میرے بچے کے نام کا مطلب ہی شیر ہے۔۔۔شوبز ستارے جن کے بچوں کا نام شیر سے متاثر ہے

image
 
بچوں کا نام رکھنا کوئی چھوٹا مرحلہ نہیں ہوتا۔۔۔ماں باپ بہت سوچ سمجھ کر اپنے بچے کے نام کا انتخاب کرتے ہیں۔۔۔ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کے بچے کا نام منفرد ہو اور ایسی صورت میں وہ نام سے پہلے مطلب کی تلاش کرتے ہیں۔۔شوبز میں کئی لوگوں نے جنگل کے بادشاہ شیر کا انتخاب کیا اور کوشش کی کہ ان کے بچے کے نام کا مطلب یہی ہو۔۔۔
 
فضا علی کی بیٹی فرال
اداکارہ فضا علی کو اپنی بیٹی کی پیدائش سے پہلے ہی اس کی آمد کا پتہ تھا۔۔۔وہ جانتی تھیں کہ ان کے گھر ایک بیٹی کی آمد متوقع ہے۔۔۔ایسی صورت میں وہ اور ان کے شوہر کافی خوش تھے اور نام سوچ رہے تھے۔۔۔فضا علی نے شیرنی سے متاثر ناموں کی تلاش شروع کی اور انہیں ملا فرال۔۔۔یہ نام نا صرف پیارا تھا بلکہ اس کا مطلب بھی طاقتور شیرنی تھا۔۔۔فضا نے تو آؤ دیکھا نا تاؤ اور سوچ لیا کہ میری بیٹی فرال ہی ہوگی یعنی شیرنی۔۔۔
image
 
ماہرہ خان کے بیٹے اذلان
ماہرہ خان نے کافی سال پہلے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔۔۔لیکن ان کے شادی شدہ سفر کا ایک تحفہ تھا ان کا بیٹا۔۔۔جسے وہ دل و جان سے چاہتی ہیں۔۔۔ماہرہ خان بھی نام کے حوالے سے بہت سوچ بچار کرتی رہیں اور پھر انہیں ملا نام اذلان جس کا مطلب تھا شیر۔۔۔ہر ماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ شیر کی طرح بہادر اور بادشاہ بنے۔۔۔اس لئے ماہرہ نے اپنے رنگین آنکھوں والے شہزادے کے لئے اذلان نام تجویز کیا۔۔۔اس وقت یہ نام زیادہ عام بھی نہیں تھا اس لئے کافی پسند بھی کیا گیا
image
 
عروسہ صدیقی کے بیٹے حمزہ علی خان
اداکارہ عروسہ صدیقی کو ہمیشہ ہی لوگ کافی پسند کرتے رہے ہیں لیکن آج کل وہ اس لئے بھی توجہ کا مرکز ہیں کہ انہوں نے اپنا وزن کافی کم کرلیا ہے۔۔۔عروسہ صدیقی نے بھی اپنی پسند سے ایک ڈائریکٹر سے شادی کی اور شادی کے بعد انہوں نے اپنے حٓملہ دنوں میں ریمپ واک بھی کی جو پسند کی گئی۔۔۔وہ کافی خوش تھیں اور انہوں نے نام پہلے ہی سوچ لیا تھا۔۔۔انہیں حمزہ نام پسند بھی تھا اور ان کے شوہر کو بھی۔۔۔حمزہ کا مطلب بھی شیر ہوتا ہے اور عروسہ چاہتی ہیں کہ اس نام کے سارے اثرات ان کے بیٹے میں شامل ہوں
image
YOU MAY ALSO LIKE: