میں یہ ڈرامہ نہیں کروں گی۔۔۔شوبز ستارے جنہوں نے کئی مشہور کرداروں کو کرنے سے ٹھکرا دیا

image
 
ایک وقت ہوتا ہے جب آپ شہرت کے آسمان پر جانے کے لئے ہر کردار کو اپنانے کے لئے تیار ہوتے ہیں اور ایک وقت ایسا آتا ہے کہ آپ بہترین کردار کرنے سے بھی انکار کردیتے ہیں کیونکہ اس وقت آپ کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ آپ اپنی شہرت کو کس کے ساتھ جوڑیں۔۔۔کئی مشہور فنکار ایسے ہیں جنہوں نے بہت مشہور کرداروں کو کرنے سے منع کیا اور بعد میں وہ کردار تاریخ کا حصہ بنے
 
سونیا حسین
اداکارہ سونیا حسین نے ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی مہوش کا کردار کرنے سے منع کردیا تھا۔۔۔یہ ایک بہت مضبوط کردار تھا لیکن سونیا کو اس میں ایک عورت کے کردار کی نفی کرنا صحیح معلوم نا ہوا اور انہوں نے خلیل الرحمن قمر کے اس کامیاب ترین پراجیکٹ کو ٹھکرا دیا۔۔۔بعد میں ان سے انٹرویو میں پوچھا گیا کہ آپ کو کوئی افسوس تو انہوں نے کہا کہ بالکل نہیں کیونکہ وہ کردار آئزہ خان نے بہت اچھا نبھایا۔۔۔مجھے وہ کرنا ہی نہیں تھا
image
 
فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی نے جب انڈسٹری میں قدم رکھا تو ایک کے بعد ایک ناکام ترین فلمز کیں اور ایک دور آیا جب انہوں نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کرلیا اور ڈراموں میں قدم رکھ دیا۔۔۔ڈراموں میں انہیں جب کامیابی ملی تو ایک کے بعد ایک بہترین پراجیکٹس کئے لیکن ایک بہت اہم پراجیکٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔ہم ٹی وی کا کامیاب ترین اور مشہور پراجیکٹ ’’ ہمسفر‘‘ انہیں آفر ہوا تھا لیکن انہوں نے اس کردار کے لئے حامی نہیں بھری۔۔۔فواد خان نے بھی اسے بخوبی نبھایا اور اس کے بعد انہیں بین الاقوامی شہرت ملی۔۔۔فیصل قریشی کو ہمسفر کے اسکرپٹ نے متاثر نہیں کیا تھا۔۔۔
image
 
ماہرہ خان
اداکارہ ماہرہ خان کو ڈرامہ ’’ہمسفر‘‘ سے کامیابیاں ملنے کے بعد دو ڈراموں کے اسکرپٹس ملے ’’شہر ذات‘‘ اور ’’ کنکر‘‘۔۔۔یہ دونوں ڈرامے مومنہ درید کی پروڈکشن کے تھے اور جب ماہرہ کے پاس آئے تو وہ کنفیوز تھیں کہ کونسا کریں۔۔۔انہوں نے مومنہ سے پوچھا تو مومنہ نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ شہر ذات کریں ۔۔۔اور مومنہ نے ڈرامہ کنکر کے لئے صنم بلوچ کا انتخاب کیا ۔۔۔
image
 
حرا مانی
اداکارہ حرا مانی نے ڈرامہ ’’دل ربا‘‘ کو ٹھکرایا کیونکہ انہیں اس ڈرامے کا اسکرپٹ کچھ خاص پسند نہیں آیا تھا اور انہی دنوں ان کے پاس ’’کشف‘‘ کا اسکرپٹ تھا تو انہوں نے اپنے دوست دانش نواز کا ساتھ دیا اور ڈرامہ کشف کو چن لیا۔۔۔لیکن ڈرامہ دل ربا بھی ایک کامیاب پراجیکٹ ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: