سپر امت مسلمہ ہی دنیا کے فیصلے کرے گی

آج سے کچھ سال پہلے استاد المجاہدین جناب (ر) جنرل حمید گل مرحوم نے کہا تھا کہ کچھ سال بعد پاکستان دنیا کے فیصلے کرے گا
اس کی بات مجھے اس وقت بہت عجیب محسوس ھوئی کیونکہ اس وقت پاکستان اپنے نازک ترین دور سے گزر رہا تھا ۔
جگہ جگہ بم دھماکے مسجدیں بازار کھیت کلیان سرکاری املاک سیکیورٹی ادارے غرض کچھ بھی محفوظ نہیں تھا
عوام اور میڈیا کہہ رہے تھے کہ خدانخواستہ پاکستان ٹوٹنے کے قریب ھے
مگر حمید گل صاحب یہ بات کسی خوش فہمی یا جوش خطابت میں نہیں کہہ رہے تھے بلکہ اسے اس سارے پلان کا پتہ تھا جو جال پاکستان نے امریکہ کے لئے بچایا تھا
امریکہ کسی بھی طریقے سے پاکستان میں اپنی فوجیں اتارنا چاہتا تھا مگر پاکستانی فوج اور ایجنسیوں نے کمال مہارت اور چال سے امریکہ کو اپنی پاک دھرتی پر اترنے سے باز رکھا
امریکہ سمجھ رہا تھا کہ جیسے پاکستان کے کرپٹ سیاستدانوں نے اسے اپنا اقا تسلیم کیا ھے ویسے پاک فوج بھی ھے مگر اسے کیا پتہ تھا کہ پاک فوج تو وہ کڑوی گولی ھے جس کو منہ میں ڈال کر پتہ چلتا ھے کہ اسے نگلنا ناممکن ھے۔
وقت گزرتا گیا اور امریکہ پاکستان کے پچائے ھوئے جال میں پھنستا گیا امریکہ کو جب احساس ھوا کہ پاکستان اس کے ساتھ ڈبل گیم چلا رہا ھے تب بہت دیر ھو چکی تھی
امریکہ نے ہاتھ پاوں مارنے شروع کئے پہلےاپنے کرائے کے ٹٹوں دہشتگردوں کو پاکستان کو نیست و نابود کرنے پر لگایا مگر یہاں بھی اسے ناکامی ملی کیونکہ پاک فوج نے ضرب عضب اپریشن کرکےان کے دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنایا
پھر مجبورا پاکستان کو اواز دی کہ ھمیں اس دلدل سے نکالو پاکستان نے اپنے بنائے گئے پلان کے مطابق امریکہ کو افغانستان چھوڑ کر واپس جانے کا مشورہ دیا اور پھنسے ھوئے شکار امریکہ نے پاکستان کے مشورے پر عمل کرکے واپسی میں عافیت جانی۔
مگر افسوس ھے ان افغان دلالوں پر جنہوں نے امریکہ کی منتیں کرکے افغانستان سے اپنی فوجیں نہ نکالنے کا مشورہ دے دیا
امریکہ رک تو گیا مگر اب پچھتا رہا ھے۔
اب امریکہ نے پاکستان پر سفارتی دباو بڑھانے کا پلان بنایا مگر اس نے بہت دیر کردی کیونکہ یہاں بھی پاکستان نے پہلے ہی اپنے پاوں مظبوط کیے ہیں
جس طرح روس کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک طرف امریکہ سے مل کر جنگ لڑ رہا تھا اور دوسری طرف نہایت خاموشی سے اپنا ایٹم بم تیار کر رہا تھا اسی طرح پاکستان بظاہر امریکہ کے ساتھ مل کر دہشتگردی کی جنگ لڑ رہا تھا مگر دوسری طرف سی پیک کے ذریعے دنیا کا دوسرا بلاک بنا رہا تھا روس ، چائنہ،ترکی ،سعودی عرب، اور بہت سے چھوٹے بڑے ممالک کو امریکہ سے بدظن کرکے اپنے بلاک میں شامل کر رہا تھا۔
اس کی زندہ مثال کل پرسوں کی خبر ھے کہ امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں پر پابندی لگائی تاکہ پاکستان پر دباو بڑھا سکے مگر اس کو 440 واٹ کا جھٹکا اس وقت لگا جب پاکستان نے بھی اسی طرح کی سخت پابندیاں امریکی سفارت کاروں پر لگائی۔
اتنی بڑی تمہید باندھنے کا مقصد یہ ھے کہ خدا کے لئے وقت اور حالات کو دیکھو پاکستان تاریخ میں پہلی دفعہ اگے بڑھ رہا ھے پاکستان سپر پاور بننے کی طرف جا رہا ھے
کچھ لوگ پاک فوج اور ریاست کے خلاف امریکہ اسرائیل اور انڈیا کے الہ کار بن کر پاکستان کے خلاف استعمال ھو رہے ہیں ان کا راستہ روکو اپنے ملک کی دفاع کے لئے ہمہ تن گوش تیار رہو
ہمیں مل کر اپنی فوج اور ایجنسیوں کا ساتھ دینا ھے کیونکہ اپ سب کو پتہ ھے کہ پاکستان کو اتنے بڑے مقام تک پہنچانے کا سارا کریڈٹ پاک فوج اور ائی ایس ائی کو جاتا ھے ورنہ اپنے کرپٹ سیاستدانوں کا تو اپ کو پتہ ہے۔
#پاکستان_زندہ_باد
#پاک_فوج_پائندہ_باد

 

Syed Maqsood ali Hashmi
About the Author: Syed Maqsood ali Hashmi Read More Articles by Syed Maqsood ali Hashmi: 171 Articles with 173267 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.