مجھے کسی حال میں سکون نہیں ملتا تھا۔۔۔شوبز کی چکا چوند کو چھوڑ کر دین کی راہ پر چلنے والے ستارے

image
 
کہتے ہیں کہ جب اﷲ کسی کو ہدایت دیتا ہے تو پھر اسے دنیا کی ہر چیز معمولی لگتی ہے اور دین کی روشنیوں میں ہی سکون ملتا ہے۔۔۔ایسی ہدایت ملی پاکستانی شوبز کے چند ستاروں کو جنہوں نے شہرت کی اونچائیوں پر اپنے دل کے بدلتے ہی راہ بھی بدل لی اور دین اسلام پر خوشی خوشی گامزن ہوگئے ۔۔۔
 
سارہ چوہدری
ایک دور تھا جب لاہور سینٹر اور کراچی سینٹر پر راج کرتی تھی معصوم صورت سارہ چوہدری۔۔۔مشہور ڈراموں میں کام کیا اور راج کیا۔۔۔گیارہ سال بعد سارہ چوہدری کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آئی اور بہترین اداکارہ ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی سمت کو بدل لیا۔۔۔وہ غائب ہوگئیں۔۔۔سب نے سوچا کہ شادی ہوگئی ہے اس لئے لیکن صرف یہی بات نہیں دی۔۔۔خوش نصیب سارہ چاہدری نے دین کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا تھا۔۔۔انہوں نے قرآن کو باقاعدہ ترجمہ کے ساتھ پڑھا اور تفسیر پڑھنے کے بعد پردہ کا اہتمام شروع کیا۔۔۔اور بعد ازاں تبلیغ میں بھی آئیں۔۔۔آج بارہ سال ہوگئے ہیں اور وہ مستحکم انداز میں اﷲ کو راضی کرنے میں مصروف ہیں۔۔۔
image
 
ستائش
لاہور کی ایک اور اداکارہ ستائش کو ماڈرن دنیا کا ابھرتا ہوا چہرہ مانا جاتا تھا۔۔۔ستائش کا کہنا تھا کہ جب میں نے دین کی طرف رخ کیا تو میرے لئے یہ سفر بالکل آسان نہیں تھا۔۔۔پردہ کرنا، شوبز چھوڑنا، دنیا کو پیچھے چھوڑ کر صرف دین کی خدمت کرنا۔۔۔لیکن ستائش نے جب اس راہ پر قدم رکھا تو اﷲ نے ان کے راستے آسان بنانے شروع کئے اور سارہ چوہدری کا بہت زیادہ ہاتھ ہے انہیں تبلیغ دینے اور ہمت دلانے میں۔۔۔آج وہ ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں اور باقاعدہ پردہ کا اہتمام کرتی ہیں۔۔۔
image
 
علی افضل
ڈراموں میں ہیرو کا کردار ادا کرنے علی افضل کو جب یہ احساس ہوا کہ انہیں شوبز کی رنگینیوں کو چھوڑنا ہے تو انہوں نے اس فیصلے کو کوئی دوسری سوچ نہیں دی۔۔۔چھے سال ہوگئے ان کے اس فیصلے کو لیکن وہ مستحکم ہیں اور دین کی باقاعدہ تبلیغ کرتے ہیں۔۔۔انہیں ٹی وی پر دیکھا نہیں گیا اس کے بعد لیکن دین کی محفلوں میں اکثر ان سے ملاقات ہوتی ہے۔۔۔
image
 
جنید جمشید
اپنے کیرئیر کے عروج پر شوبز کی چکا چوند کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ جنید جمشید کے لئے بالکل بھی آسان نہیں تھا۔۔۔مولانا طارق جمیل کی سربراہی میں انہوں نے شروع میں تو کافی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا لیکن پھر وہ انہیں راضی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔۔۔جنید جمشید کی بیگم کی طرف سے آغاز میں کافی خفگی تھی۔۔۔وہ ان کے تبلیغی اجتماع میں جانے پر ناراض بھی ہوئیں کہ اتنے دن کے لئے جانا اور پھر کامیابی کو ٹھوکر مارنا۔۔۔جنید جمشید کا کہنا ہے کہ وہ آسمان سے زمین پر آئے لیکن درحقیقت وہ ایسی بلندیوں پر گامزن تھے جو انہیں دائمی سکون اور کامیابی دینے والی تھیں۔۔۔انہوں نے گانوں کو چھوڑ کر نعتوں کو پڑھنا شروع کیا۔۔۔تبلیغ کرنا شروع کیا۔۔۔رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی۔۔۔اپنی اولاد کو اس راہ پر لائے اور پھر ان کی فیملی بھی ان کے ستاھ کھڑی ہوگئی۔۔۔وہ اکثر بتاتے تھے کہ جو اس مشکل کو پار کرتا ہے اﷲ اس کو ایسا اجر دیتا ہے جس کا وہ گمان بھی نہیں کر سکتا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: