طاقت

لوگ آپ کی زندگی میں رکاوٹ پیدا کریں یا کڑوی باتوں سے کڑواہٹ پیدا کریں یا میٹھی باتوں میں لپٹی دھوکہ کے دھڑکے سے گھبراہٹ پیدا کریں یا حکومت کی نا اہلی معیشت میں ایک انجانی سمت میں کروٹ پیدا کرے ، یا با اثر طبقہ چینی کی قیمتوں میں گراوٹ پیدا کرے، آپ نے مایوس نہیں ہونا ہے ۔ امید کو نہیں کھونا ہے ۔
جہاں امید ہو وہاں ڈپریشن نہیں پنپتا اور اس کے نتائج کے طور پر خود کش رجحانات پیدا نہیں ہوتے۔
اگر اپنے اطراف میں کسی میں بھی ڈپریشن کی علامات دیکھیں تو اس میں امید جگا کر کرامات دیکھیں ۔ ان لوگوں کی بات کو فوری رد نا کریں بلکہ ان کو دل کی بھڑاس نکال لینے دیں ، آدھا کام تو صرف کسی کی بات سن لینے سے ہو جاتا ہے ۔

اگر کوئی اپنے لئے نہیں جینا چاہتا تو دوسروں کے لیے جی سکتا ہے اور غصہ کو پی سکتا ہے ۔

کچھ لوگ آنسوؤں کو دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ ڈپریشن کی علامت ہے حالانکہ یہ کوئ ضروری نہیں ہے ۔ آنسو گرنا تو غم اور پریشانی کو کم کرتا ہے ۔ اور دل نرم ہونے کی علامت ، محبت کی امانت اور ایک بہت بڑی نعمت ، خدا کی رحمت اور دعا میں اثر پیدا کرنے والی ساعت ہے۔

ایسے لوگوں سے دور رہنا ہی بہتر ہے جن کی باتیں ٹڈی دل کے لشکر سے کم نہیں جو لوگوں کی امیدوں اور خوابوں کو تہس نہس کر کے گزر جاتے ہیں۔

آج کل دنیا جس مسئلہ سے گزر رہی ہے اس میں احتیاط اپنی جگہ لیکن بار بار مرض کا اور کرائسس کا ذکر کرنا بھی ضرورت سے زیادہ خوف پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے ۔
سائنس اور سائیں بابا کہتے ہیں کہ مثبت سوچ سے مثبت واقعات جنم لیتے ہیں اور منفی باتوں سے منفی کا امکان بڑھتا ہے ۔

خدا پر بھروسہ رکھتے ہوے آگے بڑھنا ہے اور کیا پتہ کونسا نیا دروازہ کھلنا ہے

میرے رب ، میں بے بس ہوں ، تو میری مدد فرما

 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 262732 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.