ہمارے گھر میں کبھی دو ٹی وی یا دو لیپ ٹاپ نہیں آئے۔۔۔صنم جنگ کی فیملی نے کیسے خود کو جوڑ کر رکھا

image
 
مارننگ شو کی سابقہ میزبان اوراداکارہ صنم جنگ خواتین میں خاصی مقبول ہیں۔۔۔اپنی منفرد شخصیت کی وجہ سے انہیں انڈسٹڑی میں ہی نہیں بلکہ فینز کی نظر میں بھی بہت عزت اور اعتماد حاصل ہے۔۔۔لیکن یہ اعتماد ان میں آیا کہاں سے؟
 
صنم جنگ ایک ایسے گھر میں پلی بڑھیں جہاں سوائے والد کے کوئی مرد نہیں تھا۔۔۔والدہ ہمیشہ سے نوکری کرتی رہیں اور گھر کے اخراجات میں ان کا حصہ ہمیشہ بھرپور رہا۔۔۔بیٹیوں کی تعلیم سے لے کر گھر کو بنانے اور سنوارنے میں انہوں نے اپنی پوری زندگی وقف کی۔۔۔چار بیٹیوں کی گاڑی میں والد کے اعتبار اور اعتماد کا ایندھن ہمیشہ شامل رہا۔۔۔لیکن اس گھر کے بھی کچھ اصول تھے۔۔۔
 
image
 
گھر کا خرچ ہمیشہ ابو کے ہاتھ میں رہا۔۔۔چاہے کوئی بھی کمائے لیکن گھر ابو ہی چلاتے ہیں گھر میں کبھی دوسرا ٹی وی نہیں آئے گا۔۔۔یہ والد کی خاص ہدایات تھیں ۔۔۔اس کی سب سے بڑی وجہ تھی گھر والوں کا ایک ساتھ بیٹھنا۔۔۔اگر سب کو اپنے کمروں میں ٹی وی مل جائے تو لاؤنج میں سب ایک دوسرے کے ساتھ کیسے بیٹھیں گے۔۔۔اگر سب نے اپنا لیپ ٹاپ لے لیا تو پھر ایک دوسرے کے کام کی اہمیت کو کیسے سمجھیں گے۔۔۔
 
گھر کی بڑی بیٹی کو باقی چھوٹی بہنوں کے لئے مثال بننا ہے۔۔۔کچھ یہی اصول رہا جس نے صنم جنگ کو ہمیشہ یاد دلایا کہ ان کے گھر میں کیا صحیح ہے اور کیا بالکل غلط ہے--
 
یہ چاروں بہنیں اپنے والد سے بہت قریب ہیں اور ان کی زندگی کے اہم فیصلوں میں والد کی رائے کا شامل ہونا اور ان کی خوشی کا ہونا بہت ضروری رہا ہے۔۔۔
 
صنم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد سے ہر بات کر سکتی ہیں لیکن انہیں حد بھی پتہ ہے اور ابو والا ڈر بھی رہتا ہے دل میں۔۔شادی کے بعد بھی اگر کوئی پوچھتا ہے کہ کہ میاں کی کال پہلے اٹھائیں گی یا ابو کی تو صنم کا جواب ابو ہی ہوتا ہے۔۔
 
image
 
صنم کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد بہت کچھ بدل جاتا ہے۔۔۔وہ لڑکی جو شادی سے پہلے غصے میں موبائل بھی توڑ دیتی تھی ۔۔۔شادی کے بعد تحمل مزاجی کا نمونہ بن گئی ہے اور لڑکیوں کے ساتھ یہی ہوتا ہے۔۔لیکن وہ یہ کہتی ہیں کہ قسام جیسا شوہر ملنا ان کی خوش قسمتی ہے۔۔۔
 
بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ جب صنم انڈسٹری میں نہیں آئی تھیں تب سے ہی قسام ان کے دوست تھے اور انڈسٹری میں کامیابیاں پانے کے باوجود بھی صنم اپنے وعدے سے کبھی نہیں مکریں اور شادی کی تو وہیں جہاں ارادہ کیا تھا۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: