طلبہ جلد ی کریں اور.۔۔۔۔احساس اسکالر شپ حاصل کرنے کی آخری تاریخ جان لیں!

image
 
ہمارے یہاں دو طرح کے تعلیمی نظام رائج ہے، ایک سرکاری اور دوسرا نجی تعلیمی نظام۔ نجی تعلیمی اداروں کی فیسیں تو اتنی زیادہ ہوتی ہیں کہ وہاں سے صرف ایک مخصوص طبقہ ہی تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مڈل کلاس یا لوئر مڈل کلاس گھرانوں کے نوجوان سرکاری جامعات میں داخلہ لینے کیلئے تگ و دو کرتے ہیں۔
 
چند سال قبل تک سرکاری جامعات کی فیسیں پھر بھی کم تھیں، لیکن گزشتہ دس سالوں کے دوران ان کی فیسیں بھی بہت بڑھ گئی ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوئر مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے اکثر نوجوان اپنی پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ ایسے نوجوان صرف اسی وقت ہی اپنی پڑھائی مکمل کرسکتے ہیں کہ جب انہیں فیسوں میں رعایت دی جائے یا پھر انہیں وظائف فراہم کئے جائیں۔ موجودہ حکومت نے جہاں ایک تعلیمی اسکیم (لیپ ٹاپ اسکیم) ختم کی، وہیں اس نے دوسری اسکیم کا اجرا”احساس اسکالر شپ کے نام سے کیا، جو اس وقت کامیابی سے جاری ہے۔
 
image
 
حال ہی میں احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کا آن لائن پورٹل 30اکتوبر تک کھلا رہے گا۔ تعلیمی سال 2020-2021کیلئے آن لائن پورٹل نئی درخواستیں وصول کرے گا۔ ملک کی 119سرکاری جامعات میں زیر تعلیم مستحق طالب علم درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات میں پڑھنے والے طلبہ اس اسکالرشپ کیلئے اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔
 
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے اس حوالے سے کہاہے کہ احساس اسکالر شپ پروگرام کم آمدن والے گھرانوں کے مستحق ہنرمند بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ اکثر کم آمدن والے گھرانوں کے بچے کوششوں کے باجود اعلیٰ تعلیمی اداروں کی فیسیں افورڈ نہ کرنے کی وجہ سے جامعات میں داخلہ لینے سے کتراتے ہیں، تاہم انہیں اگر مواقع فراہم کردئیے جائیں تو وہ تعلیمی میدان میں کامیابیاں اپنے نام کرکے اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکتے ہیں اور معاشی حالات کو بھی سدھار سکتے ہیں۔ اس اسکالر شپ کیلئے اپلائی کرنے کے خواہشمند طلبہ نیچے موجود ثانیہ نشتر کی ٹوئٹس سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
 
image
 
image
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: