سورۃ مجادلہ
محترم قارئین:ہماری یہ خواہش ہے کہ مختصر اور جامع انداز میں آپ تک
تعلیمات کلام مجید پہنچا سکیں ۔فی زمانہ مصروفیت اور بے تحاشہ مصروفیت کے
پیش نظر لوگ اختصار اور شارٹ کٹ کے عادی ہوچکے ہیں چنانچہ اسی نفسیاتی
پہلوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہم نے یہ کوشش کی ہے ۔یہ بھی بتاتے چلیں کے ہم
جدید طرز میں عصری ادارے کے قیام کے حوالے سے مندرہ گجرخان میں کوشش میں
بھی ہیں ۔جس کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت بھی ہے ۔خالصتاََ حق و
صداقت کا علمبردار ادارہ جو بلاتفریق کام کرے گا۔آئیے :درس قرآن کی جانب
بڑھتے ہیں ۔
سورۂ مجادلہ مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہے۔( خازن، سورۃ المجادلۃ، ۴/۲۳۵)۔رکوع
اور آیات کی تعداد: اس سورت میں 3رکوع، 22 آیتیں ہیں ۔
وجہ تسمیہ :
بحث اور تکرار کرنے والی عورت کو عربی میں ’’مُجَادِلَہْ‘‘کہتے ہیں اور اس
سورت کی پہلی آیت میں حضرت خولہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی نبی
کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ظِہار کے
مسئلے میں ہونے والی بحث کا ذکر ہے، اس مناسبت سے اس کا نام’’سورۂ مجادلہ‘‘
رکھا گیا۔
قارئین :اب چلتے ہیں اس جانب کے آخر اس سورۃ میں بیان کیا ہواہے ۔جو ہم سے
خطاب ہے اور ہم ان احکامات کو اپنی زندگی میں نافذ کریں ۔
اس سورت کی ابتداء میں حضرت خولہ بنت ِثعلبہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی
عَنْہَا کی ظہار کے مسئلے میں ہونے والی بحث اور ظہار سے متعلق چند اَحکام
بیان کئے گئے ۔
مجلس کے چند آداب بیان کئے گئے اور مسلمانوں کو اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے
حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے احکامات پر
عمل کرنے کی ترغیب دی گئی ہے،نیز علمائِ دین کی تعریف کی گئی اور ان کے
مرتبہ و مقام کو واضح کیاگیا ۔
ان منافقین کی سرزَنش کی گئی جو یہودیوں سے محبت کرتے تھے ،مسلمانوں کے راز
ان تک پہنچاتے تھے ،جھوٹی قسمیں کھاتے تھے، اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے حبیب
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
سے عداوت رکھتے اور ان کے احکامات کی مخالفت کرتے تھے۔
اس سورت کے آخر میں بیان کیا گیا کہ مسلمان کافروں سے محبت نہ رکھیں اگرچہ
وہ ان کے باپ، بیٹے،بھائی اور خاندان کے لوگ ہی کیوں نہ ہوں ۔
قارئین کرام دیکھا آپ نے اس سورۃ میں کیاکیا بیان ہوا۔آپ ان کلمات کو فقط
علمی مفروضہ جان کر اگنور مت کریں بلکہ اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے
کی کوشش بھی کریں کہ علم وہی نفع بخش ہوتاہے جو عمل کے پیراہن میں ملبوس
ہو۔اللہ پاک ہمیں اخلاص کی توفیق عطافرمائے ۔ایک مرتبہ پھر آپ سے تعاون کی
اپیل ۔ایک جدید طرز پر ادارے کے قیام کے لیے ہم کوشاں ہیں آپ بھی ہمارے
دست راست بنیں اور اپنی دنیا و آخرت کو بہتر بنانے کی کوشش کریں ۔رابطہ کے
لیے :03462914283////رکھ گکھڑان مندرہ تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی پنجاب
|