|
|
ماں اور باپ دونوں ہی بچوں کی زندگی میں ایک اہم ستون کی طرح ہیں۔۔۔دونوں میں سے
ایک بھی نا ہو تو عمارت میں دراڑیں ضرور رہتی ہیں۔۔۔اولاد کو چھوڑنے کا فیصلہ دونوں
کے لئے ہی بہت مشکل ہوتا ہے۔۔۔اس لئے اس مسئلے کو لے کر ہی اکثر ماں اور باپ کے
درمیان تنازعے باقی رہ جاتے ہیں۔۔۔شوبز میں بھی کئی لوگوں کی علیحدگی ہوئی لیکن
بچوں کا فیصلہ کچھ نے مشترکہ کیا اور کچھ نے باقاعدہ لڑ کر۔۔۔ |
|
مہیب مرزا اور آمنہ شیخ کی بیٹی |
مہیب مرزا اور آمنہ شیخ کی علیحدگی کی خبر نے انڈسٹری میں اور ان کے فینز
میں ایک عجیب اضطراب کی کیفیت پیدا کرسی۔۔۔کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ دو
پیار کرنے والے اس طرح الگ ہوجائیں گے۔۔۔ابھی اس بات کو قبول کر ہی رہے تھے
کہ پتہ چلا مہیب نے ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی کے حوالے سے بتایا کہ آمنہ
اسے لے کر کہیں چلی گئی ہیں اور مجھے میری بیٹی نہیں مل رہی۔۔ مجھے پتہ ہی
نہیں وہ کہاں ہے۔۔۔شوبز کے بہت سارے لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ ایک غلط خبر
ہے۔۔۔مہیب کو اپنی بیٹی سے جڑی ہر بات سے آگاہی رہی۔۔۔لیکن آمنہ نے بیٹی کو
دینے سے انکار ہی کیا۔۔۔اب جبکہ آمنہ شیخ نے زندگی کے نئے سفر کا اعلان کیا
اور انہوں نے تصاویر شیئر کیں تو مہیب نے بیٹی کے حوالے سے انہیں کہنا شروع
کر ہی دیا کہ میری بیٹی واپس دو۔۔۔ |
|
|
صنم ماروی |
صنم ماروی نے ایک عرصہ تک اپنی شادی کو نبھانے کی بہت کوشش کی۔۔۔لیکن وہ اس
میں کامیاب نا ہوپائیں۔۔۔ان کی پہلے سے ایک بیٹی تھی لیکن اس شادی سے ان کے
تین بچے ہوئے ۔۔۔علیحدگی کے بعد ان کے سابقہ شوہر نے تینوں بچوں کو لے کر
فرار اختیار کر لی۔۔صنم ماروی نے بچوں کو بہت ڈھونڈا اور ہر جگہ
پہنچیں۔۔۔کیس بھی کیا اور فیصلہ بھی حق میں آیا لیکن ان کے شوہر نے بچوں کو
نا دکھانے کی ٹھان لی۔۔۔ایک ماں بہت تکلیف میں بچوں کے بغیر دن گزارنے پر
مجبور ہے۔ |
|
|
میکال ذوالفقار |
اداکار میکال ذوالفقار کی زندگی بہت اچھی چل رہی تھی جب اچانک ان کی بیگم
سارہ کو انڈسٹری میں آنے کی ضد لگ گئی۔۔۔میکال کو یہ سب پسند نہیں تھا اور
انہوں نے بارہا اس بات پر ٹوکا۔۔۔لیکن سارہ کے ارادے کچھ اور تھے۔۔۔وہ ان
سب باتوں سے پریشان تھیں اور انہوں نے بچیوں کو باپ کے حوالے کیا اور خود
ایک نئے سفر پر چل دیں۔۔۔میڈیا میں بہر حال ان کا سفر بہت مختصر ہے اور
کوئی اچھا پراجیکٹ ان کے ساتھ نہیں جڑا۔۔۔لیکن میکال اپنے کام کے ساتھ ساتھ
بیٹیوں کی ذمہ داریوں کو بھی نبھا رہے ہیں۔۔۔ |
|
|
سلمیٰ حسن |
سلمی حسن کی زندگی میں تو طوفان ہی جب آنا شروع ہوا جب وہ ماں بنیں۔۔۔اظفر
کو تو عادت ہی نہیں تھی سلمیٰ کے بغیر قدم چلانے کی لیکن سلمیٰ نے بیٹی کی
پیدائش کے بعد میڈیا سے کنارہ کر لیا۔۔۔وہ نہیں چاہتی تھیں کہ بچی سارا دن
نوکر پالیں اور دونوں کمانے نکل جائیں۔۔۔اظفر کی زندگی میں پھر کوئی اور
شامل ہوا اور سلمی ٰبیٹی کے ساتھ الگ ہوگئیں۔۔۔بیٹی کی ذمہ داری خود ہی
اٹھائی اور ہر وہ کردار کیا جس کے لئے ان کا چاہے دل نا بھی مانے۔۔۔ |
|