دل کرتا ہے پر لگ جائیں اور میں اڑتی پھروں۔۔۔شوبز خواتین جو سفر کرنے کی بہت شوقین ہیں

image
 
اگر اپنی زندگی میں سکون کے کچھ پل ڈھونڈنا چاہتے ہو تو سفر پر نکل جاؤ۔۔۔یہ بات سب سے زیادہ مانتی ہیں ہماری شوبز کی کچھ اداکارائیں۔۔۔جنہیں سفر کرنے سے عشق ہے اور اکثر ان کا سوشل میڈیا ان کے سفر کی داستان سناتا نظر آتا ہے۔۔۔
 
ثروت گیلانی
اداکارہ ثروت گیلانی کی زندگی میں سفر کرنا تو جیسے سانس لینے کی طرح اہم ہے۔۔۔وہ اور ان کے شوہر دونوں ہی گھومنے پھرنے کے خاصے شوقین ہیں اور کرونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے والی فلائٹس نے تو جیسے ان کا دل ہی مرجھا دیا تھا۔۔۔وہ سفر پر جانے کے لئے بے قرار تھے۔۔۔کچھ عرصہ قبل بھی انہوں نے اپنے اور فہد کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ دونوں ایک لمبے سفر پر نکلے تھے۔۔۔اس کے علاوہ بھی وہ کئی ممالک میں صرف گھومنے کی غرض سے جاتی ہی رہتی ہیں۔۔۔
image
 
سنبل اقبال
اداکارہ سنبل اقبال کا ایک پیر گھر میں تو ایک پیر ایئر پورٹ پر ہی رہتا ہے۔۔۔انہیں ہواؤں میں اڑنا پسند ہے۔۔۔اور وہ سفر پر جانے کی بے تحاشا شوقین ہیں۔۔۔لیکن اس سفر پر انہیں پارٹنر بہت اچھا چاہئے۔۔۔اکثر سفر پر وہ اپنی قریبی دوستوں کے ساتھ ہی جانا پسند کرتی ہیں ۔۔۔کچھ عرصہ قبل حنا الطاف کے ساتھ اور اس سے پہلے بھی کچھ ساتھیوں کے ہمراء۔۔۔سنبل اور سفر کو کوئی روک نہیں سکتا-
image
 
عائشہ عمر
عائشہ عمر کو جب بھی سکون کی تلاش ہوتی ہے وہ سفر پر نکل جاتی ہیں۔۔کچھ عرصہ قبل وہ گریس گئی تھیں اور یورپ ، امریکہ، لندن، تھائی لینڈ ۔۔۔انہیں جہاں بھی جانا ہو وہ پہلے اس کے بارے میں سوچ لیتی ہیں کہ کچھ دن بعد تو یہاں جانا ہی جانا ہے اور پھر سوشل میڈیا پر ان کے خوابوں کی جھلک نظر آجاتی ہے۔۔۔عائشہ عمر کرونا وائرس کے دنوں میں اپنے گھر میں ہی قید تھیں اور اس دوران انہوں نے اپنے لائف اسٹائل کے لمحہ لمحہ سے سب کو آگاہ کیا-
image
 
صبا قمر
حالیہ دنوں میں صبا قمر کافی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں لیکن کچھ عرصہ پہلے تک ان کی ایک ایک خبر سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آتی تھی۔۔۔انہیں بھی سفر کا کافی شوق ہے اور کبھی پیرس، کبھی لندن اور کبھی پاکستان کے خوبصورت علاقوں میں سکون کی تلاش کرتی صبا نظر آہی جاتی ہیں۔۔۔صبا کو مزہ سب سے زیادہ پیرس میں ہی آتا ہے لیکن انہیں ہر وہ جگہ پسند ہے جہاں مثبت لوگ موجود ہوں اور جن کے گرد رہ کر وہ خود کو تنہا محسوس نا کریں-
image
 
اقراء عزیز
اقراء عزیز کو آذر بائیجان سے عشق ہی ہوگیا تھا۔۔وہ سفر پر جانے کی اتنی شوقین ہیں کہ انہوں نے شادی سے پہلے بھی یاسر کو جاننے کے لئے سفر کا ہی انتخاب کیا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: